Search results for: “واٹس ایپ”

  • موبائل فون پیکیجزختم ہونے کا امکان

    موبائل فون پیکیجزختم ہونے کا امکان

    پاکستان ٹیلی کام سیکٹر نے 5 منٹ کی کال پر عائد ٹیکس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کے بعد انہیں کال پیکیجز ختم کرنے پڑ سکتے ہیں، جب کہ صارفین 90 فیصد کالز ان ہی پیکیجز کے ذریعے کرتے ہیں۔

    پاکستان کی بڑی موبائل ٹیلی کام کمپنیز جیز، پی ٹی سی ایل زونگ کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے 5 منٹ سے زائد وقت کی کالز پر عائد کردہ ٹیکس کے اعلان پر شدید تحفظات کا اؓظہار کیا گیا ہے۔ مشترکا بیان میں ان کمپنیز کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے اعلان کردہ نیا ٹیکس لگایا بھی تو یہ لاگو نہیں ہوسکے گا۔ یہ ٹیکس لگنے کی صورت میں کمپنیوں کیجانب سے صارفین کو مہیا کیے گئے فری منٹ اور بنڈلز ختم کر دیئے جائیں گے، جو کے ملک کی ایک بڑی تعداد استعمال کرتی ہے۔

    بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ صارفین کی جانب سے کی جانے والی 90 فیصد کالز ان ہی اعلان کردہ پیکیجز کے ذریعے کی جاتی ہیں، اگر یہ پیکیجز ختم کردیئے جائیں گے تو صارفین کو نارمل ریٹ پر کالز کی سہولت ہی میسر رہے گی اور اس سے انہیں زیادہ ادائیگی کرنا پڑے گی اور ریٹ اوپر جائیں گے۔

    کمپنیوں نے کہا کہ اگر یہ ٹٰیکس لاگو ہوتا ہے تو اس سے ٹیلی کام انڈسٹری کی کارکردگی شدید متاثر ہوگی۔ کالز پر عائد ٹیکس حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان کے عکس کے برخلاف ہے۔ پاکستان بدقسمتی سے پہلے ہی دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے، جہاں ٹیلی کام سیکٹرز میں زیادہ ٹیکس عائد کیا جاتا ہے۔ کمپنیوں کے مطابق حقیقت میں یہ ٹیکس تکنیکی بنیادوں پر ناقابل عمل اعلان ہے۔ اگر یہ لاگو کیا جاتا ہے تو اس سے سروس ماڈل تباہ ہوجائے گا۔

    ٹیلی کام آپریٹرز کی جانب سے اس خدشے کا بھی اظہار کیا گیا کہ اگر یہ ٹیکس عائد کیا جاتا ہے تو اس سے ان کے یوزرز میں کمی ہوسکتی ہے، کیوں کہ بغیر پیکیجز کے لوگوں کو پھر کال کرنا مہنگا پڑے گا اور لوگوں کی جانب سے موبائل کے استعمال میں بھی کمی آئے گی، جس سے حاصل ہونے والا بڑے ریوینیو آنے والے دنوں میں کم ہوگا اور لوگ عام کالز کی جگہ موبائل ایپز کے سافٹ ویئرز جیسے واٹس ایپ کے ذریعے کال کرنے کو ترجیح دیں گے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ انڈسٹری جو اب تک حکومت کو بلاشبہ بڑے منافع دیتی آرہی ہے، اس نئے ٹیکس سے متاثر ہوکر حکومت کے ٹیکس کلیکشن کو بھی متاثر کرے گی۔ ٹیلی کام آپریٹر کے مطابق ٹیکس عائد کرنے کے بعد آڈیٹنگ کرنے والے اداروں کو کالز کی آڈیٹنگ کے دوران بھی مشکلات درپیش آئیں گی۔ کیوں کہ اس طرح انہیں لاتعداد کالز فی منٹ کے حساب سے دیکھنا ہونگی اور یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ ایسا کیسے ممکن ہوگا

  • منڈی بہاوالدین کی مساجد و عید گاہوں میں عید الفطر کی نماز کتنے بجے ادا کی جائےگی؟

    منڈی بہاوالدین کی مساجد و عید گاہوں میں عید الفطر کی نماز کتنے بجے ادا کی جائےگی؟

    منڈی بہاوالدین کی مختلف مساجد اور عید گاہوں میں عید الفطر کی نمازوں کے اوقات کار جانئیے.

    منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 12 مئی 2021) جامع مسجد فیض مصطفی واسو روڑ رحمان پورہ میں 7:15 پر ادا کی جائے گی۔ اسی طرح پھالیہ مدنی مسجد میں 7:15 پر، جامع مسجد فاروقیہ رضویہ میں 7:30 پر ، جامع مسجد الشریف محلہ آزاد نگر ملکوال میں 7:00 بجے، جامع مسجد قبا بستی پیر گیلانی منڈی بہاوالدین میں 7:00 بجے، بزم توحید عید گاہ ملکوال میں 8 بجے، جامع مسجد محسن اعظم محکہ فیض آباد ملکوال میں 7 بجے ادا کی جائے گی۔

    اسی طرح مرکزی جامع مسجد گلزار مدینہ ریلوے اسٹیشن ہریہ میں 7:30 پر، ڈھوک کاسب شمالی مسجد 7:30، ڈھوک کاسب مسجد بلال 8:00 بجے، شمس آباد کدھر شریف میں 8 بجے، گوجرہ مدنی مسجد 7 بجے، جامع مسجد نمرہ، ماڈل ٹائون 7:30 پر، مانگٹ میں 8بجے، دارعلوم منڈی بہاوالدین میں 6:15 پر، کھمب خورد جامع مسجد میں 7:45 پر ادا کی جائے گی۔

    اسی طرح کٹھیالہ شیخاں مرکزی عید گاہ میں 8:30 پر، مرکزی جامع مسجد طیب 8 بجے۔ جامع مسجد میانوال روڑ 7:30 پر، جامع مسجد اہلحدیث 6:30 پر، جامع مسجد گوندلاں والی میں 7:30 پر، جامع مسجد کھجور والی محلہ علیانہ میں 7:30 پر، جامع مسجد شیخ عثمان 7:30 پر، جامع مسجد بلال قینچی اڈہ میں 7:30 پر، جامع مسجد محلہ سویاں میں 7:30 پر، جامع مسجد مدنی میں 7:45 پر، جامع مسجد انوار مدینہ میلاد چوک میں 7:30 پر ادا کی جائے گی۔

    عید الفطر کے موقع پر کورونا وائرس کے پیش نظر سخت ہدایات جاری کی گئیں ہیں. عوام ایس او پیز کی پیروی کرتے ہوئے گھر سے وضو کر کے آئیں اور مناسب وقفہ رکھیں.

    نوٹ: کسی بھی نماز کے اوقات میں درستگی کیلئے ہمیں واٹس ایپ یا ای.میل کریں. اپنی مسجد یا عید گاہ کے نماز کے اوقات کار ہیں واٹس ایپ یا ای میل پر بتائیں. ہمارا واٹس ایپ نمبر ہے00966595840502 ہمارا ای میل ایڈریس ہے news.mbdin@gmail.com

  • حریم شاہ کا شیخ رشید کے شادی نہ کرنے کے حوالے سے بڑا دعویٰ

    حریم شاہ کا شیخ رشید کے شادی نہ کرنے کے حوالے سے بڑا دعویٰ

    کراچی: معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے میری وجہ سے آج تک شادی نہیں کی۔

    ایک چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ماڈل حریم شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ وعوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی شادی کے حوالے سے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اب تک شادی میری وجہ سے نہیں کی ہے۔ حریم شاہ نے متعدد لوگوں کی ویڈیوز وائرل کرنے کے سوال پر بھی وفاقی وزیر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ متعدد لوگوں کی ویڈیوز اور واٹس ایپ کال سامنے لانے کے بعد مجھے اس لئے جان کا خطرہ نہیں کیوں کہ میرے پیچھے شیخ رشید کا ہاتھ ہے، وہ مجھے کہتے ہیں کہ میں پورے پاکستان پر بھاری ہوں، اس لئے میری حفاظت کو انہوں نے اپنی ترجیحات میں رکھا ہوا ہے، اسی وجہ سے انہوں نے شادی نہیں کی۔

