Tag: رمضان المبارک

  • سعودی عرب میں رمضان کب شروع ہوگا؟

    سعودی عرب میں رمضان کب شروع ہوگا؟

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی شاہی عدالت کے مشیر اور سعودی علماء بورڈ کے رکن شیخ عبداللہ بن سلیمان المنی نے بتایا کہ فلکیاتی حساب کے مطابق سعودی عرب میں پہلا روزہ یکم مارچ بروز ہفتہ کو ہوگا۔

    فلکیاتی حساب کے مطابق اس بار رمضان المبارک 29 دن کا ہو گا اور آخری روزہ 29 مارچ کو ہو گا۔ اس سلسلے میں عیدالفطر 30 مارچ کو متوقع ہے۔

    شب برات 2025 کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

    شیخ عبداللہ بن سلیمان کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 29 رجب بروز جمعہ صبح 3 بج کر 44 منٹ پر نظر آئے گا۔ چاند غروب آفتاب کے بعد تقریباً 32 منٹ تک افق پر رہے گا جس سے اسے دیکھنا آسان ہو جائے گا۔

    سعودی رائل کورٹ کے مشیر نے واضح کیا کہ یہ رپورٹ فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے اور سعودی سپریم کورٹ رمضان المبارک کے آغاز کا باضابطہ اعلان کرے گی۔

  • پاکستان میں شب برات 2025 کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

    پاکستان میں شب برات 2025 کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

    شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں شب برات 2025 کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔ شعبان 1446ھ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ ملک کے مختلف حصوں سے چاند نظر آنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

    پاکستان میں شعبان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کی۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں منعقد ہوئے۔

    ملک کے مختلف حصوں سے چاند نظر آنے کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ یکم شعبان 1446 ہجری 31 جنوری بروز جمعہ جبکہ شب برات 13 فروری 2025 بروز جمعرات کو ہوگی۔

    اس سے قبل جاپان دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے ماہ شعبان 1446 ہجری کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔ جاپان کی رویت ہلال کمیٹی نے ماہ شعبان کی رویت کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ ملک میں شعبان 1446 ہجری کا مہینہ 31 جنوری بروز جمعہ شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ ماہرین فلکیات کی پیشین گوئیوں کے مطابق ماہ شعبان کے چاند کی پیدائش گزشتہ روز ہوئی تھی۔

    ماہرین فلکیات نے رمضان المبارک کے آغاز کے حوالے سے بھی اہم پیش گوئیاں کی ہیں۔ اس سال رمضان المبارک کا آغاز مارچ میں ہوگا۔ کچھ ممالک میں یہ یکم مارچ اور دیگر میں 2 مارچ سے شروع ہوگا۔ سعودی عرب اور خلیجی ممالک سمیت کئی مغربی اور یورپی ممالک میں یکم مارچ بروز ہفتہ کو پہلا رمضان شروع ہوگا۔

    عید الفطر 30 مارچ بروز اتوار یا 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کا امکان ہے۔ دریں اثناء پاکستان میں 2025 میں عید الفطر کی متوقع تاریخ بھی سامنے آ گئی ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں عیدالفطر کا چاند 29 یا 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے.

    اس طرح عیدالفطر 30 یا 31 مارچ کو منائی جائے گی۔رمضان المبارک کی رویت کا حتمی اعلان اور پاکستان میں عید کا چاند رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

  • پاکستان میں رمضان المبارک 2025 کا پہلا روزہ کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ بتا دی گئی

    پاکستان میں رمضان المبارک 2025 کا پہلا روزہ کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ بتا دی گئی

    پاکستان میں سال 2025 کے پہلے روزے کی ممکنہ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جماد الثانی کا مہینہ شروع ہونے کے بعد رمضان المبارک کی آمد میں 3 ماہ سے بھی کم رہ گئے ہیں۔

    رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے اور اب 3 ماہ سے بھی کم رہ گئے ہیں۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس آسٹرونومیکل سوسائٹی نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی کی ہے۔

    ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک یکم مارچ 2025 سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے آغاز کی حتمی تاریخ کا انحصار چاند نظر آنے پر ہے۔ اس لیے چاند کا حتمی اعلان چاند دیکھنے کے لیے قائم کردہ کمیٹی کرے گی۔

    2024 میں پاکستان میں فطرانہ کی مقدار کتنی ہوگی؟ روزہ کا کفارہ کتنا ہے؟

    پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 2 مارچ سے ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں ماہ جماد الثانی کا آغاز ہوچکا ہے۔ منگل کو ملک بھر میں جماد الثانی کا چاند نظر آگیا۔ جماد الثانی کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ہوا۔

    چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ چاند نظر نہیں آیا، یکم جماد الثانی 1446 ہجری بروز بدھ 4 دسمبر 2024 کو ہو گی۔