Tag: مری

  • مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں موسم ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں موسم خشک رہے گا تاہم موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہے گا۔

    بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، گجرات، سیالکوٹ اور نارووال میں مطلع جزوی ابر آلود ہونے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    لاہور، قصور، اوکاڑہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، سرگودھا، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، لیہ، بھکر، خانیوال، خانپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں رات کے اوقات میں سموگ اور شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

    صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو گی۔

  • محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے گندم کی فصل کے لیے الرٹ جاری کر دیا

    محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے گندم کی فصل کے لیے الرٹ جاری کر دیا

    راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے دن میں رات کا سماں بن گیا۔ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے گرمی کی شدت میں کمی آئی۔ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی۔

    شمالی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ بالائی پنجاب میں مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ جبکہ بالائی سندھ میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

    مارکیٹ میں گندم کی قیمت 3000 روپے فی من سے نیچے آگئی

    مری، گلیات، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ اور نارووال میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے اٹک، جہلم، چکوال، بھکر، میانوالی، خوشاب، نور پور تھل، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، ملتان، ساہیوال، خانیوال، لیہ اور بہاولپور میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