    ٹاک ٹاکر نے اپنی شادی سے متعلق بھی لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ میں شادی کے بعد کی زندگی سے کبھی نہیں ڈرتی لیکن میرا ماننا ہے کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، میرے نصیب میں بھی کوئی شخص ہوگا لیکن ابھی میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیوں میری شادی کی عمر ہی گزر چکی ہے۔ حریم شاہ نے کا دوستوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ آستین کے سانپ والا محاورہ میرے نزدیک بہت اہمیت رکھتا ہے، میرے دوست میرے ساتھ ہی رہ کر میرے خلاف سازشیں کرتے ہیں اور افسوس کی بات یہ ہے کہ وہ لوگ چاہتے ہوئے بھی اپنی غلطی کا اقرار نہیں کرتے، اس لئے میرے دوست ہی میرے سب سے بڑے دشمن ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں جب بھی اپنے دوستوں کے ساتھ اچھا کرنے کی کوشش کرتی ہوں وہ پھر بھی میرے ساتھ بُرا روئیہ رکھتے ہیں اور مجھے نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن میں ان کے حملوں سے نہیں ڈرتی کیوں کہ مجھے ڈر صرف اللہ پاک سے ہے

  • اپنے اینڈرائیڈ فون کو مزید اسمارٹ بنائیں

    اپنے اینڈرائیڈ فون کو مزید اسمارٹ بنائیں

    واشنگٹن:  اینڈرائیڈ فون نے جہاں ایک طرف آسانیاں پیدا کردی ہے تو دوسری جانب فیچر فون سے اینڈرائڈ پر منتقل ہونے والے صارفین کے لیے یہ کبھی کبھی درد سر بن جاتا ہے۔ مستقل نوٹیفیکیشن، اسکرین کی روشنی کم زیادہ ہونا اور اپنی مطلوبہ ایپلی کیشن کی تلاش صارف کودق کردیتی ہے۔

    بلاٹ ویئر ایپس
    تقریبا ہراسمارٹ میں تیار کنندہ کی جانب سے کچھ ایپلی کیشن پہلے سے ہی انسٹال ہوتی ہیں اور آپ انہیں ان انسٹال بھی نہیں کر سکتے۔ ان ایپس کو ’بلاٹ ویئرایپس‘ کہا جاتا ہے۔ آپ کا فون چاہے کسی ان برانڈڈ کمپنی کا ہو یا سام سنگ، گوگل یا ون پلس کا، یہ بلاٹ ویئر ایپس تقریبا ہر برانڈ کے اسمارٹ فون میں پائی جاتی ہیں۔

    اگر آپ کے موبائل میں بھی ایسی ایپس موجود ہیں تو یا تو آپ انہیں ان انسٹال کردیں یا پھرآپ سیٹنگ میں جا کر ’فورس اسٹاپ ‘ کردیں۔  فورس اسٹاپ کی وجہ سے یہ ایپلی کیشن نہ ہی آپ کی بیٹری خرچ کرے گی اور نہ ہی آپ کا ڈیٹا۔

    Disable Bloatware Apps

    آٹو برائٹنیس بند کردیں
    کبھی آپ نے محسوس کیا ہے کہ آپ کے اسمارٹ فون کی اسکرین کبھی ہلکی اور کبھی بہت زیادہ روشن ہوجاتی ہے۔ یہ فون میں موجود ایک فیچر آٹو برائٹنیس کی بدولت ہے۔ نئے ماڈلز میں اسے adaptive  برائٹنیس کا نام دیا گیا ہے۔  بہ ظاہر تو یہ فیچر بہت مفید ہے، لیکن اسکرین کی بدلتی ہوئی روشنی صارف کو الجھن میں مبتلا کردیتی ہے۔  آٹو برائٹنیس بند کرنے کے لیےتصویر میں دی گئی ہدایات پرعمل کریں۔

    Turn Off Auto Brightness

    ڈارک موڈ آن کریں

    آپ میں سے کتنے ایسے لوگ ہے جو صبح اٹھتے ہی ایک آنکھ میچ کر اپنے موبائل پر موجود نوٹیفیکیشن دیکھتے ہیں؟ لیکن اینڈرائیڈ نے اپنے نئے ورژن میں صارفین کے اس مسلے کا حل ’ ڈارک موڈ‘ کی شکل میں پیش کردیا ہے۔ آپ سیٹنگ مینیو میں جاکر’ ڈارک موڈ‘ فیچر کو مستقل آن بھی کرسکتے ہیں اور مخصوص وقت کے لیے بھی۔

