Tag: آئی جی پنجاب

  • منڈی بہاؤالدین کے ہیڈ کانسٹیبل کو علاج کے لیے ایک لاکھ روپے جاری

    منڈی بہاؤالدین کے ہیڈ کانسٹیبل کو علاج کے لیے ایک لاکھ روپے جاری

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے علاج کے لیے فنڈز جاری کر دیئے۔منڈی بہاؤالدین سمیت مختلف اضلاع میں پولیس ملازمین کے طبی اخراجات کے لیے مزید فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

    لاہور پولیس کے کانسٹیبل محمد جمشید کو ڈھائی لاکھ روپے، راولپنڈی کے کانسٹیبل عامر بشیر کو ڈھائی لاکھ روپے، اوکاڑہ کے سب انسپکٹر ذوالفقار علی کو دو لاکھ روپے، سپیشل برانچ کے سینٹری ورکر سنیل اور اوکاڑہ کے اے ایس آئی محمد ریاض کو ایک ایک لاکھ روپے جاری.

    ڈی جی خان کے کانسٹیبل فیاض احمد اور اوکاڑہ کے کانسٹیبل آصف علی نے ایک ایک لاکھ روپے، گجرات کے کانسٹیبل حماد حیدر اور منڈی بہاؤالدین کے ہیڈ کانسٹیبل شاہد عمران کو ایک ایک لاکھ روپے اور چار دیگر پولیس ملازمین کو دو لاکھ روپے سے زائد کی رقم دی گئی۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مذکورہ رقم ویلفیئر برانچ کی اسکروٹنی کے بعد جاری کی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی صحت کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون اور مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

  • بیرون ملک مفرور اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے لیے پولیس کا کریک ڈاؤن تیز

    بیرون ملک مفرور اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے لیے پولیس کا کریک ڈاؤن تیز

    انسپکٹر جنرل ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایات پر پنجاب پولیس نے بیرون ملک فرار ہونے والے خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق پنجاب پولیس نے رواں سال سنگین جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے فرار ہونے یا بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 86 اشتہاریوں کو گرفتار کیا۔ بیرون ملک روانگی کے لیے ایئرپورٹ سے گرفتاری کے ساتھ ساتھ مذکورہ ملزمان کو انٹرپول کی مدد سے 22 ممالک سے گرفتار کیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو امریکا، برطانیہ، سویڈن، آسٹریلیا، فرانس، یونان، ترکی، اٹلی، جاپان، جنوبی افریقہ، اسپین اور پرتگال سے گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا۔ ابوظہبی، بحرین، دبئی، ایران، کویت، مسقط، عمان، سعودی عرب، شارجہ اور متحدہ عرب امارات سے بھی درجنوں اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا۔

    منڈی بہاءالدین پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم عمان سے گرفتار

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان میں سے 21 کو سیالکوٹ، 12 کو گوجرانوالہ، 11 کو گجرات، 11 کو وزیر آباد، 5 کو نارووال، 5 کو منڈی بہاؤالدین اور 5 کو سرگودھا سے گرفتار کیا گیا جبکہ باقی دیگر اضلاع سے پولیس کو مطلوب تھے۔ یہ تمام افراد اشتہاری قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان سمیت سنگین جرائم کے ارتکاب کے بعد کئی سالوں سے مفرور تھے۔

    حکام کے مطابق پنجاب پولیس نے انٹرپول، ایف آئی اے اور دیگر ممالک کی پولیس اور قانونی اداروں کی مدد سے اشتہاریوں کو گرفتار کر کے پاکستان لایا ہے۔ آئی جی پنجاب نے سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی ہے کہ اے کیٹیگری کے اشتہاریوں کا تعاقب جاری رکھا جائے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ اشتہاری مجرموں کے پاسپورٹ منسوخ کیے جائیں۔ انٹرپول اور ایف آئی اے سمیت دیگر ادارے جلد از جلد گرفتار کریں۔