Search results for: “واٹس ایپ”

  • واٹس ایپ میں میسج ڈیلیٹ کرنے کے متعلق فیچر میں بڑی تبدیلی

    واٹس ایپ میں میسج ڈیلیٹ کرنے کے متعلق فیچر میں بڑی تبدیلی

    کیلیفورنیا: پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے میسج ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ بڑھانے کا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔ فیچر متعارف کرائے جانے کے بعد صارفین 60 گھنٹوں کے اندر اپنا بھیجا ہوا میسج ڈیلیٹ کرسکیں گے۔

    میٹا کی ذیلی کمپنی میں میسج ڈیلیٹ کرنے کا فیچر2017 میں متعارف کرایا گیا تھا لیکن اس کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے صرف 1 گھنٹہ اور 8 منٹ کا وقت میسر تھا۔ واٹس ایپ کی جانب سے یہ قدم رواں برس ایپل کے آئی میسج ایپ میں اس ہی طرح کی تبدیلیاں متعارف کرانے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کی مدت میں اضافہ کردیا

    آئی فون صارفین، جن کو اپنی میسجنگ ایپ سے بھیجا گیا میسج ڈیلیٹ کرنے کےلیے 15 منٹ میسر ہوتے ہیں، کی جانب سے واٹس ایپ میں کی گئی ان تبدیلوں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ واٹس ایپ کا ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا ’میسج بھیجتے ہوئے بار بار سوچتے ہیں؟ اب آپ کے پاس اپنے بھیجے گئے میسج کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے دو دن سے تھوڑا زیادہ وقت میسر ہوگا۔‘

    تاہم، میسج ڈیلیٹ کرنے کے طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ جس طرح پہلے میسج ڈیلیٹ ہونے کے بعد یہ نوٹی فیکیشن ’یہ میسج ڈیلیٹ کردیا گیا ہے‘ لکھا آتا تھا، وہ بھی ویسے ہی لکھا آئے گا۔

  • واٹس ایپ صارفین کے لیے اسٹیلتھ موڈ متعارف کرانے جارہا ہے

    واٹس ایپ صارفین کے لیے اسٹیلتھ موڈ متعارف کرانے جارہا ہے

    کیلیفورنیا: انسٹینٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے ’اسٹیلتھ موڈ‘ متعارف کرانے جا رہی ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارف اس بات کا تعین کرسکیں گے کہ کون ان کو واٹس ایپ پر آن لائن دیکھ سکتا ہے اور کون نہیں۔

    یہ فیچر میٹا کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر مارک زکربرگ کی جانب سے اعلان کیے جانے والے تین نئے پرائیویسی فیچرز میں سے ایک ہے۔ زکربرگ کا کہنا تھا کہ ہم صارفین کے پیغامات کی حفاظت اور گفتگو کو نجی رکھنے کے لیے نئے طریقےمتعارف کراتے رہیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے گروپ ایڈ منز کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا

    میٹا کی ذیلی کمپنی واٹس ایپ کے مطابق ان تین نئے پرائیویسی آلات کو پیغامات بھیجتے وقت بطور اضافی حفاظتی جہتوں کے متعارف کرایا جارہا ہے۔ زکربرگ کا کہنا تھا کہ نئے پرائیویسی فیچر جو واٹس ایپ میں متعارف کرائے جارہے ہیں ان میں گروپ سے بغیر کسی کے علم میں آئے خارج ہونا

    اس چیز کو کنٹرول کرنا کہ کون آپ کو آن لائن دیکھ سکتا ہے کون نہیں اور صرف ایک بار کھلنے والے میسجز کے اسکرین شاٹ نہ لے سکنا شامل ہیں۔ واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے اسٹیلتھ موڈ کا فیچر اس ماہ متعارف کرائے گا جس کےبعد صارفین اپنے منتخب شدہ لوگوں کے سامنے ہی آن لائن ظاہر ہوں گے

  • واٹس ایپ نے گروپ ایڈ منز کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا

    واٹس ایپ نے گروپ ایڈ منز کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا

    واٹس ایپ نے گروپ ایڈمنز کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے جس کے تحت ایڈمنز گروپ کے کسی بھی فرد کا میسج ڈیلیٹ کرنے کے اہل ہوں گے۔

