Tag: جیل اڈیالہ

  • پنجاب جیل خانہ جات کی جیلوں میں وارڈرز کی بھرتی کیلئے ٹیسٹ کل سے شروع ہونگے

    پنجاب جیل خانہ جات کی جیلوں میں وارڈرز کی بھرتی کیلئے ٹیسٹ کل سے شروع ہونگے

    پنجاب جیل خانہ راولپنڈی ریجن کی جیلوں میں وارڈرز کی بھرتی کے لیے فزیکل فٹنس اور رننگ ٹیسٹ کل سے شروع ہوں گے۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن عبدالرؤف رانا کے مطابق

    راولپنڈی ریجن کی 7 جیلوں، سینٹرل جیل راولپنڈی ،ہائی سیکورٹی بارک راولپنڈی ،ڈسٹرکٹ جیل اٹک ،ڈسٹرکٹ جیل گجرات، ڈسٹرکٹ جیل جہلم ،ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین اورسب جیل چکوال میں جیل وارڈز (سکیل 7) کی کل 269 اسامیوں پر بھرتی کے لئے جسمانی پیمائش ،دوڑ میڈیکل ٹیسٹ 2 سے 4 اگست تک ہوں گے.

    ان میں میل وارڈرز کی 267 اور میل وارڈرز کی 2 آسامیاں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر سے جیل وارڈز کے لیے کل 3407 درخواستیں موصول ہوئیں۔ جانچ پڑتال کے بعد، کل 2,847 امیدواروں کی درخواستیں مطلوبہ معیار پر پوری اتریں۔

    انہوں نے بتایا کہ بھرتی شیڈول کے مطابق 2 سے 4 اگست تک سینٹرل جیل اڈیالہ میں امیدواروں کی جسمانی پیمائش ،دوڑ اورطبی ٹیسٹ ہوں گے ،امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ جسمانی پیمائش اوردوڑ کے ٹیسٹ کے لئے صبح 10 بجے اصل شناختی کارڈ لے کر سنٹرل جیل راولپنڈی حاضر ہوں۔

    کامیاب امیدواروں کا تحریری ٹیسٹ سنٹرل ٹیسٹنگ سروس ایجنسی 13 اگست کو ان کے امتحانی مرکز میں لے گا اور بعد ازاں کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز 22 اور 23 اگست کو اڈیالہ جیل میں ہوں گے۔