Tag: عید الفطر

  • منڈی بہاءالدین، پھالیہ اور ملکوال میں عید الفطر کی نماز کے اوقات

    منڈی بہاءالدین، پھالیہ اور ملکوال میں عید الفطر کی نماز کے اوقات

    اس بات کا قوی امکان ہے کہ پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو منائی جائے گی۔ منڈی بہاءالدین، پھالیہ اور ملکوال کی مختلف مساجد، عیدگاہوں اور کھلی جگہوں پر عید الفطر کی نماز کے اوقات جانیں۔

    مرکزی عید گاہ منڈی بہاءالدین میں عید الفطر کی نماز 7:30 پہ ہو گی. قائد اعظم گرائونڈ منڈی بہاءالدین میں 7:30 پہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منڈی بہائوالدین میں 6:45 پہ، مرکزی عید گاہ شہیدانوالی روڈ پر 7 بجے، جامع مسجد مہاجرین واسو میں 7:45 پر ادا کی جائے گی.

    جامع مسجد محمود عثمانیہ محلہ منڈی بہاءالدین میں 8 بجے، جامع مسجد رضاء مصطفی سوہاوہ دلوآنہ میں 8:30 پر، جامع مسجد شفیع امم کینال روڈ، صوفی پورہ میں 8 بجے، جامع مسجد عائشہ لال محلہ فیض آباد میں 7:15 پہ، بستی پیر گیلانی میں 7 بجے، جامع مسجد اقصی ست سرا چوک میں 7 بجے پڑھی جائے گی.

    عید کی نماز کا طریقہ

    ڈھوک کاسب شمالی مسجد مینار والی میں 8:15 پہ، ڈھوک کاسب میں 8:30 پر، جامع مسجد کوٹلی قاضی میں 8:30 پر، جامع مسجد عمر بن خطاب چک نمبر 23 میں 7 بجے، ڈیرہ حضرت میاں صاحب میں 8:30 پہ، گوڑھا ہاشم شاہ میں 8 بجے، جامع حنفیہ جلالیہ علی المرتضی چیلیانوالہ اسٹیشن چک نمبر 1 میں 7:30 پہ، جامع مسجد حافظ الحدیث بھیکھی شریف میں 8:30 پہ، جامع مسجد گلزار مدینہ سویہ میں 7:30 پہ، جامع مسجد حنفیہ رضویہ رکھ بلوچ کلاں میں 8 بجے ہوگی.

    جامع مسجد صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ رکن میں 7 بجے، فیضان مدینہ گوجرہ میں 7:30 پہ، جامع مسجد مدنی ہریا میں 7:45 پر، الائنس اسکول گوجرہ میں 6:30 پر، گوجرہ رکن روڈ میں 9 بجے، گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول بوسال میں 8 بجے، جامع مسجد مدنی کٹھیالہ شیخاں 8:15 پر، چک کمال میں 8:30 پہ جامع مسجد بدالدین رکن میں 8 بجے، چک ڈڈاں میں 8:15 پہ پڑھی جائے گی.

    عید پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے رپورٹ جاری کر دی

    فیضان مدینہ قادرآباد میں 7 بجے، کمیٹی مسجد ملکوال میں 6:30 پہ، حیدری مسجد آزاد نگر ملکوال میں 8 بجے، مسجد بیت المعمور اسلام نگر ملکوال میں 7 بجے، بادشاہ پور میں 8:30 پر، جامع مسجد یارسول اللہ میلو کہنہ میں 8:30 پر، چک نمبر 22 میں 8 بجے، جامع مسجد تارڑ والی بھیرووال میں 8:30 پہ، جامع مسجد پانڈووال میں 8:30 پہ، جامع مسجد پل کیساں میں 7:30 پہ ادا کی جائے گی.

    آپ کے علاقے کی مسجد میں عیدالفطر کی نماز کس وقت ادا کی جائے گی؟ نیچے کمنٹس میں لازمی بتائیں.

  • سعودیہ اور پاکستان سمیت متعدد اسلامی ممالک میں عید الفطر ایک ہی دن ہونے کا امکان

    سعودیہ اور پاکستان سمیت متعدد اسلامی ممالک میں عید الفطر ایک ہی دن ہونے کا امکان

    بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے تصدیق کی ہے کہ عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں 29 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنا ناممکن ہوگا۔

    بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے مطابق 29 مارچ کو عید الفطر کا چاند نظر نہ آنے کی وجہ یہ ہے کہ چاند سورج غروب ہونے سے پہلے ہی غروب ہو جائے گا۔ جس کی وجہ سے چاند کو آنکھوں یا دوربین سے بھی دیکھنا ناممکن ہو جائے گا۔ اس طرح زیادہ تر ممالک میں رمضان کا مہینہ 30 دن کا ہوگا۔

    اس طرح سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک اور پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک میں عید الفطر ایک ہی دن یعنی 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔اس کے برعکس، موریطانیہ، مراکش، الجزائر اور تیونس جیسے کچھ ممالک 29 مارچ کو جزوی سورج گرہن کا تجربہ کریں گے۔

    ان ممالک میں 30 مارچ بروز اتوار کو روایتی چاند نظر آنے کے بعد عید منانے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں سپارک نے پیش گوئی کی تھی کہ شوال کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے اور عید 31 مارچ 2025 کو منائی جائے گی۔

  • عید الفطر کے موقع پر اسرائیلی بمباری، مزید 125 فلسطینی شہید

    عید الفطر کے موقع پر اسرائیلی بمباری، مزید 125 فلسطینی شہید

    عید الفطر پر بھی غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری ہے۔ وحشیانہ بمباری میں مزید 125 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹے اور پوتے بھی شامل ہیں۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کم از کم 125 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ ان میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹے اور پوتے بھی شامل ہیں۔ جبکہ بم دھماکے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔

    حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے الجزیرہ سے گفتگو میں اپنے بیٹوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے حازم، امیر اور محمد شمالی غزہ کے ایک مہاجر کیمپ میں اپنے پیاروں کے ساتھ عید منا رہے تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔ اسماعیل ہانیہ کا کہنا تھا کہ بمباری کی زد میں ان کے تین بیٹوں کے ساتھ ان کے پوتے بھی شہید ہوئے۔ لیکن میرے بچوں کا خون فلسطینی عوام کے بچوں کے خون سے زیادہ قیمتی نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے جنگ کے آغاز سے اب تک 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 76 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

  • منڈی بہاءالدین کی مساجد و عید گاہوں میں عید الفطر کی نماز کتنے بجے ادا کی جائےگی؟

    منڈی بہاءالدین کی مساجد و عید گاہوں میں عید الفطر کی نماز کتنے بجے ادا کی جائےگی؟

    منڈی بہاوالدین کی مساجد و عید گاہوں میں عید الفطر کی نماز کتنے بجے ادا کی جائےگی؟ منڈی بہائوالدین کی مختلف مساجد، عید گاہوں،کھلے میدان وغیرہ میں عید الفطر کی نماز کے اوقات کار جانئیے۔

    منڈی بہائوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 9 اپریل 2024) مرکزی عید گاہ منڈی بہاءالدین میں عید الفطر کی نماز صبح 7:30 پہ ادا کی جائے گی۔ قائد اعظم گرائونڈ منڈی بہاءالدین میں 7:30 پہ ادا کی جائے گی۔ اسی طرح جامع مسجد محمدیہ رضویہ محلہ صوفی پورہ میں 7 بجے، مسجد عبداللہ بن عباس گوڑھا محلہ 6:15 پر، جامع مسجد غوثیہ ریلوے روڑ 8:15 پہ، منڈی بہاوالدین بلدیہ کمیٹی 7:00 بجے ادا کی جائے گی.