    رپورٹس کے مطابق پیغام رسانی کی ایپ کی طرف سے متعارف کردہ نئے فیچر کا مقصد بیٹا ورژن استعمال کرنے والے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ہے۔ واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق جب بھی گروپ ایڈمن کسی شخص کا پیغام ڈیلیٹ کرے گا تو اس بارے میں باقی ممبرز کو بھی پتا چل جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کی مدت میں اضافہ کردیا

    کمپنی کی طرف سے متعارف کرائے جانے والے نئے فیچر کا مقصد گروپس کو بہترین طریقے سے چلانا ہے۔ واٹس ایپ کی طرف سے گزشتہ برس اس فیچر کو متعارف کروائے جانے کا اعلان کیا تھا۔

  • واٹس ایپ پر آن لائن اسٹیٹس کو چھپانے کا فیچر جلد پیش کیا جائے گا

    واٹس ایپ پر آن لائن اسٹیٹس کو چھپانے کا فیچر جلد پیش کیا جائے گا

    کوئی ایسا شخص جس سے آپ بات نہ کرنا چاہ رہے ہوں اور وہ آپ کو آن لائن دیکھ کر تنگ کرنا شروع کردے تو بے فکر ہوجائیں کیونکہ واٹس ایپ بہت جلد آن لائن ہونے کے اسٹیٹس کو چھپانے کا فیچر پیش کرنے جارہا ہے۔

    وابیٹا انفو کے مطابق پہلے واٹس ایپ پر ہر کوئی آپ کا لاسٹ سین والا اسٹیٹس دیکھ سکتا تھا لیکن بعد میں واٹس ایپ نے صارفین کے مطالبے پر اسکو مخفی رکھنے کا فیچرمتعارف کرایا لیکن اس کے باوجود آپ کے آن لائن ہونے کا اسٹیٹس ہر کوئی دیکھ سکتا ہے اور صارفین اسکو بھی مخفی رکھنے پر اصرار کررہے تھے۔

    واٹس ایپ کے تازہ بیٹا ورژن پر آپ اپنا آن لائن ہونے کا اسٹیٹس ہر ایک سے چھپا سکیں گے، جس سے ان لوگوں کو سہولت ملے گی جن کے دوست اور فیملی ممبرز انکو آن لائن دیکھتے ہی میسج شروع کردیتے ہیں

    whatsapp last scene

    اس اسکرین شاٹ کے مطابق نئے فیچر میں آپ اس کا فیصلہ کرسکتے ہیں کہ کون آپ کا آن لائن ہونے کا اسٹیٹس دیکھ سکتا ہے اور اسکے لیے دو آپشن دیے گئے ہیں۔ جس میں پہلا آپشن Everyone کا ہے جس کا انتخاب کرنے کی صورت میں ہر کوئی آپ کے آن لائن ہونے کا اسٹیٹس دیکھ سکے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پر غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے میسجز تصاویر اور ویڈیوز کو واپس لانے کا طریقہ جانیے

    دوسرا آپشن Same as Last Seen کا ہے جس کا انتخاب کرنے کی صورت میں آپ نے لاسٹ سین والے آپشن میں جس کا انتخاب کیا ہوگا وہی آپشن یہاں لاگو ہوجائے گا۔ اوپر دیے گئے اسکرین شاٹس آئی او ایس کیلئے واٹس ایپ بیٹا کی تیاری کے دوران لیے گئے ہیں اور واٹس ایپ یہی فیچر اینڈرائیڈ اور ڈیسک ٹاپ پر متعارف کرانے کی پلاننگ کررہا ہے۔

    فی الحال یہ فیچر تیاری کے مراحل میں ہے اور یہ کب تک صارفین کیلئے پیش کیا جائے گا اس بارے میں فی الحال کوئی معلومات دستیاب نہیں

  • واٹس ایپ نے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کی مدت میں اضافہ کردیا

    واٹس ایپ نے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کی مدت میں اضافہ کردیا

    سان فرانسسکو: میسجنگ کی سب سے بڑی سروس، واٹس ایپ کی جانب سے آئے دن نئے فیچر پیش کئے جارہے ہیں جن میں سے ایک تازہ تبدیلی میسج ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ ہے جسے بہت جلد بڑھا دیا جائے گا۔

