صغیر راٹھور: پولیس نے رکھ پبی کے علاقے میں قاتلوں اور مخبروں کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن میں گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاءالدین اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔
گجرات پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ دریا کے کنارے کھاریاں، ڈنگہ، سرائے عالمگیر، رکھ پبی اور بیلہ کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا گیا۔ سرائے عالمگیر پولیس نے پبی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی اور علاقے کو کڑی نگرانی میں رکھا۔
سرائے عالمگیر میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس ٹیموں نے جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانے اور ٹھکانوں کو مکمل طور پر مسمار کردیا۔ سرچ آپریشن کا مقصد شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر اور قاتلوں سے علاقے کا صفایا کر کے امن و امان قائم کرنا ہے۔