    Turn On Dark Mode

    اگر آپ کے فون میں اینڈرائیڈ کا پرانا ورژن ہے تب بھی اینڈرائیڈ میسجز، جی میل، واٹس ایپ، گوگل ڈرائیو، فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام، آؤٹ لک پر آپ ڈارک موڈ آن کر سکتے ہیں۔

    ڈو نوٹ ڈسٹرب
    اسمارٹ فونز کا ایک اہم فیچر نوٹیفیکشن کا بھی ہے، لیکن اگر رات کے 3 بجے کوئی آپ کو ای میل کرتا ہے، یا سوشل میڈیا پر آپ کی کسی پوسٹ یا تصویر پر تبصرہ کرتا ہے تو اس نوٹی فیکیشن کی آواز سے آپ کی نیند میں خلل پڑتا ہے۔ اگر آپ اسمارٹ فون کی دخل اندازی کے بنا نیند پوری کرنا چاہتے ہیں، تو پھر یہ فیچر یقینا آپ کے لیے ہی دیا گیا ہے۔ اسے آپ اپنی ترجیحات کے مطابق بھی ترتیب دے سکتے ہیں۔ کہ کس ایپ کا نوٹی فیکیشن ملنا چاہیے اور کس کا نہیں۔

    Enable Do Not Disturb

    بیٹری کا وقت بڑھائیں
    بیٹری اسمارٹ فون کی شہہ رگ ہے، بیٹری ختم سمجھیں آپ کا دنیا سے مواصلاتی رابطہ ختم۔ موبائل کی اسکرین سب سے زیادہ بیٹری خرچ کرتی ہے۔ اگر آپ اسمارٹ طریقے سے اپنی ڈسپلے سیٹنگ کریں تو پھر آپ اپنے فون کو زیادہ دیر تک استعمال کر سکتے ہیں۔

    Keep the Battery Going

  • ملک میں جلد ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم لایا جارہاہے، شعیب صدیقی

    ملک میں جلد ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم لایا جارہاہے، شعیب صدیقی

    وفاقی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن شعیب احمد صدیقی کا کہنا ہے کہ ملک میں جلد ہی آسان اورسستا عالمی سطح کا ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم لایا جارہا ہے۔

    وفاقی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن شعیب احمد صدیقی نے سماء سے خصوصی گفتگو بتایا کہ پاکستان میں جلد ہی آسان اورسستا عالمی سطح کا ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم لایا جائیگا۔ جس سے ہنڈی اور حوالے کے ذریعے رقوم بھیجنے میں واضح کمی آئے گی۔ آئندہ سال تک حکومت کی اپنی واٹس ایپ طرز کی ایپ تیار کرلے گی جس سے ڈیٹا لیک ہونے سے بچایا جاسکے گا۔

    وفاقی سیکریٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی نے کہاکہ وہ وزیراعظم اور وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی خصوصی ہدایت پر پوری ٹیم کے ہمراہ بلوچستان کے دورے پر آئے ہیں۔ دورے کا مقصد بلوچستان میں جاری آئی ٹی اور ٹیلی کام کے منصوبوں کی پیشرفت اوراس شعبے میں بلوچستان کی ضروریات کا جائزہ لینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کا وژن ہے کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ اس لئے بلوچستان میں آئی ٹی اور ٹیلی کام اربوں روپے کے منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے۔ آئندہ ڈھائی سے 3 سالوں میں بلوچستان کی 60 سے 80 فیصد آبادی کو موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سہولت کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے درجنوں منصوبوں پر کام جاری ہے۔

    بلوچستان کی 2 ہزار سے زائد موضع جات اور 20لاکھ کی آبادی کو یونیورسل سروس فنڈ کے ذریعے 9 ارب روپے کی لاگت سے ہائی سپیڈ تھری جی فور جی انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کی فراہمی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ جنوبی بلوچستان کیچ، پنجگور، گوادر، چاغی، نوشکی، بولان، مستونگ ، زیارت اور نصیرآباد میں پراجیکٹ شروع ہوچکے ہیں اور مختلف مراحل میں ہیں جبکہ کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں ایک ماہ کے اندر منصوبے شروع ہوجائیں گے۔

