کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ اس سال 2025 میں پاکستان میں فطرانہ کی مقدار کتنی ہو گی اور صدقہ فطر, فدیہ صوم/ روزوں کا کفارہ کتنا ہوگا؟ زکوٰۃ الفطر کی رقم کا تعین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں مخصوص اشیاء کی بنیاد پر کیا جاتا تھا۔
فطرانہ کسے کہتے ہیں
فطرانہ جسے صدقہ فطر بھی کہا جاتا ہے، عید الفطر کے موقع پر ہر صاحب استطاعت مسلمان پر واجب ہے۔ اس کا مقصد روزے کے نقصان کی تلافی اور معاشرے کے مستحق افراد کی مدد کرنا ہے۔ صدقہ فطر کی مقدار اور اس کے احکام کے بارے میں اسلامی رہنمائی موجود ہے۔
فطرانہ کیسے ادا کریں
زکوٰۃ الفطر کی مقدار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں مخصوص اشیاء کی بنیاد پر مقرر کی جاتی تھی۔
گندم (گیہوں): آدھا صاع 1.920 کلوگرام (یعنی 1920 گرام)
جو : ایک صاع 3.840 کلوگرام (یعنی 3840 گرام)
کھجور: ایک صاع 3.840 کلوگرام (یعنی 3840 گرام)
کشمش: ایک صاع 3.840 کلوگرام (یعنی 3840 گرام)
فطرانہ کی مقدار پاکستان 2025
پاکستان میں سال 2025 کیلئے فطرانہ کی مقدار کا تعین کر دیا گیا ہے. جس کے مطابق گندم کے حساب سے ایک بندے کا صدقہ فطر 250 روپے، جوکے حساب سے 700 روپے، کھجور کے حساب سے 2،400 روپے، جبکہ کشمش کے حساب سے 6،000 روپے ہو گا.
عید الفطر پر شہریوں کو نئے کرنسی نوٹ کہاں سے ملیں گے؟
فطرانہ کب دینا چاہیے
صدقہ فطر کی ادائیگی کا بہترین وقت عید الفطر کی نماز سے پہلے ہے۔ تاہم اس کی ادائیگی رمضان المبارک میں بھی کی جا سکتی ہے تاکہ مستحقین عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔ نماز عید کے بعد ادا کرنا فطرانہ نہیں بلکہ عام زکوٰۃ شمار ہوگا۔