Tag: بہاولپور

  • پنجاب میں ڈینگی کی وباء جاری، مزید 154 کیسز رپورٹ

    پنجاب میں ڈینگی کی وباء جاری، مزید 154 کیسز رپورٹ

    پنجاب میں ڈینگی کی وباء جاری ہے، صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 154 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے 141 اور لاہور سے 5 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اٹک سے 3 جبکہ بہاولپور سے ڈینگی کے 2 نئے مریض سامنے آئے۔

    ترجمان کے مطابق منڈی بہاؤالدین، مظفر گڑھ اور چکوال سے ڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں ایک ہفتے کے دوران ڈینگی کے 879 کیسز سامنے آئے ہیں، رواں سال اب تک ڈینگی کے 4394 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

  • چڑیا گھر میں ٹائیگر نے شہری کو چیر پھاڑ دیا، شہری ہلاک

    چڑیا گھر میں ٹائیگر نے شہری کو چیر پھاڑ دیا، شہری ہلاک

    بہاولپور کے چڑیا گھر میں شیر کے پنجرے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق شیر باغ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جسم پر شیر کے کاٹنے کے نشانات ہیں، مرنے والا انتظامیہ کا حصہ نہیں ہے۔

    ریسکیو کا کہنا ہے کہ شیر باغ میں شیر کے حملے سے ہلاک ہونے والا شخص نشے کا عادی ہے۔ لاش کی شناخت نہ ہوسکی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین کو 12 لیپ ٹاپ بھجوا دئیے

    پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین کو 12 لیپ ٹاپ بھجوا دئیے

    بورڈ آف ریونیو حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو 634 لیپ ٹاپ بھجوا دئیے گئے۔ پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین کو 12 لیپ ٹاپ بھجوا دئیے.

    بورڈ آف ریونیو حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ 634 لیپ ٹاپس صوبہ بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو جاری کردئیے گئے ہیں۔ جس کے مطابق راولپنڈی کے کمشنر آفس کو 10 اور ڈپٹی کمشنر آفس کو 10، اٹک کے ڈپٹی کمشنر آفس کو 9، چکوال کو 13 لیپ ٹاپ بھجوا دئیے.

    جہلم کے 26، ملتان کے ڈویژنل کمشنر آفس کو 25 اور ڈپٹی کمشنر آفس کو 8، لودھراں کے ڈپٹی کمشنر آفس کو 8، خانیوال کو 7، وہاڑی کو 7، گجرانوالہ کے کمشنر آفس کو 17، ڈپٹی کمشنر آفس کو 20، گجرات کے ڈپٹی کمشنرآفس کو 11، سیالکوٹ کو 20، منڈی بہاؤالدین کو 12، حافظ آباد کو 20، ناروال کو 10، بہاولپورکے ڈویژنل کمشنر آفس کو 11، ڈپٹی کمشنر آفس کو 10، بہاولنگر کے ڈپٹی کمشنر آفس کو 8، رحیم یار خان کو 20لیپ ٹاپ بھجوا دئیے.

    ڈی جی خان کے ڈویژنل کمشنر آفس کو 7، راجن پور کے ڈپٹی کمشنر آفس کو 11، لیہ کو 14، مظفرگڑھ کو 10، لاہور کے ڈویژنل کمشنر آفس کو 13، ڈپٹی کمشنر آفس کو 10، قصور کے ڈپٹی کمشنر آفس کو 11، شیخوپورہ کو 6، ننکانہ صاحب کو 12، ساہیوال کے ڈویژنل کمشنر آفس کو 8 ڈپٹی کمشنر آفس کو 9، پاکپتن کے ڈپٹی کمشنر آفس کو 11، اوکاڑہ کو 18، سرگودھا کے ڈویژنل کمشنرآفس کو 10 ڈپٹی کمشنر آفس کو 12، بھکر کے ڈپٹی کمشنر آفس کو 12، خوشاب کو 20، میانوالی کو 13، فیصل آباد کے ڈویژنل کمشنر آفس کو 15، ڈپٹی کمشنر آفس کو 56، چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنر آفس کو 16، جھنگ کو 34، ٹوبہ ٹیک سنگھ کو 25 اورہیڈ آفس بورڈ آف ریونیو پنجاب کو 100 لیپ ٹاپ بھجوائے گئے ہیں

    افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے ماتحت افسران کو اس حوالے سے ذمہ داری سونپیں کہ وہ بورڈ آف ریونیو حکومت پنجاب سے یہ لیپ ٹاپ وصول کرلیں۔