    صوبے کی تین بڑی شاہراہوں مکران کوسٹل ہائی وے، این ایچ 25چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ اور این اے50 کوئٹہ ژوب ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ پرموبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کے منصوبے پر 50 سے 75 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ یہ منصوبے مکمل ہونے پر 1780 کلومیٹر شاہراہوں پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی فراہمی ممکن ہوسکے گی جبکہ کوئٹہ تفتان 500 کلومیٹر طویل شاہراہ پر موبائل فون سروس کی فراہمی پر اگلے ماہ کام شروع کردیا جائےگا۔

    وفاقی سیکریٹری آئی ٹی کا کہنا تھا کہ 2025تک آئی ٹی انڈسٹری کو ٹیکس سے چھوٹ دی گئی ہے آئی ٹی ایکسپورٹ گروتھ 40فیصد ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اور سوشل میڈیا ویب سائٹس کے درمیان پائی جانے والے ابہام کو کم کرنے اور یہاں دفاتر کھولنے کے حوالے سے بھی بات چیت جاری ہے۔ پی ٹی اے نیشنل رومنگ کے ایک ایسے فریم ورک پر کام کررہا ہے جس کے تحت قومی شاہراہوں پر دستیاب کمپنی کا نیٹ ورک کسی دوسری کمپنی کی سم پر بھی کام کرے گا۔

    شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے جنوبی بلوچستان کےلیے بڑے پیکیج کا اعلان کیا ہے اس میں آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر کے اہم منصوبے بھی شامل ہیں۔ اگلے مہینے تربت، گوادر اور پنجگور میں دو ارب روپے کی لاگت سے پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے بلوچستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور استعداد میں اضافہ ہوگا اور روزگار اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں نوجوانوں کو ڈی جی سکلز اور ورچوئل یونیورسٹی کے پروگرامز کی مدد سے تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ صوبے کے تقریباً 25ہزار نوجوانوں کو ڈی جی سکلز کے ذریعے فری لانسنگ سمیت مختلف کورسز کرائے جاچکے ہیں جبکہ ورچوئل یونیورسٹی کے ذریعے نو اضلاع میں آف لائن سینٹرز بھی کام کیے جارہے ہیں جہاں ہزاروں طلبہ کیلئے انٹرنیٹ کے بغیر تربیتی کورسز کرانے کی سہولت دستیاب ہوگی۔

    شعیب احمد صدیقی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کوئٹہ، خضدار، تربت اور گوادر میں چار نئے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس قائم کیے جارہے ہیں جہاں کرایے کی مد میں حکومت 25فیصد سبسڈی اور دیگر سہولیات دے گی۔ بلوچستان کےساڑھے 3ہزار طلبہ کو 6مہینے کی انٹرن شپ(فی ماہ 20 ہزار روپے ) کے منصوبے پر بی کام کیا جارہا ہے۔ نیشنل انکیوبیشن سینٹرز کےنئے کیمپس بھی کھولے جائیں گے۔ اگنائٹ کے ذریعے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ میں بلوچستان کے نوجوانوں کوخاطر خواہ پراجیکٹس دیے گئے ہیں۔ اگلے مرحلے میں بھی مقامی نوجوان تحقیق اور سٹارٹ اپ کیلئے خطیر سرمایہ حاصل کرسکیں گے

  • ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ منڈی بہاوالدین میں بھرتیوں کا اعلان، تفصیلات دیکھیں

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ منڈی بہاوالدین میں بھرتیوں کا اعلان، تفصیلات دیکھیں

    منڈی بہاوالدین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بھرتیوں کا اعلان.

