ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی خصوصی ہدایات پر اٹک پولیس منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کارروائیاں کر رہی ہے۔
تھانہ اٹک خورد پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ملزم محمد وحید ولد محمد اسلم سکنہ حاجی شاہ سے 600 گرام چرس، اسماعیل خان ولد خان سید سکنہ خور خیل سے 540 گرام چرس اور زاہدالدین اشرف ولد محمد اشرف سکنہ پھالیہ ضلع منڈی بہاءالدین سے 520 گرام آئس برآمد کر لی۔
دوسری جانب سٹی اٹک پولیس نے منشیات فروش عبدالرزاق ولد عبدالشکور سکنہ کامرہ تحصیل و ضلع اٹک سے 620 گرام چرس برآمد کر لی۔ اسی طرح پنڈی گھیب پولیس کی ٹیم نے ملزم ذوالفقار احمد ولد محمد اقبال سکنہ حیدر ٹاؤن تحصیل پنڈی گھیب سے 540 گرام چرس برآمد کر لی۔
سٹی حسن ابدال پولیس نے شراب سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غالب ولد مسیح سکنہ ڈھوک مسکین سے 20لیٹر شراب، عمر شہزاد ولد محمد ریاض سکنہ رحم پورہ حسن ابدال سے 10لیٹر شراب اور محمد شعیب ولد عبد الحسن مہر آباد سے 5لیٹر شراب برآمد کر لی۔ اٹک پولیس نے مختلف تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کو آہنی زیور سے آراستہ کر دیا۔