    واٹس ایپ کی خبر دینےوالی مشہور ویب سائٹ واٹس ایب بی ٹا انفو کے مطابق اگرچہ اس وقت کچھ افراد ہی اس فیچر کو استعمال کررہے ہیں تاہم جلد ہی یہ دنیا بھر کے لیے عام دستیاب ہوگی. اگرچہ اس فیچر کی بہت تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں لیکن بعض تجزیہ کاروں کے مطابق آپ اپنا بھیجا ہوا پیغام 12 گھنٹے سے لے دو دن بعد ڈیلیٹ کرسکیں گے۔

    دوسری جانب واٹس ایپ کی مرکزی ’میٹا‘ کمپنی نے بھی اس ضمن میں کوئی خاص معلومات نہیں دی ہے۔ لیکن ڈبلیو اے بی ٹا انفو کی خبریں کئی مرتبہ درست ثابت ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیکنالوجی اور ویب کی خبر دینے والی لاتعداد ویب سائٹ نے بھی اس کی تصدیق کی ہے

  • واٹس ایپ نے اپنے گروپ وائس کال فیچر میں تبدیلیاں متعارف کرادیں

    واٹس ایپ نے اپنے گروپ وائس کال فیچر میں تبدیلیاں متعارف کرادیں

    کیلیفورنیا: واٹس ایپ نے اپنی گروپ وائس کال میں متعدد فیچرز اپ ڈیٹ کردیے۔ گروپ کال فیچر میں نئے ٹولز شامل کرنے کا مقصد گفتگو کے دوران پیش آنے والی مشکلات سے نمٹنا ہے۔

    واٹس ایپ نے گروپ وائس کال میں یہ تبدیلیاں سال بھر قبل کی جانے والے بہتری کے بعد آئی ہیں۔ حال ہی میں واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ سے آئی فون پر واٹس ایپ ڈیٹا منتقلی کے متعلق اپ ڈیٹ جاری کی تھی۔ اب انسٹینٹ میسیجنگ ایپ کی جانب سے گروپ وائس کال میں نئی تبدیلیاں سامنے لائی گئیں ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے ایک گروپ میں شامل افراد کی تعداد 512 کردی

    تبدیلیوں کے بعد اب جب کوئی شخص گروپ وائس کال میں شامل ہوگا تو ایک بینر نوٹی فیکیشن ظاہر ہوگا۔ پہلے ایسا ممکن تھا کہ اگر گفتگو بڑے پیمانے پر اور آف اسکرین ہو رہی ہے تو کوئی شخص کال میں شرکت سے رہ جائے اور آپ بغیر اس خیال کے بات کرتے چلے جائیں۔

    اب ایک بڑا نوٹی فیکیشن ظاہر ہوگا جو یہ بتائے کہ کوئی شخص کال میں شامل ہوا ہے۔ یہ بڑی چیٹس میں بھی ہوگا اور تب بھی ہوگا اگر کسی کا نام اسکرین پر ظاہر ہونے والی لسٹ میں موجود نہ ہو۔

    واٹس ایپ جلد ایک اور فیچر بھی متعارف کرائے گا جس میں دیگر لوگوں کی آواز بند کی جاسکے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ کال میں شامل افراد کے اطراف سے آنے والے شور کو بھی خاموش کرایا جاسکے گا۔

  • اب اینڈرائیڈ صارفین باآسانی آئی فون میں واٹس ایپ ڈیٹا منتقل کر سکیں گے

    اب اینڈرائیڈ صارفین باآسانی آئی فون میں واٹس ایپ ڈیٹا منتقل کر سکیں گے

    کیلیفورنیا: وہ واٹس ایپ صارفین جو اینڈرائیڈ فون سے آئی فون پر منتقل ہو رہے ہیں اب وہ اپنی میسج ہسٹری کو بھی ساتھ لے جاسکیں گے۔

    اس سے قبل واٹس ایپ ڈیٹا کی منتقلی صرف آئی فون سے اینڈرائیڈ پر جانے کی صورت میں ممکن ہوتی تھی۔ میٹا کی ذیلی کمپنی واٹس ایپ پر یہ فیچر گزشتہ برس متعارف کرایا گیا تھا جس کے بعد سے صارفین اپنے وائس نوٹس، تصاویر اور گفتگو آئی او ایس سے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر آتے ہوئے ساتھ لا سکتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ چیٹ ہسٹری ایک کلک پر اینڈرائیڈ سے آئی فون منتقل کرنا ممکن!

