Tag: ترک

  • ترکی نے اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کی تجارت بند کر دی

    ترکی نے اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کی تجارت بند کر دی

    بلومبرگ کے مطابق ترک ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی نے اسرائیل سے ہر قسم کی درآمدات اور برآمدات پر پابندی لگا دی ہے۔ تاہم ترکی نے ابھی تک اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

    واضح رہے کہ ترکی نے گزشتہ ماہ غزہ میں جنگ بندی کے اعلان تک اسرائیل کو بعض مصنوعات کی برآمد پر پابندی عائد کر دی تھی۔

    ترکی کے ادارہ شماریات کے مطابق 2023 میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت 6.8 بلین ڈالر تھی جس میں سے 76 فیصد ترکی کی برآمدات تھیں۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ ترک صدر ایردوان ترکی کے ساتھ تمام معاہدے توڑ رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اسرائیلی وزیر خارجہ نے لکھا کہ یہ ایک آمر کا طرز عمل ہے جو بین الاقوامی تجارتی معاہدوں کو نظر انداز کرتا ہے اور ترک عوام اور تاجر برادری کے مفادات کو نقصان پہنچاتا ہے۔