Tag: مریم نواز

  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ کو 90 دن میں لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا ہدف دے دیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ کو 90 دن میں لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا ہدف دے دیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوے روز میں طلباء کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا ہدف مقرر کر دیا ہے۔ طلباء کو جدید ترین Core i7 13th جنریشن کے لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔ ہائر ایجوکیشن انٹرن شپ پروگرام کے تحت پنجاب کے 7300 سے زائد کالج اساتذہ کو بھی بھرتی کیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کے تحت 42 ہزار پوزیشن ہولڈر طلباء کو جدید لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔ اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے دو ہزار اقلیتی طلباء کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کے تحت میرٹ پر کامیاب ہونے والے طلباء کو گارڈ آف آنر بھی دیا جائے گا۔

    تمام منتخب طلبہ کو 20 فروری تک چیف منسٹر لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔ چیف منسٹر ہونار اسکالرشپ پروگرام کے تحت اٹھارہ ہزار طالبات کو اسکالرشپ ملے گی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر ہائیر ایجوکیشن انٹرن شپ پروگرام کے لیے تینتیس سو چون کالج اساتذہ کو بھرتی کیا گیا ہے۔

    کالج ٹیچر انٹرنز کو آٹھ ماہ تک پچاس ہزار روپے ماہانہ ادا کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے شفافیت کے ساتھ میرٹ پر انٹرنز بھرتی کرنے پر ہائر ایجوکیشن ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

  • مریم نواز کا منڈی بہاؤالدین میں کشتی الٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

    مریم نواز کا منڈی بہاؤالدین میں کشتی الٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے منڈی بہاؤالدین میں کشتی الٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔

    سگھرپور کے قریب دریائے جہلم میں کشتی ڈوبنے سے 6 افراد ڈوب گئے