    تازہ ترین اپ ڈیٹ کے بعد اب واٹس ایپ صارفین بحفاظت اپنا ڈیٹا ’موو ٹو آئی او ایس‘ ایپ استعمال کرتے ہوئے اینڈرائیڈ سے آئی فون میں لے جاسکتے ہیں۔ یہ ایپلی کیشن ایپ اسٹور پر دستیاب ہے۔ اس ایپ کو اینڈرائیڈ سے آئی او ایس پر منتقل ہونے والے صارفین اپنا فون ڈیٹا یعنی روابط کی تفصیلات، تصاویر اور ویڈیوز کو منتقل کرنے کے لیے پہلے ہی استعمال کر رہے تھے لیکن تازہ ترین اپ ڈیٹ کے بعد اس میں اب واٹس ایپ ڈیٹا بھی شامل کر دیا گیا ہے۔

    واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ یہ منتقلی مکمل طور پر انکرپٹڈ ہوگی اور یہ آئندہ ہفتے تک تمام صارفین کی دسترس میں ہوگا۔ میٹا کے چیف ایگیکٹِیو مارک زکر برگ نے منگل کو ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ ہم واٹس ایپ کی بحافظت فون کی تبدیلی اور اینڈرائیڈ اور آئی فون میں ڈیٹا منتقلی کی صلاحیت میں اضافہ کر رہے ہیں، جبکہ اس کے ساتھ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن برقرار رہے گی

    انہوں نے مزید کہا کہ اس فیچر کی بہت طلب تھی۔ ہم نے آئی فون سے اینڈرائیڈ میں ڈیٹا منتقلی کا فیچر گزشتہ برس متعارف کرایا تھا اور اب اینڈرائیڈ سے آئی فون منتقلی کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے۔ ڈیٹا منتقلی کے لیے آئی فون کو فیکٹری نیو یا ری سیٹ ٹو فیکٹری سیٹنگ پر ہونا ضروری ہوگا تاکہ موو ٹو آئی و ایس ایپ کے ساتھ جوڑ بن سکے اور اینڈرائیڈ سے ڈیٹا منتقل ہوسکے۔

  • واٹس ایپ پر غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے میسجز تصاویر اور ویڈیوز کو واپس لانے کا طریقہ جانیے

    واٹس ایپ پر غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے میسجز تصاویر اور ویڈیوز کو واپس لانے کا طریقہ جانیے

    واٹس ایپ پیغام رسانی کے لئے دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن ہے، ایپ کے انجنیئرز دیگر کئی فیچرز کے ساتھ ساتھ ایک اور فیچر بھی تیار کرنے میں مصروف ہیں۔

    اب ایسے فیچر پر کام کیا جارہا ہے جس سے غلطی سے ڈیلیٹ کیا گیا میسیج یا دوسرا مواد واپس کیا جا سکے گا۔ ویب ایٹ انفو کے مطابق واٹس ایپ کے انجنیئرز انڈو میسیج فیچر پر کام کرنے میں مصروف ہیں جسے ممکنہ طور پر اگلے چند ہفتوں میں متعارف کروادیا جائے گا

    Whatsapp message delete recover

    یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے ’مخصوص‘روابط کے لیے ’لاسٹ سین‘ آپشن چھپانے پر کام شروع کردیا

    اس فیچر پر واٹس ایپ کے ماہرین اکتوبر 2021 سے کام میں مصروف تھے، تاہم درمیان میں ایپلیکیشن پر دیگر اہم فیچرز متعارف کروانے کی وجہ سے اس پر کام روک دیا گیا تھا۔ اس وقت واٹس ایپ کے ماہرین نہ صرف اینڈرائڈ بلکہ ڈیسک ٹاپ ورژنز کے مختلف فیچرز متعارف کروانے پر بھی کام کر رہے ہیں۔

    اس کے علاوہ واٹس ایپ بزنس اور پریمیم کے فیچرز کو بھی بڑھانے پر کام جاری ہے

  • واٹس ایپ نےاکاؤنٹ محفوظ کرنے کے لیے ایک اہم فیچر پیش کردیا

    واٹس ایپ نےاکاؤنٹ محفوظ کرنے کے لیے ایک اہم فیچر پیش کردیا

    سان فرانسسکو: واٹس ایپ نے فیصلہ کیا ہے کہ اکاؤنٹ محفوظ کرنے کے لیے جلد یا بدیر جی میل کی طرح فون نمبر کا ڈبل ویری فکیشن نظام پیش کیا جائے گا۔

