Tag: منڈی بہاوالدین

  • 3 افراد نے گرلز سکول کے ملازم اور خاتون ملازمہ کو تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا

    3 افراد نے گرلز سکول کے ملازم اور خاتون ملازمہ کو تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا

    منڈی بہاوالدین کے نواحی گاؤں ڈھوک داؤد میں گورنمنٹ گرلز کمیونٹی ماڈل سکول ڈھوک داؤد میں آج 24 ستمبر 2024 بروز منگل چھّٹی کے وقت تین مسلح افراد نے سکول کی چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے سکول میں داخل ہو کر سکول ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا.

    سکول کے کلاس فور ملازم محمد فیاض پر شدید تشدد کیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا اور فی میل ٹیچرز اور فی میل کلاس فور کے ساتھ بھی دھکم پیل کی گئی۔زرائع کے مطابق 1 ملزم کو پکڑ لیا گیا ہے کہ 2 افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے.

    سیرے سکول میں منشیات کے نقصانات اور تدارک کے حوالے سےسیمینار کا اہتمام

    اہلِ علاقہ اور اساتذہ اس کی پُر زور مزمت کرتے ہیں اور اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں.

  • ٹھٹھہ عالیہ کا نوجوان سپین ٹرک حادثے میں جاں بحق

    ٹھٹھہ عالیہ کا نوجوان سپین ٹرک حادثے میں جاں بحق

    واہ اوئے پردیس۔

    منڈی بہاوالدین کے گاؤں ٹھٹہ عالیہ کا خوبرو نوجوان فرحان تارڑ جو کچھ دن قبل اسپین کے شہر ویلینسیا میں ٹرک کی ٹکر سے زخمی ہوگیا تھا گزشتہ روز وفات پا گیا ہے۔

  • منڈی بہاؤالدین میں یوم شہدائے پولیس عقیدت و احترام سے منایا گیا

    منڈی بہاؤالدین میں یوم شہدائے پولیس عقیدت و احترام سے منایا گیا

    منڈی بہاوالدین میں یوم شہدائے پولیس عقیدت و احترام سے منایا گیا، اسی حوالے سے ایک پروقار تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد کی گئی. تقریب میں سانحہ چیئرنگ کراس لاہور بم دھماکہ میں شہید ایس ایس پی زاہد محمود گوندل سمیت پولیس کے شہداء کی ملک اور قوم کیلئے دی گئی لازوال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 04 اگست 2024) ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او اور ممبر صوبائی اسمبلی نے شہداء کے ورثا میں نقدی اور تحائف پیش کئے اور شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا پولیس کے شہداء کی ملک و قوم کیلئے دی گئی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یوم شہدائے پولیس منانے کا مقصد اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران ملک و قوم کی خاطر جان قربان کرنے والے پولیس افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے.

    منڈی بہاءالدین کے شہداء

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ان شہیدوں کی ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے لخت جگر وطن عزیز پر قربان کئے۔ ان شہداء کی فیملیز اور بچوں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کے پیاروں نے شہادت کا عظیم مقام حاصل کیا۔ ڈی پی او احمد محی الدین اور ممبر صوبائی اسمبلی خالد محمود رانجھا کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی بھی قوم کا زندہ ہونا شہیدوں کے مرہون منت ہے۔ ہمیں ان کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے۔

    ضلع منڈی بہاوالدین کے شہداء کے نام

    یہ صرف پولیس فورس کے شہداء نہیں بلکہ پوری قوم کے شہداء ہیں اور ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو بھولے نہیں اور نہ ہی کبھی بھولیں گے۔ شہداء پولیس ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی جرات اور بہادری کی داستانیں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔

  • سٹی ہسپتال میں آکسیجن گیس کی عدم دستیابی کے باعث نومولود بچے ڈسچارج

    سٹی ہسپتال میں آکسیجن گیس کی عدم دستیابی کے باعث نومولود بچے ڈسچارج

    سٹی ہسپتال منڈی بہاوالدین میں آکسیجن گیس اور ادویات ناپید ہوگئی. ہسپتال انتظامیہ نے آکسیجن گیس کی عدم دستیابی پر تقریبا 14 سے زائد نومولود بچوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا۔

    والدین اپنے بچوں کی زندگیاں بچانے کیلئے پرائیویٹ ہسپتالوں میں در در کی ٹھوکریں کھانے لگے. ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین واقع کا نوٹس لیں اور ہسپتال میں آکسیجن گیس کی فراہمی کو یقین بنائیں۔ والدین کا مطالبہ

  • منڈی بہاؤالدین میں گندم کی کٹائی مہم کا افتتاح کر دیا گیا

    منڈی بہاؤالدین میں گندم کی کٹائی مہم کا افتتاح کر دیا گیا

    ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ضلع منڈی بہاوالدین میں گندم کٹائی مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے چیلیانوالہ سیڈ فارم کے مقام پر خود گندم کی کٹائی کر کے افتتاح کیا۔

    منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 04مئی 2024) اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، ڈائریکٹر زراعت (توسیع) گجرات ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ، ڈائریکٹر فارم اینڈ ٹریننگ گوجرانوالہ ڈاکٹر مزمل حسین کاہلوں، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) شیخ محمد اقبال سمیت دیگر افسران اور کاشت کاران بھی موجود تھے۔

    مارکیٹ میں گندم کی قیمت 3000 روپے فی من سے نیچے آگئی

    ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہے۔ زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ہمارا کاشتکار خوشحال ہو گا تو ملک ترقی کرے گا۔ گندم کی کٹائی کاشتکاروں کیلئے خوشحالی کا پیغام ہے، امسال گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کی توقع ہے۔

    ڈائریکٹر زراعت (توسیع) گجرات اور ڈائریکٹر فارم اینڈ ٹریننگ گوجرانوالہ نے شرکاء کو زراعت کی اہمیت، پیداواری مقابلہ جات، حکومت پنجاب کی جانب سے تفویض کردہ بیج بارے آگاہی دی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع منڈی بہاوالدین میں حکومتی پالیسی کے تحت گندم خریداری مہم کا جلد آغاز کر دیا جائے گا۔

    After Gandam Scheme 2024, Wheat Rate has crashed in Punjab

    حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت کسانوں بالخصوص چھوٹے کاشتکاروں کیلئے باردانہ کے حصول کے طریقہ کار کو آسان بنا دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کسانوں کے دیگر مسائل اور جائز مطالبات کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

  • ہزارہ ایکسپریس میں نئی کوچز لگا دی گئی

    ہزارہ ایکسپریس میں نئی کوچز لگا دی گئی

    منڈی بہاوالدین، ملکوال، سرگودھا اور لالہ موسیٰ کی عوام کیلئے خوشخبری۔

    کراچی سے آ کر سرگودھا، منڈی بہاوالدین، لالہ موسیٰ، راوالپنڈی اور حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس میں نئی کوچز لگا دی گئی ہیں۔ جو کہ پاکستان ریلوے کا اچھا اقدام ہے۔پہلے والے ریک کی حالت کافی خستہ ہو گئی تھی۔

    سرگودھا سے لالا موسٰی دھماکہ ٹرین کےباقی دو ٹرپ بحال کیے جائیں، عوامی مطالبہ

    ہزارہ ایکسپریس میں سفر کرنے والوں سے میری گزارش ہے کہ وہ لوگ بھی اب اسکی حفاظت کریں اور صاف ستھرا رکھیں۔

  • منڈی بہاءالدین کی مساجد و عید گاہوں میں عید الفطر کی نماز کتنے بجے ادا کی جائےگی؟

    منڈی بہاءالدین کی مساجد و عید گاہوں میں عید الفطر کی نماز کتنے بجے ادا کی جائےگی؟

    منڈی بہاوالدین کی مساجد و عید گاہوں میں عید الفطر کی نماز کتنے بجے ادا کی جائےگی؟ منڈی بہائوالدین کی مختلف مساجد، عید گاہوں،کھلے میدان وغیرہ میں عید الفطر کی نماز کے اوقات کار جانئیے۔

    منڈی بہائوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 9 اپریل 2024) مرکزی عید گاہ منڈی بہاءالدین میں عید الفطر کی نماز صبح 7:30 پہ ادا کی جائے گی۔ قائد اعظم گرائونڈ منڈی بہاءالدین میں 7:30 پہ ادا کی جائے گی۔ اسی طرح جامع مسجد محمدیہ رضویہ محلہ صوفی پورہ میں 7 بجے، مسجد عبداللہ بن عباس گوڑھا محلہ 6:15 پر، جامع مسجد غوثیہ ریلوے روڑ 8:15 پہ، منڈی بہاوالدین بلدیہ کمیٹی 7:00 بجے ادا کی جائے گی.

