Tag: قاہرہ

  • غزہ کے 27 طلباء میڈیکل کی تعلیم کے لیے پاکستان پہنچ گئے

    غزہ کے 27 طلباء میڈیکل کی تعلیم کے لیے پاکستان پہنچ گئے

    27 فلسطینی طلباء کی پہلی کھیپ کو آج قاہرہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے قاہرہ میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے لاہور روانہ کیا۔

    جنگ زدہ غزہ سے تعلق رکھنے والے 192 فلسطینی میڈیکل طلباء پاکستان کے مختلف طبی اداروں میں میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم جاری رکھیں گے۔

    اسرائیلی بمباری سے 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین جاں بحق ہو چکی ہیں، اقوام متحدہ

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ان طلباء کو پاکستان کی میڈیکل یونیورسٹیوں میں مکمل فنڈڈ پروگرامز پر اپنی تعلیم جاری رکھنے میں سہولت فراہم کی جائے گی۔ یہ اقدام گلوبل ریلیف ٹرسٹ، ڈاکٹرز آف رحمان اور الخدمت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

  • عید الاضحی کب ہوگی، مصر کے ماہرینِ فلکیات نے بتا دیا

    عید الاضحی کب ہوگی، مصر کے ماہرینِ فلکیات نے بتا دیا

    رمضان المبارک کے مقدس مہینے کو عید الفطر جیسا خوبصورت تحفہ دیا گیا ہے اور اب پوری دنیا کے مسلمان اسلامی کیلنڈر کے آخری مہینے ذوالحجہ کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔ دنیا بھر سے مسلمانوں کی بڑی تعداد ذوالحجہ میں حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچتی ہے اور اس مہینے میں سال کی دوسری عید مذہبی جوش و جذبے سے منائی جاتی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق مصر میں وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کے قومی ادارہ برائے فلکیات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلی ذوالحجہ 7 جون بروز جمعہ ہوگی۔ حج 1445ھ مکہ مکرمہ کے آسمان پر 11 منٹ اور قاہرہ میں غروب آفتاب کے بعد 18 منٹ تک رہے گا۔

    Eid Ki Namaz Padhne Ka Tarika

    مصر کے فلکیاتی ادارے کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حساب سے وقوف عرفہ 15 جون اور عید الاضحیٰ 16 جون کو ہوگی تاہم سعودی عرب کی طرف سے عید الاضحی کا چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد ہی حتمی رائے قائم کی جا سکتی ہے۔