Tag: رمضان المبارک 1446

  • رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    رواں سال رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس آج بروز جمعہ کو ہو گا۔

    محکمہ اوقاف کے مطابق رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت پشاور میں ہوگا۔

    اس کے علاوہ زونل کمیٹی کے اجلاس کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد، لاہور اور دیگر علاقوں میں ہوں گے۔ چاند نظر آنے یا نہ ہونے کا حتمی اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔

    دوسری جانب جامع مسجد قاسم علی خان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا جس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی کریں گے۔