پیرس (نمائندہ جنگ ) پبلک ایڈ ٹرسٹ کی طرف سے پیرس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نےکہا کہ رنگ ونسل کے امتیاز کو بالائے طاق رکھ کر اور دین ومذہب کی تفریق سے بالاتر ہو کر دکھی انسانیت کی خدمت او رمجبور ولا چار لوگوں کی مدد کرنا مسلم معاشرے کی خوب صورت روایت اوراسلامی تعلیمات ہیں۔
یہی وہ وصفِ خاص ہے جو مذہب ِ اسلام کو ادیان ِ عالم سے ممتاز کرتا ہے، قرآن وسنت میں اس کی بہت تاکید آئی ہے اور اس عمل پر بہت سے فضائل بیان کیے گئے ہیں۔ مقررین نے منڈی بہائوالدین میں اوورسیز اسپتال کی تعمیر اور غرباء مساکین کی خدمت پر پبلک ایڈ ٹرسٹ کی خدمات کو سراہا اور تقریب میں شریک افراد سے اپیل کی کہ وہ اٹھیں اور اس کار خیر میں حصہ ڈالیں تاکہ چیلنجز کے شکار پاکستان میں اپنی مدد آپ کے تحت ایسے منصوبوں پر کام کیا جا سکے جس سے عوام الناس کو براہ راست فائدہ ہو۔
Overseas Hospital Mandi Bahauddin, Location, Facilities, Contact No
مقررین کی اپیل پر ظفر عباس تارڑ اور محمد نواز افتخار راولپنڈی نے امداد کا اعلان کیا۔ تقریب میں سید اقرارالحسن، ناصر عباس تارڑ، اعجاز بابر ساہی، عبدالرؤف چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کی خدمت ہے۔ بلاشبہ ہمارا تعلق منڈی بہائوالدین سے ہے لیکن نظریہ پاکستان کے تحت پاکستان کی فلاح و بہبود کے متمنی ہیں ہمارا مقصد ہر شہر گاؤں میں تعلیم اور علاج کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
اوورسیز ہسپتال منڈی بہاؤالدین کا افتتاح کر دیا گیا، ویڈیو دیکھیں
اوورسیز اسپتال وہ منصوبہ ہے جس سے انسانیت کی مدد کی راہیں کھلیں گی۔ ہم مل کر پاکستان کو مشکلات سے باہر نکالیں گے۔ تقریب میں حاجی منظور کے صاحبزادوں محمد سرفراز احمد و دیگر نے مہمانوں کو کھانا دیا۔