    عید الفطر کی نماز کا طریقہ جانئیے

    جامع مسجد یا رسول اللہ منشی محلہ میں 8 بجے، جامعہ مسجد غوثیہ اولڈ رسول روڈ 8:15 پہ، مرکزی جامع مسجد گلزار مدیہ محبت پور کھیوہ 7:30 پہ، جامع مسجد نورانی محلّہ سلیم پورا 8 بجے، جامع مسجد سوہاوہ بولانی 7 بجے، مدنی مرکز فیضان مدینہ سوہاوہ میں 8 بجے، جامع مسجد اقصی سوہاوہ بولانی 7 بجے، عید گاہ قلعہ گجراں میں 7:30 پہ، جامع مسجد مہاجراں والی واسو میں 7:45 پہ، مرکزی امام بارگاہ حسینیہ منڈی بہاوالدین میں 7:30 پہ، کینال کالونی ہیڈ رسول میں 7:30 پہ، جامع مسجد شمالی مینار والی ڈھوک کاسب میں 8:15 پہ، دارالعلوم حنفیہ جلالیہ علی المرتضیٰ چیلیانوالا اسٹیشن 8:15 پہ ادا کی جائے۔

    جامعہ مسجد عائشہ صدیقہ رکن میں 7 بجے، جامع مسجد منہاج القرآن رکن میں 7:30 پہ، مسجد فاروقیہ رکن میں 8 بجے، ڈیرہ میاں صاحب کدھر میں 8:30 پر، جامع مسجد طیب کٹھیالہ شیخاں 8 بجے، جامع مسجد طیبہ سرگودھا روڈ کٹھیالہ شیخاں 7 بجے، جامع مسجد بلال کدھر شریف میں 7:30 پہ، جامعہ انوار مدینہ میانہ گوندل 7:30 پہ، بکن میں 8:30 پہ، مسجد بلال رتووال میں 7 بجے، جامع مسجد پانڈووال پایں 8 بجے، شمالی جنازہ گاہ کھمب خورد میں 8 بجے، جامع مسجد فاروقیہ چھموں میں 8 بجے،

    جامع مسجد چشتیہ کیلو شریف میں 7:30 پہ، پاہڑیانوالی میں 7:30 پہ، فیضان مدینہ پاہڑیانوالی میں 8 بجے، کوٹلی قاضی میں 8 بجے، عثمان غنی ہیلاں میں 7 بجے، جامع مسجد فاروقِ اعظم بھیرووال 8:30 پہ، کالا شادیاں میں 8 بجے، جامع مسجد کھمب خورد میں 8 بجے، لاری اڈا پھالیہ میں 7 بجے،مرکزی جامع مسجد حاصلانوالہ 8 بجے، جامع مسجد گلزار محمد گھنیاں روڈ پھالیہ میں 7:30 پہ، جامعہ مسجد رحمانیہ مسلم ٹاؤن اندر والا کھوہ گھنیاں روڈ پھالیہ 7:15 پہ، جامع مسجد حسین بی بی قرآن محل والی الخلیل ٹاؤن پھالیہ 7 بجے ادا کی جائے گی.

    مسجد حبیبہ صابری محلہ ملکوال میں 7:15 پہ، بادشاہ پور میں 8 بجے، جامع مسجد نورانی محلہ فضل آباد ملکوال میں 7:30 پہ،
    جامعہ مسجد حسینیہ، امام بارگاہ باب العمران 7:30 پہ، مسجد حضرت بلالؓ، گرین ٹاوْن 7:30 پہ، مسجد حضرت ابوذر غفاریؓ، مدرسہ جامعہ جوادیہ 7:30 پہ، مسجد زینبیہؑ، پارک روڈ 6:30 پہ، امام بارگاہ درِ حسینؑ، محلہ راجگان 7:30 پہ، مسجد حضرت امام علی نقیؑ، دربار پاک بخاری ملکوال 7:30 پہ ادا کی جائے گی.

    اپنے محلے کی مسجد کے اوقات کار کمنٹس میں بتائیں.