    نام آسامی: سٹینو گرافر
    بنیادی سکیل: 16
    تعداد آسامی: 10
    ڈومیسائل: پنجاب
    عمر کی حد: 18 تا 25 سال
    تعلیمی قابلیت: گریجوایشن بمعہ 50 الفاط پر منٹ انگلش کی ٹائپنگ اور 110 الفاظ پر منٹ کی شارٹ ہینڈ ٹائپنگ سپیڈ۔ کمپیوٹر والے افراد کو ترجیح دی جائے گی

    نام آسامی: کمپیوٹر آپریٹر
    بنیادی سکیل: 15
    تعداد آسامی: 08
    ڈومیسائل: پنجاب
    عمر کی حد: 18 تا 25 سال
    تعلیمی قابلیت: گریجوایشن بمعہ چار ماہ کا کمپیوٹر لینگئیج گورس یا بی۔ایس۔سی.

    یہ بھی دیکھیں: سول کورٹ منڈی بہاوالدین میں تعمیل کنندہ اور خاکروب کی بھرتیاں

    سرکاری و نیم سرکاری اداروں / محکموں سے درخواستیں دینے کے خواہشمند حضرات اپنے اداروں کے توسط سے درخواستیں ارسال کریں یا NOC لف کریں۔ درخواست دہندگان درخواست کے ہمراہ 2 عدد تصاویر پاسپورٹ سائز، تعلیمی اسناد، شناختی کارڈ اور ڈومیسائل کی مصدقہ نقول لف کریں۔ انٹرویو کے دن اصل اسناد ہمراہ لانا لازم ہیں۔ بصورت دیگر انٹرویو میں بیٹھنے کی اجازت نہ ہوگی۔

    کوٹہ کے تحت درخواستیں گزارنے والے امیدواران میں سے اگر کوئی بھی موزوں امیدوار میسر نہ ہوا تو وہ آسامیاں اوپن میرٹ کے تحت پر کی جاائیں گی۔ اتھارٹی کا اختیار ہوگا کہ وہ مذکورہ بالا آسامیوں کو کم یا زیادہ کرے، تمام یا جزوی نتائج کو رد کردے اور بغیر کوئی وجہ بتائے کسی ایک یا ایک سے زیادہ یا تمام آسامیوں پر بھرتی منسوخ کردے۔

    درخواست دہندہ واضح طور پر تحریر کرے گا کہ اس کا کوئی رشتہ دار سول و سیشن کورٹ منڈی بہاوالدین میں ملازم ہے یا نہیں۔ اگر کسی مایدوار کا کوئی عزیز یا رشتہ دار سول و سیشن کورٹ منڈی بہاوالدین میں ہے تو درخواست دہندہ اس ضمن میں بیان حلفی جس میں رشتہ دار کا نام اور عہدہ تحریر کیا ہو، درخواست کے ساتھ لف کرے۔ پوشیدہ یا مخفی رکھنے کی صورت میں امیدوار بھرتی کا اہل نہ ہوگا۔

    امیدواران کیلئے لازم ہے کہ اپنے / ایکٹو موبائل نمبر جس پر SMS اور Whatsapp کی سروس ہو ضرور لکھیں۔ عمر کی بالائی حد میں 5 سال مرد امیدوار اور خواتین امیدوار کیلئے 8 سال تک کی رعائیت عمومی طور پر نہیں دی جائے گی۔ بلکہ یہ رعائیت ان امیدواران کیلئے زیر غور لائی جائے گی جن کی عمر غیر معمولی حالات جو جو انسان کے اختیار سے باہر ہوں کی بنا پر مقرر حد سے زائد ہوگئی ہو بشرطیکہ امیدواران ان حالات کا تذکرہ اپنی درخواست میں تحریر کریں گے۔ نیز امیدواران کیلئے عمر کا تعین مورخہ 31.03.2021 تک کیا جائے گا۔

    اتھارٹی کو میرٹ کی بنیاد پر شارٹ لسٹنگ کا مکمل اختیار ہوگا۔ جس کیلئے اتھارٹی ٹیسٹ ( زبانی / تحریری) لے سکتی ہے یا اس کیلئے کوئی بی دوسرا طریقہ کار اختیار کر سکتی ہے۔ تمام بھرتی سول و سیشن کورٹس اسٹیبلشمنٹ سروس رولز 2005 گورنمنٹ آٖف دی پنجاب کی بھرتی پالیس 2004 دیگر ہدایات و ترمیمات جو وقتا فوقتا کی گئی ہوں کے تابع ہوگی۔

