Tag: اسرائیل

  • اسرائیل رفح میں فوجی آپریشن فوری طور پر روک دے؛ عالمی عدالت کا فیصلہ آگیا

    اسرائیل رفح میں فوجی آپریشن فوری طور پر روک دے؛ عالمی عدالت کا فیصلہ آگیا

    دی ہیگ: اقوام متحدہ کی بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے آج غزہ میں فوری جنگ بندی اور بالخصوص رفح میں فوجی آپریشن کو روکنے کے لیے جنوبی افریقہ کے کیس پر اپنا فیصلہ سنا دیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے صدر نواف سلام نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے 7 مئی کو رفح میں فوجی آپریشن شروع کیا جس کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔عالمی عدالت کے صدر نواف سلام نے 2 کے مقابلے میں 13 کی اکثریت سے کیا گیا۔

    امداد کے لیے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ؛ 100 سے زائد شہید

    فیصلہ سناتے ہوئے اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن فوری بند کرنے اور اس مقصد کے لیے اُٹھائے اقدامات سے ایک ماہ کے اندر عدالت کو آگاہ کرنے کا حکم دیا۔عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو ہدایت کی کہ وہ اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کو غزہ تک رسائی کی اجازت دے۔

  • ترکی نے اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کی تجارت بند کر دی

    ترکی نے اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کی تجارت بند کر دی

    بلومبرگ کے مطابق ترک ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی نے اسرائیل سے ہر قسم کی درآمدات اور برآمدات پر پابندی لگا دی ہے۔ تاہم ترکی نے ابھی تک اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

    واضح رہے کہ ترکی نے گزشتہ ماہ غزہ میں جنگ بندی کے اعلان تک اسرائیل کو بعض مصنوعات کی برآمد پر پابندی عائد کر دی تھی۔

    ترکی کے ادارہ شماریات کے مطابق 2023 میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت 6.8 بلین ڈالر تھی جس میں سے 76 فیصد ترکی کی برآمدات تھیں۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ ترک صدر ایردوان ترکی کے ساتھ تمام معاہدے توڑ رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اسرائیلی وزیر خارجہ نے لکھا کہ یہ ایک آمر کا طرز عمل ہے جو بین الاقوامی تجارتی معاہدوں کو نظر انداز کرتا ہے اور ترک عوام اور تاجر برادری کے مفادات کو نقصان پہنچاتا ہے۔