budget

گورنمنٹ کالج رکن کا پرنسپل نوکری کیلئے امیدوار سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

بھیرہ( طاہری نیوز نیٹ ورک ) یاسر عرفات ولد صفدر علی سکنہ چک نمبر39جنوبی تحصیل و ضلع سرگودھا نے درخواست گزاری کہ بندہ نے ماسٹر کیا ہوا ہے اور بندہ نوکری کی تلاش میں دردر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے.

حکومت پنجاب نے کالجز میں انٹرن شپ پر کالجوں میں کالج ٹیچرنگ انٹرنز) (CTIبھرتی کرنے کے لیے اشتہار دیا جس پر سائل نے CTI بھرتی ہونے کے لیے پرنسپل ملک دستگیر، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج رکن ملکوال سے رابطہ کیا جس نے بھرتی کرنے کے لیے مجھے سے ایک لاکھ روپے رشوت طلب کر رہا ہے۔

CTI Jobs in Punjab 2024 – Advertisement – Apply online E Portal

جس پر اینٹی کرپشن سرگودھا کی ٹیم نے کہا کہ آپ رشوت نہ دیں بلکہ ملزم کو رشوت دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کروائیں۔ جس پر آصف اقبال، سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سرگودھا نے اینٹی کرپشن سرگودھا کی ریڈنگ ٹیم کے ہمراہ مسعود زمان، مجسٹریٹ دفعہ 30کی نگرانی میں ریڈ کی.

ٹیم نے ملزم ملک دستگیرعالم، پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ملکوال کے قبضے سے1لاکھ روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے موقع پر گرفتار کر لیا۔ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں