Tag: منڈی بہائوالدین

  • برائلر مرغ اور انڈے کی قیمت میں کمی، آج کے ریٹس جانئیے

    برائلر مرغ اور انڈے کی قیمت میں کمی، آج کے ریٹس جانئیے

    منڈی بہاءالدین میں برائلر مرغ اور برائلر انڈے کی قیمت میں دن بہ دن اضافے کے بعد قیمت نیچے آ گئی. آج منڈی بہائوالدین میں برائلر مرغ کی قیمت 483 روپے فی کلو ہو گئی.

    منڈی بہائوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 7 مئی 2024) آج منڈی بہائوالدین میں برائلر مرغ 483 روپے فی کلو میں فروخت کیا گیا. جبکہ فارمی انڈہ روز بروز اضافے کے بعد 254 روپے فی درجن میں فروخت کیا گیا ہے.

    مارکیٹ کمیٹی منڈی بہاوالدین کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق برائلر مرغ کی فی کلو قیمت 483 روپے ہو گئی. جبکہ زندہ برائلر مرغ کا فارم ریٹ 308 روپے فی کلو، تھوک ریٹ 320 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 333 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے.

    آج کی تازہ ترین ریٹ لسٹ دیکھیں

    منڈی بہاوالدین میں آج فاری انڈے کی فی درجن قیمت 254 روپے مقرر کی گئی ہے. جبکہ پیٹی کا تھوک ریٹ 7،500 روپے مقرر کیا گیا ہے. منڈی بہاءالدین میں تازہ ترین سبزی، پھل، گوشت و اشیائے خوردونوش کی تازہ ترین ریٹ لسٹ دیکھنے کیلئے وزٹ کرتے رہیں ہماری ویب سائیٹ

  • منڈی بہائوالدین: نئے پرانے امیدوار میدان میں کود پڑے (راجہ محمد ایوب)

    منڈی بہائوالدین: نئے پرانے امیدوار میدان میں کود پڑے (راجہ محمد ایوب)

    منڈی بہاءالدین الیکشن 2024

    8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں منڈی بہاؤالدین میں قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں پر مختلف جماعتوں کے 148 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ ان میں حلقہ این اے 68 سے 24، حلقہ این اے 69 سے 20، حلقہ پی پی 40 سے 20، حلقہ پی پی 41 سے 25، حلقہ پی پی 42 سے 21 اور حلقہ پی پی 43 سے 36 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

    مردم شماری کے مطابق ضلع منڈی بہاؤالدین کی کل آبادی 18 لاکھ 29 ہزار 486 ہے جبکہ ضلع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 96 ہزار 197 ہے۔ این اے 68 میں ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 13 ہزار 167 ہے جبکہ حلقہ این اے 69 میں ووٹرز کی کل تعداد 6 لاکھ 1 ہزار 901 ہے۔

    این اے 68 منڈی بہاءالدین-1

    حلقہ این اے 68 منڈی بہاؤالدین ون میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار حاجی امتیاز احمد چوہدری انتخابی نشان ہوائی جہاز، مسلم لیگ ن کے چوہدری مشاہد رضا گجر انتخابی نشان شیر، آزاد امیدوار ممتاز احمد تارڑ انتخابی نشان حقہ، پیپلزپارٹی کے آصف بشیر بھاگٹ انتخابی نشان تیر، جماعت اسلامی کے ریاض فاروق ساہی انتخابی نشان ترازو، تحریک لبیک پاکستان کے چوہدری محمد اکرم گوندل انتخابی نشان کرین انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

    پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار حاجی امتیاز احمد چوہدری، مسلم لیگ ن کے مشاہد رضا گجر، پیپلز پارٹی کے آصف بشیر بھاگٹ، آزاد امیدوار ممتاز احمد تارڑ، جماعت اسلامی کے ریاض فاروق ساہی اور تحریک لبیک کے امیدوار چوہدری محمد اکرم گوندل اپنی کامیابی کے لئے ڈور ٹو ڈور کمپین چلا رہے ہیں. ن لیگ کے چوہدری مشاہد رضا گجر اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار حاجی امتیاز احمد چوہدری میں کانٹے کا مقابلہ ہے. جبکہ دونوں امیدوار اپنی کامیابی کے لیے پرعزم ہیں۔

    این اے 69 منڈی بہاءالدین-2

    حلقہ این اے 69 منڈی بہاؤالدین 2 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری ناصر اقبال بوسال انتخابی نشان شیر، پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ کوثر خان بھٹی انتخابی نشان پیالہ، پیپلز پارٹی کے فخر عمر حیات لالیکا انتخابی نشان تیر، جماعت اسلامی کے صالح محمد رانجھا انتخابی نشان ترازو اور آزاد امیدوار سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل انتخابی نشان بوتل پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس حلقے کے تمام امیدوار اپنی کامیابی کے لیے پر امید ہیں تاہم مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری ناصر اقبال بوسال سابق ایم این اے تمام امیدواروں پر بھاری ہیں اور ان کی کامیابی یقینی ہے۔

    پی پی 40 منڈی بہاءالدین-1

    حلقہ پی پی 40 منڈی بہاؤالدین ون میں مسلم لیگ ن کی محترمہ حمید وحیدالدین کا انتخابی نشان شیر، تحریک انصاف کی زرناب شیر ساہی کا انتخابی نشان پریشر ککر، آزاد امیدوار ارشد محمود ککو انتخابی نشان حقہ، پی پی پی کے زوہیب الحسن کا انتخابی نشان تیر، تحریک لبیک کے سید تسنیم حسین شاہ انتخابی نشان کرین، جماعت اسلامی کے انتخابی نشان ترازو کے حسن عباس، آزاد امیدوار فاخرہ سلطان جنجوعہ انتخابی نشان ریکٹ میدان میں ہیں۔ اس حلقے سے مسلم لیگ ن کی حمیدہ وحید الدین، زرناب شیر ساہی اور ارشد محمود ککو اپنی کامیابی کے لیے پر امید ہیں۔ مسلم لیگ ن کی امیدوار حمیدہ وحیدالدین انتخابی دوڑ میں آگے ہیں۔

    پی پی 41 منڈی بہاءالدین-2

    حلقہ پی پی 41 منڈی بہاؤالدین 2 میں مسلم لیگ (ن) کے سید طارق یعقوب رضوی کا انتخابی نشان شیر، تحریک انصاف کی حمایت یافتہ باسمہ ریاض چوہدری کا انتخابی نشان پریشر ککر، پیپلز پارٹی کے آصف بشیر بھاگٹ کا انتخابی نشان تیر، جماعت اسلامی کی حمایت یافتہ باسمہ ریاض چوہدری کا انتخابی نشان تیر ہے۔ عبدالرؤف کا انتخابی نشان ترازو ہے۔ تحریک لبیک کے محسن رضا انتخابی نشان کرین، آزاد امیدوار چوہدری شکیل گلزار انتخابی نشان حقہ، آزاد امیدوار محمد طارق تارڑ انتخابی نشان مور میں سخت مقابلہ ہے۔ اس حلقے میں باسمہ ریاض چوہدری، سید طارق یعقوب رضوی، آصف بشیر بھاگٹ، چوہدری شکیل گلزار اور محمد طارق تارڑ اپنی کامیابی کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں اور اپنی جیت کے لیے پر امید ہیں۔

    پی پی 42 منڈی بہاءالدین-3

    حلقہ پی پی 42 منڈی بہاؤالدین 3 میں مسلم لیگ (ن) کے خالد محمود رانجھا انتخابی نشان شیر، آزاد امیدوار سابق چیئرمین ضلع کونسل منڈی بہاؤالدین چوہدری غلام حسین بوسال حقہ، تحریک انصاف لے حمایت یافتہ ساجد احمد خان بھٹی انتخابی نشان گدھا گاڑی اور پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ فخر عمر حیات لالیکا تیر کے انتخابی نشان پر حصہ لے رہے ہیں جبکہ تحریک لبیک کے ظفر اقبال کرین، جماعت اسلامی کے محمد اعظم رانا ترازو اور آزاد امیدوار وسیم افضل چن بکری کے انتخابی نشان پر حصہ لے رہے ہیں۔

    پی پی 43 منڈی بہاءالدین-4

    صوبائی حلقہ پی پی 43 منڈی بہاؤ الدین فور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری اختر عباس بوسال امیدوار ہیں۔ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ چوہدری محمد نواز پنجوتھہ انتخابی نشان طوطا ، جماعت اسلامی کے زاہد عمران گوندل انتخابی نشان ترازو، تحریک لبیک کے شہزاد اللہ چٹھہ کرین، آزاد امیدوار وسیم افضل چن بوتل کے نشان پر صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہیں ضلع منڈی بہاؤالدین میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں کے لیے امیدوار گھر گھر جا کر انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

    8 فروری 2024 کا طلوع ہونے والا سورج کس امید اور کے لئے کامیابی لے کر آئے گا اس کا فیصلہ الیکشن کے دن ہی ہو گا۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین شاہد عمران مارتھ، ڈی پی او رضا صفدر کاظمی کی زیر صدارت ضلع کونسل ہال میں اجلاس ہوا جس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر یاسر حمید عباسی اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر شیخ محمد اقبال نے شرکت کی۔ تمام امیدواران اور ان کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا۔

    تحریر
    راجہ محمد ایوب
    Raja Muhammad Ayyub

  • ملکوال: ماں نے اپنے 3 بچوں کو زہر دے دیا

    ملکوال: ماں نے اپنے 3 بچوں کو زہر دے دیا

    ہائے رے غربت. ملکوال کے نواحی گائوں میں ماں نے اپنے 3 بچوں کو زہر دے دیا. 2 بچے جاں بحق، 1 بیٹا اور ماں کو بچا لیا گیا. ماں کے خلاف مقدمہ درج

