Tag: بارش

  • محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے

    محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے

    محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

    اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، راولپنڈی، مری، گلیات اور گردونواح میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ چارسدہ، مردان، چترال اور دیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    پشاور، صوابی، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مہمند، کوہاٹ اور خیبر میں بارش کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، حافظ آباد، جھنگ، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، خانیوال، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، کشمور، سکھر، جیکب آباد اور ٹنڈو جام میں سموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔ .

  • اکتوبر میں موسم کیسا رہے گا؟ بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    اکتوبر میں موسم کیسا رہے گا؟ بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

    اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے وقت تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شمالی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

    پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم صبح کے وقت راولپنڈی، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، جہلم، مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی اضلاع چترال، سوات، کوہستان، دیر، ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ دیگر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ یہ ممکن ہے۔

    گلگت بلتستان اور کشمیر کے اضلاع میں بادل چھائے رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

  • پنجاب میں سب سے زیادہ بارش منڈی بہاؤالدین میں 16 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی

    پنجاب میں سب سے زیادہ بارش منڈی بہاؤالدین میں 16 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم اسلام آباد، بالائی، وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی، بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

    اس دوران سب سے زیادہ بارش پٹن میں 17، مالم جبہ 15، سیدوشریف 14، پاراچنار، بالاکوٹ 9، کاکول، کالام 8، تخت بھائی 4، پشاور (ایئر پورٹ، سٹی) 3، باچاخان (ایئرپورٹ) 2، دیر (بالائی، زیریں) 2، چراٹ 2، بنوں میں ایک ملی میٹر ہوئی۔

    اسی طرح منڈی بہاؤالدین میں 16، جوہر آباد 14، مری، ڈیرہ غازی خان 10، منگلا 9، چکوال 8، سرگودھا 7، اسلام آباد (سٹی، سیدپور 6، ایئرپورٹ، گولڑہ 3، بوکرہ 2)، راولپنڈی (چکلالہ، کچہری 5، شمس آباد 3)، جہلم 5، اٹک 2، حافظ آباد، ملتان میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    چلاس میں 3، استور میں 2، سکردو میں 1، مظفرآباد (ایئرپورٹ، سٹی) میں 3، راولاکوٹ، گڑھی دوپٹہ 3 اور کوٹلی میں بھی 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    بدھ کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سبی میں درجہ حرارت 47، گوجرانوالہ 46، جیکب آباد، موہنجوداڑو، شہید بینظیر آباد، بہاولنگر، بھکر، دادو 45، ڈی آئی خان، نورپورتھل، قصور اور خیرپور میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے گندم کی فصل کے لیے الرٹ جاری کر دیا

    محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے گندم کی فصل کے لیے الرٹ جاری کر دیا

    راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے دن میں رات کا سماں بن گیا۔ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے گرمی کی شدت میں کمی آئی۔ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی۔

    شمالی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ بالائی پنجاب میں مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ جبکہ بالائی سندھ میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

    مارکیٹ میں گندم کی قیمت 3000 روپے فی من سے نیچے آگئی

    مری، گلیات، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ اور نارووال میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے اٹک، جہلم، چکوال، بھکر، میانوالی، خوشاب، نور پور تھل، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، ملتان، ساہیوال، خانیوال، لیہ اور بہاولپور میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