ایس ایچ او تھانہ سٹی عمیر چٹھہ کی دبنگ کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
شہر میں منشیات فروشی کے خلاف بڑی کامیابی، ایس ایچ او تھانہ سٹی عمیر چٹھہ کی قیادت میں پولیس نے دورانِ ناکہ بندی اہم کارروائی کرتے ہوئے مشکوک گاڑی کو روکا۔ تلاشی کے دوران ملزم فیصل لنگڑا کے قبضے سے سینکڑوں بوتلیں شراب اور 1،300 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
پولیس کے مطابق، یہ بھاری مقدار میں منشیات شہر کے مختلف مقامات پر سپلائی کی جانی تھی، تاہم بروقت کارروائی کے باعث منشیات فروشوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ ملزم فیصل لنگڑا کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی نے عوام کو یقین دلایا کہ شہر کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کرے گی۔