arrested

موبائل ٹاورز سے لاکھوں روپے مالیت کی بیٹریاں اور کیبلز چوری کرنے والے ملزمان گرفتار

ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی ہدایات پر ہری پور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کی۔ فرہاد میں ٹیلی نار ٹاور سے لاکھوں مالیت کی بیٹریاں اور کیبلز چوری کرنے والے ملزمان گرفتار۔ 4 لاکھ روپے کی چوری شدہ لیتھیم بیٹری اور فور کور کیبل برآمد۔ 27.11.2024 کو تھانہ صدر کی حدود میں فرہاد میں رات کی تاریکی میں ٹیلی نار ٹاور سے لاکھوں مالیت کی بیٹریاں اور کیبلز چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا۔

مدعی یاسرمحمود کی مدعیت میں نامعلوم ملزم /ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 380.34 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔

ایس ایچ او تھانہ صدر خالد خان نے ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے حسنات اکبر ولد اکبر علی سکنہ مونا سیداں منڈی بہاؤالدین اور وسیم اختر ولد محمد اختر سکنہ گلشن کالونی ٹیکسلا کو گرفتار کر کے قبضہ سے لیتھیم بیٹری مالیتی 4 لاکھ روپے اور فور کور کیبل بھی برآمد کرلی۔ مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں