Tag: سرفراز بگٹی

  • بلوچستان: پنجاب جانے والی بس کے 7 مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کر دیا گیا

    بلوچستان: پنجاب جانے والی بس کے 7 مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کر دیا گیا

    بلوچستان کے علاقے بارکھان کی تحصیل رکھنی میں نامعلوم مسلح افراد نے 7 مسافروں کو شناختی کارڈ دیکھ بس سے اتار کر قتل کردیا۔

    واقعہ رکھنی کو ڈیرہ غازی خان سے ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا جہاں 10 سے 12 دہشت گردوں نے کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی مسافر بس کو روکا اور شناخت کرنے پر 7 مسافروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔ جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے تھا۔

    بلوچستان: نوشکی میں ایرانی زائرین کی بس پر فائرنگ، 9 افراد شہید

    بارکھان میں شہید ہونے والوں کی میتیں اسپتال لائی گئیں۔ قانونی کارروائی کے بعد لاشیں پنجاب روانہ کر دی گئی ہیں۔ دہشت گردی میں جاں بحق ہونے والوں میں

    عدنان مصطفی ولد غلام مصطفیٰ قوم رحمانی سکنہ بورے والا، ڈی ایس پی (ر) عاشق حسین ولد غلام سرور، محمد عاشق ولد داؤد علی سکنہ شیخوپورہ، شوکت علی ولد سردار علی سکنہ فیصل آباد، عاصم علی ولد محمود علی سکنہ منڈی بہاءالدین، محمد اجمل ولد اللہ وسایا سکنہ لودھراں، محمد اسحاق ولد محمد حیات سکنہ ملتان شامل ہیں۔

    وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بلوچستان کے شہر بارکھان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں بس مسافروں کے قتل پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے مرحوم کے لیے مغفرت اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

    مجرموں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کی وزیراعظم کی ہدایت۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نہتے اور معصوم شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ معصوم شہریوں کی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد معصوم اور بے دفاع لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ امن کے دشمنوں کا بزدلانہ حملہ ناقابل برداشت ہے اور اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

  • سانحہ نوشکی میں جاں بحق ہونے والے لواحیقین میں 60 لاکھ روپے کے چیک تقسیم

    سانحہ نوشکی میں جاں بحق ہونے والے لواحیقین میں 60 لاکھ روپے کے چیک تقسیم

    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی جانب سے سانحہ نوشکی بلوچستان میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کے لواحقین میں 60 لاکھ روپے کے امدادی چیکس تقسیم کر دئیے گئے۔

    منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 23اپریل 2024) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین شاہد عمران مارتھ اور ڈپٹی کمشنر نوشکی، بلوچستان حبیب اللہ موسیٰ خیل نے نوشکی بلوچستان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے منڈی بہاوالدین کے موضع چک فتح شاہ سے تعلق رکھنے والے 6 شہداء کے لواحقین میں 10 لاکھ روپے فی کس مالی امداد کے چیکس تقسیم کر دئیے۔

    بلوچستان: نوشکی میں ایرانی زائرین کی بس پر فائرنگ، 9 افراد شہید

    اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضا صفدر کاظمی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، ضلعی افسران، پولیس اور علاقہ معززین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ موسیٰ خیل نے جاں بحق نوجوانوں کے درجات بلندی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ورثاء سے گہرے دکھ، رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اور بلوچستان متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔ یقینا جوان اولاد کا دکھ انتہائی تکلیف دہ ہے، ہماری دعائیں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کے 4 مجرم گرفتار ہو چکے ہیں اور باقی مجرم بھی جلد گرفتار کر کے انہیں سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