منڈی بہاؤالدین پریس کلب کے باہر سول سوسائٹی کا سویڈن میں قران مجید کی بے حرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ۔سٹی ہسپتال تا پریس کلب سول سوسائٹی کی احتجاجی ریلی نکالی گئی
احتجاج میں مختلف سیاسی جماعتیں، احساس گروپ انجمن تاجران کے عہدیداران، پاکستان کسان اتحاد کے عہدیداران ، جماعت اسلامی کے قائدین، سیاسی قائدین،اسلامک لائر مومنٹ کے قیادین، اسلامی جمعیت طلباء تحریک منہاج القرآن، صحافی برادری، ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے احتجاجی مظاہرے میں حصہ لیا اور اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک جگہ اکھٹے ہوکر سویڈن کیخلاف سخت موقف اختیار کیا.۔
حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ سویڈش سفیر کو فوری ملک بدر کیا جائے اور سویڈش حکومت سے مطالبہ کیا جائے کہ یہ شرمناک حرکت کرنے والوں کو سزا دیں اور امت مسلمہ سے معافی مانگیں ۔ اس موقع پر رستم علی نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہر سال مسلمانوں کے جذباتوں کو ٹھیس پہنچائی جاتی ہے کبھی فرانس کبھی انڈیا اور اب سویڈن میں قران مجید کی بے حرمتی کی گئی ایسا کیوں ہوتا اتنی بے خوفی کیوں اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہم مسلمان تقسیم ہو چکے ہیں امت مسلمہ کا اتفاق ہی ہماری طاقت ہے ہمیں ایک آواز بننا ہوگا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے سول سوسائٹی کی طرف سے احتجاج کی کال دی تھی اس کا بنیادی مقصد یہی تھا کہ ہم اپنی سیاسی پارٹیوں ، گروپ بندیوں سے ہٹ کر سب ایک جگہ اکٹھے ہو کر احتجاج ریکارڈ کرائیں اور پیغام دیں کہ دین کے معاملے میں ہم سب ایک ہیں.جن لوگوں نے مثبت سوچ کو فروغ دیا اور مل کر ایک آواز بن کر ابھرے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