    منڈی بہائوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 17 اگست 2023) منڈی بہاءالدین کے علاقہ چک رائب میں ماں نے غربت سے تنگ آکر اپنے 3 بچوں کو زہر دے کر خود بھی زہر کھا لیا۔

    عشق میں ناکامی پر نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی

    ماں مہوش بی بی زوجہ توقیر احمد نے اپنے 3 بچوں سمیت جن میں 10 سالہ محمد اویس، 7 سالہ سفیان احمد اور 5 سالہ سبحان احمد کو گندم میں رکھنے والی گولیاں کھلا دیں۔ 2 بچے موقع پر جاں بحق

    ماں مہوش اور بیٹے محمد اویس کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملکوال منتقل کیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس تھانہ ملکوال نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔

  • پولیس نے موسو ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا، 70 لاکھ کا مال مالکان کے حوالے

    پولیس نے موسو ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا، 70 لاکھ کا مال مالکان کے حوالے

    منڈی بہائوالدین: موسو ڈکیت گینگ گرفتار 70 لاکھ کا مال مسروقہ مالکان کے حوالے. ڈکیتی وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد: رضا صفدر کاظمی ڈی پی او منڈی بہائوالدین

    منڈی بہاوالدین(پریس ریلیز) ملکوال سرکل میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون ،چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث موسو ڈکیت گینگ گرفتار 70 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد، برآمدہ مال میں 26 لاکھ چالیس ہزار روپے نقدی، 23 تولے طلائی زیورات مالیتی 47 لاکھ روپے اور 2 تولے چاندی بھی شامل.

    ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی پی او رضا صفدر کاظمی نے ڈی ایس پی سی آئی اے رفعت بھٹی، ڈی ایس پی ملکوال غلام عباس چھینہ، ڈی ایس پی پھالیہ ضیاء اللہ خان کو خصوصی ٹاسک دیا جنہوں نے اپنی ٹیم جس میں ایس ایچ او تھانہ گوجرہ جنید عباس شیخ ،ایس ایچ او تھانہ قادر آباد سب انسپکٹر غلام حسنین، اے ایس آئی اصغر علی پنجوتھہ انچارج چوکی بوسال معہ دیگر کے ہمراہ چوری و ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث دو ملزمان موسو اور شاہد کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا

    ملزمان رات کو گھروں میں گھس کر اسلحہ کے زور پر وارداتیں کرتے اور دوکانات کے تالے توڑ کر چوری کی وارداتیں کرتے تھے ملزمان کے قبضہ سے 26 لاکھ روپے نقدی، 23 تولے طلائی زیورات، 2 تولے چاندی اور 2 پسٹل برآمد کئے گئے، ڈاکووں نے پانچ وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، جو کہ برآمد مال میڈیا نمائندگان کی موجودگی میں دوران پریس کانفرنس اصل مالکان کے حوالہ کردیا گیا ہے

  • 24 گھنٹوں کے دوران منڈی بہاءالدین کا موسم کیسا رہے گا؟ رپورٹ دیکھیں

    24 گھنٹوں کے دوران منڈی بہاءالدین کا موسم کیسا رہے گا؟ رپورٹ دیکھیں

    اسلام آباد(پی این آئی 17 فروری 2022)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود اور موسم سرد ۔تاہم بالائی پنجاب ،با لائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں ہلکی بارش /ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم بدستور خشک رہے گا۔اسلام آباد میں موسم سرداور اسلام آباد میں موسم سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بونداباندی/ہلکی بارش کی توقع۔

    کشمیر میں مطلع ابرآلود ر ہنے کے علاوہ ہلکی سے درمیانی بارش /برفباری کا امکان ہے۔گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود ر ہنے کے علاوہ ہلکی سے درمیانی بارش /برفباری کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے بالائی اور وسطی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علا وہ کو ہستان، چترال، دیر ، مانسہرہ،ایبٹ آباد ،سوات،کرم،کوہاٹ اور باجوڑ میں ہلکی بارش/ برفباری کا امکان ہے ۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔پنجاب کےبیشتر بالائی اضلاع میں موسم سرد اورمطلع ابر آلود رہے گا ۔

    تاہم خطہ ٔ پوٹھوہار، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور سرگودھا میں بوندا باندی/ ہلکی بارش جبکہ مری ، گلیات اور گردونواح میں ہلکی بارش /برفباری کا امکان۔ بلوچستان گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہا۔ تاہم مری، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چند مقامات پرہلکی بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی۔

    سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا:دیر02،گلگت بلتستان:استور،بگروٹ 01،پنجاب:مری01اورکشمیر:راولاکوٹ میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی10، زیارت منفی08، کالام، گوپس منفی 05، استور، اسکردومنفی03، ہنزہ، قلات، کوئٹہ منفی02، بارہ مولہ، پلوامہ، اننت ناگ، دیراوربگروٹ میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