Tag: فلسطینی

  • غزہ کے 27 طلباء میڈیکل کی تعلیم کے لیے پاکستان پہنچ گئے

    غزہ کے 27 طلباء میڈیکل کی تعلیم کے لیے پاکستان پہنچ گئے

    27 فلسطینی طلباء کی پہلی کھیپ کو آج قاہرہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے قاہرہ میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے لاہور روانہ کیا۔

    جنگ زدہ غزہ سے تعلق رکھنے والے 192 فلسطینی میڈیکل طلباء پاکستان کے مختلف طبی اداروں میں میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم جاری رکھیں گے۔

    اسرائیلی بمباری سے 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین جاں بحق ہو چکی ہیں، اقوام متحدہ

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ان طلباء کو پاکستان کی میڈیکل یونیورسٹیوں میں مکمل فنڈڈ پروگرامز پر اپنی تعلیم جاری رکھنے میں سہولت فراہم کی جائے گی۔ یہ اقدام گلوبل ریلیف ٹرسٹ، ڈاکٹرز آف رحمان اور الخدمت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

  • عید الفطر کے موقع پر اسرائیلی بمباری، مزید 125 فلسطینی شہید

    عید الفطر کے موقع پر اسرائیلی بمباری، مزید 125 فلسطینی شہید

    عید الفطر پر بھی غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری ہے۔ وحشیانہ بمباری میں مزید 125 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹے اور پوتے بھی شامل ہیں۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کم از کم 125 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ ان میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹے اور پوتے بھی شامل ہیں۔ جبکہ بم دھماکے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔

    حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے الجزیرہ سے گفتگو میں اپنے بیٹوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے حازم، امیر اور محمد شمالی غزہ کے ایک مہاجر کیمپ میں اپنے پیاروں کے ساتھ عید منا رہے تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔ اسماعیل ہانیہ کا کہنا تھا کہ بمباری کی زد میں ان کے تین بیٹوں کے ساتھ ان کے پوتے بھی شہید ہوئے۔ لیکن میرے بچوں کا خون فلسطینی عوام کے بچوں کے خون سے زیادہ قیمتی نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے جنگ کے آغاز سے اب تک 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 76 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