    واٹس ایپ کی اندرونی خبر دینے والی ایک ویب سائٹ، ڈبلیو اے بی ٹا انفو نے کہا ہے کہ واٹس ایپ اکاؤنٹ فراڈ اور ہیکنگ سے محفوظ رکھنے کے لیے فون نمبر پر تصدیقی کوڈ کی طرح کا ایک فیچر جلد ہی سامنے آنے والا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کی برسوں پرانی فرمائش پوری ہونے کے قریب

    گزشتہ برس ہیکرز، فشرز اور دیگر مجرموں کی جانب سے لوگوں کے اکاؤنٹس پر نقب لگانے کے بعد واٹس ایپ کی مرکزی میٹا کمپنی نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ اس کے تحت جب بھی آپ روایتی فون چھوڑ کر دوسرے فون پر واٹس ایپ کھولیں گے تو آپ کے نمبر پر بھیجا گیا کوڈ درکار ہوگا۔

    اس طرح واٹس ایپ اکاؤنٹ پر آپ کا کنٹرول بڑھ جائے گا جس کی حفاظت مزید یقینی ہوسکے گی۔ دوسری جانب ایک مخصوص وقت میں کوڈ شامل کرنے کی اجازت ہوگی۔ کوڈ ڈالنے کے بعد عین جی میل کی طرح مالک کے اصل فون پر واٹس ایپ سرگرم کیے جانے کی خبر بھی بھیجی جائے گی۔

    یہ نظام گوگل اکاؤنٹس کے لیے کامیابی سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ تاہم اس کی مزید تفصیلات اور تاریخ اجرا کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

  • واٹس ایپ صارفین کی برسوں پرانی فرمائش پوری ہونے کے قریب

    واٹس ایپ صارفین کی برسوں پرانی فرمائش پوری ہونے کے قریب

    کیلی فورنیا: کہتے ہیں ضرورت ایجاد کی ماں ہے۔ اسی بات پر عمل کرتے ہوئے سماجی رابطوں کا معروف ترین پلیٹ فارم واٹس ایپ اپنے صارفین کی دلچسپی اور ضروریات کے پیش نظر نت نئی اپ ڈیٹس جاری کرتا رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آئے روز اس میں مختلف تجربات جاری رہتے ہیں۔

    واٹس ایپ سے متعلق معلومات دینے والی ویب سائٹ WABETAINFO کے مطابق کئی دیگر دلچسپ تبدیلیوں کے ساتھ واٹس ایپ ایک ایسی جہت پر کام کررہا ہے، جس کی فرمائش کروڑوں صارفین کی جانب سے برسوں سے کی جا رہی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:ٌ واٹس ایپ کے اسٹیٹس فیچر میں کیا تبدیلی کی جانے والی ہے؟

    جی ہاں، اب واٹس ایپ صارفین پیغام بھیجنے کے بعد اس میں ترمیم بھی کر سکیں گے۔ اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ، تینوں پلیٹ فارم کو لیے اس فیچر کو آزما رہا ہے۔ فی الوقت واٹس ایپ پر ایسا کوئی آپشن نہیں کہ آپ اپنا بھیجا گیا میسج تبدیل کر سکیں، یا اس میں کچھ الفاظ کا اضافہ یا کوئی بات حذف کر سکیں، تاہم بہت جلد یہ دلچسپ تبدیلی آپ کے اختیار میں ہوگی۔

    WABETAINFO پر ایڈٹ فیچر کا ایک اسکرین شاٹ شئیر کیا گیا ہے، جس پر فی الحال کام جاری ہے۔ یہ فیچر اس طرح کام کرے گا کہ جب آّپ اپنے بھیجے ہوئے پیغام کو سلیکٹ کرتے ہیں تو کاپی اور فارورڈ کے ساتھ آپ کو ایڈٹ کا آپشن بھی ملے گا، جس کے ذریعے صارفین پہلے سے بھیجے گئے پیغام میں ٹائپنگ یا املا کی غلطی کو درست کرنے کے ساتھ اضافہ کرنے کی سہولت سے بھی استفادہ کریں گے۔

    فی الحال اس بات کا تعین نہیں کیا گیا کہ اس فیچر کو حتمی طور پر تمام آزمائشوں کے بعد صارفین کے لیے کب جاری کیا جائے گا، لیکن اس کی اطلاع ملتے صارفین نے اس تبدیلی کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے