Tag: فریال نعیم

  • زائد کرایہ وصول کرنے پر 9 گاڑیوں کے چالان، 7 گاڑیاں بند، 23 ہزار روپے جرمانہ

    زائد کرایہ وصول کرنے پر 9 گاڑیوں کے چالان، 7 گاڑیاں بند، 23 ہزار روپے جرمانہ

    وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے فریال نعیم روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں مسلسل متحرک۔

    منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 23 ستمبر 2024) آر ٹی اے سیکرٹری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عام عوام تک پہنچانے اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے مختلف روڈز پر چلنے والی گاڑیوں کو اچانک چیک کیا۔

    انہوں نے مختلف گاڑیوں کے کرائے نامے چیک کئے اور عوام الناس سے کرایوں میں کمی کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔ انہوں نے اوورچارجنگ اور گاڑیوں میں نئے کرائے نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں نہ کرنے پر 9 گاڑیوں کے چالان کئے اور 7 گاڑیوں کو ضلع کے مختلف تھانہ جات میں بند کر دیا جبکہ 23 ہزار 500 روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

    آر ٹی اے سیکرٹری نے 6500 روپے کرایہ بھی سفر کرنے والے مسافروں کو واپس کروایا۔ اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے فریال نعیم کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے عوام الناس کو براہ راست ریلیف پہنچانے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے سفری گاڑیوں کے کرایوں میں بھی کمی کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • سیکرٹری ٹرانسپورٹ فریال نعیم کی ٹرانسپورٹروں کے خلاف کاروائیاں

    سیکرٹری ٹرانسپورٹ فریال نعیم کی ٹرانسپورٹروں کے خلاف کاروائیاں

    منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 22جون 2023)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی فریال نعیم کی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اوورچارجنگ اورکرایہ نامہ آویزاں نہ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کارروائیاں.

    سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے 20گاڑیوں کے چالان اور 8گاڑیوں کو ضلع کے مختلف تھانوں میں بند کرتے ہوئے 25ہزار روپے جرمانہ بھی کیا۔اس موقع پر آر ٹی اے فریال نعیم نے خبردار کیا کہ عیدالاضحی کے موقع پر ٹرانسپورٹرز پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کرتے ہیں.

    ضلعی انتظامیہ نے بس اسٹینڈز پر نئے کرائے نامے آویزاں کر دئیے

    ایسے ٹرانسپورٹرز کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ کسی کو عوام کے حقوق کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔ آئندہ مقررہ کرائے سے زائد وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کے ساتھ ساتھ گاڑیاں تھانوں میں بند کی جائیں گی اور ڈرائیورز کو جیل بھیجا جائے گا ۔

    انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولیات کیلئے سخت فیصلے ضروری ہیں تا ہم کارروائی کا مقصد کسی کا روزگار چھیننا نہیں۔ ٹرانسپورٹرز ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر نے واضح طور پر ہدایت کی ہے کہ ایسے عناصر سے کوئی رورعایت نہ برتی جائے ۔