Tag: محمد خان بھٹی

  • لاہور ہائیکورٹ نے محمد خان بھٹی کی ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے پر درخواست ضمانت منظور کر لی

    لاہور ہائیکورٹ نے محمد خان بھٹی کی ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے پر درخواست ضمانت منظور کر لی

    لاہور ہائی کورٹ نے گجرات کے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے الزام میں درج مقدمے میں گرفتار سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

    عدالت نے محمد خان بھٹی کی ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔ بدھ کو جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا۔ اس سے قبل احتساب عدالت نے محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی جس پر درخواست گزار محمد خان بھٹی نے ضمانت پر رہائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ سے رجوع کیا تھا۔

    عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں۔ ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے۔ عدالت ملزم کی ضمانت منظور کرے۔ نیب نے محمد خان محمد خان بھٹی کو 1 ارب 25 کروڑ کے سرکاری ٹھیکوں میں کک بیکس وصول کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ نیب کے مطابق گجرات، منڈی بہاؤالدین سمیت مختلف مقامات پر ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