    عید الفطر کی نماز کا طریقہ جانئیے

    جامع مسجد یا رسول اللہ منشی محلہ میں 8 بجے، جامعہ مسجد غوثیہ اولڈ رسول روڈ 8:15 پہ، مرکزی جامع مسجد گلزار مدیہ محبت پور کھیوہ 7:30 پہ، جامع مسجد نورانی محلّہ سلیم پورا 8 بجے، جامع مسجد سوہاوہ بولانی 7 بجے، مدنی مرکز فیضان مدینہ سوہاوہ میں 8 بجے، جامع مسجد اقصی سوہاوہ بولانی 7 بجے، عید گاہ قلعہ گجراں میں 7:30 پہ، جامع مسجد مہاجراں والی واسو میں 7:45 پہ، مرکزی امام بارگاہ حسینیہ منڈی بہاوالدین میں 7:30 پہ، کینال کالونی ہیڈ رسول میں 7:30 پہ، جامع مسجد شمالی مینار والی ڈھوک کاسب میں 8:15 پہ، دارالعلوم حنفیہ جلالیہ علی المرتضیٰ چیلیانوالا اسٹیشن 8:15 پہ ادا کی جائے۔

    جامعہ مسجد عائشہ صدیقہ رکن میں 7 بجے، جامع مسجد منہاج القرآن رکن میں 7:30 پہ، مسجد فاروقیہ رکن میں 8 بجے، ڈیرہ میاں صاحب کدھر میں 8:30 پر، جامع مسجد طیب کٹھیالہ شیخاں 8 بجے، جامع مسجد طیبہ سرگودھا روڈ کٹھیالہ شیخاں 7 بجے، جامع مسجد بلال کدھر شریف میں 7:30 پہ، جامعہ انوار مدینہ میانہ گوندل 7:30 پہ، بکن میں 8:30 پہ، مسجد بلال رتووال میں 7 بجے، جامع مسجد پانڈووال پایں 8 بجے، شمالی جنازہ گاہ کھمب خورد میں 8 بجے، جامع مسجد فاروقیہ چھموں میں 8 بجے،

    جامع مسجد چشتیہ کیلو شریف میں 7:30 پہ، پاہڑیانوالی میں 7:30 پہ، فیضان مدینہ پاہڑیانوالی میں 8 بجے، کوٹلی قاضی میں 8 بجے، عثمان غنی ہیلاں میں 7 بجے، جامع مسجد فاروقِ اعظم بھیرووال 8:30 پہ، کالا شادیاں میں 8 بجے، جامع مسجد کھمب خورد میں 8 بجے، لاری اڈا پھالیہ میں 7 بجے،مرکزی جامع مسجد حاصلانوالہ 8 بجے، جامع مسجد گلزار محمد گھنیاں روڈ پھالیہ میں 7:30 پہ، جامعہ مسجد رحمانیہ مسلم ٹاؤن اندر والا کھوہ گھنیاں روڈ پھالیہ 7:15 پہ، جامع مسجد حسین بی بی قرآن محل والی الخلیل ٹاؤن پھالیہ 7 بجے ادا کی جائے گی.

    مسجد حبیبہ صابری محلہ ملکوال میں 7:15 پہ، بادشاہ پور میں 8 بجے، جامع مسجد نورانی محلہ فضل آباد ملکوال میں 7:30 پہ،
    جامعہ مسجد حسینیہ، امام بارگاہ باب العمران 7:30 پہ، مسجد حضرت بلالؓ، گرین ٹاوْن 7:30 پہ، مسجد حضرت ابوذر غفاریؓ، مدرسہ جامعہ جوادیہ 7:30 پہ، مسجد زینبیہؑ، پارک روڈ 6:30 پہ، امام بارگاہ درِ حسینؑ، محلہ راجگان 7:30 پہ، مسجد حضرت امام علی نقیؑ، دربار پاک بخاری ملکوال 7:30 پہ ادا کی جائے گی.

    اپنے محلے کی مسجد کے اوقات کار کمنٹس میں بتائیں.

  • سی آئی اے نے 7 رکنی مویشی چور پکڑ لیا، 22 بھینیسں برآمد

    سی آئی اے نے 7 رکنی مویشی چور پکڑ لیا، 22 بھینیسں برآمد

    منڈی بہاؤالدین سی آئی اے پولیس کی مویشی چوروں کے خلاف بڑی کارروائی. 7رکنی گینگ کے 3ارکان سرغنہ سمیت گرفتار،22بھینسیں برآمد۔ ڈی ایس پی شہباز ہنجراکی میڈیا سے گفتگو

    منڈی بہاؤالدین ۔برآمد کئے گئے مویشیوں کی مالیت 50لاکھ روپے مالیت سے زائد ہے۔ملزمان بڑی مہارت سے ڈیروں سے مویشی چراکر لے جاتے تھے۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے بنائی گئی سپیشل ٹیم نے ملزمان کو ٹریس کیا۔ڈی ایس پی شہباز ہنجرا

    منڈی بہاؤالدین ۔برآمد کے گئے مویشی انکے مالکان کے حوالے کردیے گئے ہیں۔باقی ملزمان کی گرفتاری کے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ڈی ایس پی شہباز ہنجرا کی میڈیا سے بات چیت

  • جنسی ہراسانی کا معاملہ، سی ای او ایجوکیشن منڈی بہاوالدین کا بیان سامنے آگیا

    جنسی ہراسانی کا معاملہ، سی ای او ایجوکیشن منڈی بہاوالدین کا بیان سامنے آگیا

    خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا معاملہ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر منڈی بہاءالدین چوہدری محمد ارشادنے تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے اپنا بیان جاری کر دیا.

    چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن محمد ارشاد روحیل نے خواتین کو ہراساں کرنے کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ چار ماہ سے ضلع منڈی بہاوالدین میں تعینات ہوں اس دوران ایک بھی خاتوں عورت کا تبادلہ نہیں ہواا

    منڈی بہاوالدین ۔ تبادلوں کا اختیار سیکٹریری ایجوکیشن کے پاس ہے ۔ بچیوں کے پاسنگ مارک کا ہمارے پاس اختیار ہی نہیں ہے۔ یہ صرف اور صرف ایک پروپیگنڈہ ہے اور بلیک میلنگ ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں: جنسی ہراسگی، سی ای او ایجوکیشن کے خلاف ٹیم سر عام کا آپریشن

    فیصل آباد سے ایک عابدہ نامی خاتون تقریبا 8 ماہ سے میرے وٹس ایپ نمبر پر بیہودہ پیغامات بھیج رہی تھی جس کی چیٹنگ کا تمام تر ریکارڈ میرے پاس محفوظ ہے اس نے متعدد مرتبہ اپنی بیہوفہ تصاویر بھی بھیجیں ایک نمبر بلاک کرتا تو دوسرے نمبر سے پیغامات بھیجنا شروع کردیتی ۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹیم سر عام سید اقرار الحسن نے سی ای او ایجوکیشن منڈی بہاٶالدین چوہدری محمد ارشاد کے خلاف آپریشن کیا تھا جس میں یہ ظاہر کیا گیا تھا کہ چوہدری محمد ارشاد لا تعداد لڑکیوں کو نوکریوں، تبادلے، نمبرز بڑھانے سمیت مختلف جھانسے دیکر جنسی طور پر ہراساں کرتا تھا۔

  • پنجاب جیل خانہ جات کی جیلوں میں وارڈرز کی بھرتی کیلئے ٹیسٹ کل سے شروع ہونگے

    پنجاب جیل خانہ جات کی جیلوں میں وارڈرز کی بھرتی کیلئے ٹیسٹ کل سے شروع ہونگے

    پنجاب جیل خانہ راولپنڈی ریجن کی جیلوں میں وارڈرز کی بھرتی کے لیے فزیکل فٹنس اور رننگ ٹیسٹ کل سے شروع ہوں گے۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن عبدالرؤف رانا کے مطابق

    راولپنڈی ریجن کی 7 جیلوں، سینٹرل جیل راولپنڈی ،ہائی سیکورٹی بارک راولپنڈی ،ڈسٹرکٹ جیل اٹک ،ڈسٹرکٹ جیل گجرات، ڈسٹرکٹ جیل جہلم ،ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین اورسب جیل چکوال میں جیل وارڈز (سکیل 7) کی کل 269 اسامیوں پر بھرتی کے لئے جسمانی پیمائش ،دوڑ میڈیکل ٹیسٹ 2 سے 4 اگست تک ہوں گے.

    ان میں میل وارڈرز کی 267 اور میل وارڈرز کی 2 آسامیاں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر سے جیل وارڈز کے لیے کل 3407 درخواستیں موصول ہوئیں۔ جانچ پڑتال کے بعد، کل 2,847 امیدواروں کی درخواستیں مطلوبہ معیار پر پوری اتریں۔

    انہوں نے بتایا کہ بھرتی شیڈول کے مطابق 2 سے 4 اگست تک سینٹرل جیل اڈیالہ میں امیدواروں کی جسمانی پیمائش ،دوڑ اورطبی ٹیسٹ ہوں گے ،امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ جسمانی پیمائش اوردوڑ کے ٹیسٹ کے لئے صبح 10 بجے اصل شناختی کارڈ لے کر سنٹرل جیل راولپنڈی حاضر ہوں۔

    کامیاب امیدواروں کا تحریری ٹیسٹ سنٹرل ٹیسٹنگ سروس ایجنسی 13 اگست کو ان کے امتحانی مرکز میں لے گا اور بعد ازاں کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز 22 اور 23 اگست کو اڈیالہ جیل میں ہوں گے۔