    تمام آسامیوں کیلئے درخواست فارم ویب سائیٹ mbdin.dc.lhc.gov.pk پر دستیاب ہیں جو کہ ڈائون لوڈ کئے جاسکتے ہیں نیز سادہ کاغذ پر دی جانے والی درخواست قابل قبول نہ ہوگی اور خارج تصور ہوگی۔
    درخواستیں صرف بزریعہ ڈاک / کورئیر سروس وصول کی جائیں گی۔ کوئی بھی درخواست دستی و بزریعہ فیکس، ای میل، اور واٹس ایپ موصول نہ کی جائیں گی۔ مقررہ تاریخ کو دفتری اوقات کے بعد موصول ہونے والی درخواستیں مسترد تصور ہوں گی۔ تمام درخواستیں دفتر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع منڈی بہاوالدین کے نام پر ارسال کی جائیں گی۔

    تمام آسامیوں کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 31.03.2021 ہو گی۔ امیدواران ٹیسٹ والے دن اصل شناختی کارڈ، پین و پیسل اور امتحانی گتہ ہمراہ لائیں۔ ٹیسٹ یا انٹرویو کیلئے آنے والے امیدواران کو کوئی TA/DA نہ دیا جائے گا۔ ٹیسٹ و انٹرویو میں آنے والے امیدواران کو اصل شناختی کارڈ دکھائے بغیر ٹیسٹ و انٹرویو میں بیٹھنے کی اجازت نہ ہوگی۔ اس بابت کوئی عذر قبول نہ ہوگا۔ موبائل فون / ماڈرن ڈیوائس بوقت ٹیسٹ ساتھ لانے کی اجازت نہ ہوگی۔

    درخواستوں کی ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد اہل امیدواران کی لسٹیں اور تاریخ برائے ٹیسٹ و انٹرویو ڈسٹرکٹ کورٹس کی ویب سائیٹ mbdin.dc.lhc.gov.pk پر اپ لوڈ اور دفتر ہذا کے نوٹس بورڈ آویزاں کردی جائیگی اور اس بابت کوئی علیحدہ لیٹر ارسال نہ کیا جائے گا۔

    تمام امیدواران گورنمنٹ آف پاکستان اور لاہور ہائی کورٹ لاہور کی ہدایت کے مطابق COVID-19 کے SOPs پر سختی سے عملدرآمد کریں گے۔

    سٹینو گرافر اور کمپیوٹر آپریٹر کی درخواست فارم ڈائونلوڈ کرکریں

    اشتہار انگیزی میں دیکھنے کیلئے اس لنک پہ کلک کریں

  • پنجاب پولیس ضلع منڈی بہاوالدین میں بھرتی کا عمل آج سے شروع، لسٹ میں اپنا نام دیکھیں

    پنجاب پولیس ضلع منڈی بہاوالدین میں بھرتی کا عمل آج سے شروع، لسٹ میں اپنا نام دیکھیں

    اطلاع عام برائے امیدواران میل/فی میل نیو بھرتی ضلع پولیس سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور پنجاب ہائی وے پولیس.پنجاب پولیس ضلع منڈی بہاوالدین میں بھرتی کا عمل آج سے شروع کر دیا گیا. لسٹ میں اپنا نام بھی تلاش کریں

    منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 20 فروری 2021) تمام معزز امیدوارن(میل/فی میل) آپ کو مئیرمنٹ کے حوالے سے مطلع کیا جاتا ہے کہ مورخہ 20.02.201 بروز ہفتہ بوقت صبح 7:00 بجے زاہد محمود گوندل شہید پولیس لائن منڈی بہاوالدین میں انتظام کیا گیا ہے.پہلے دن بروز ہفتہ بلحاظ و بالترتیب فارم جو آپ سب کے پاس موجود ہیں

    ضلع پولیس کے پہلے 1000 امیدواران(میل/فی میل)
    پی ایچ پی۔ کے پہلے 500امیدواران۔(میل/فی میل)
    ایس۔پی۔یو. کے پہلے 500 امیدواران(میل/فی میل)

    سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں اپنا نام دیکھیں
    پنجاب پولیس میں اپنا نام دیکھیں
    پنجاب ہائی وے پٹرول میں اپنا نام دیکھیں

    کرونا بیماری کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام افسران ۔ ملازمان و امیدواران(میل/فی میل) ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں گے بصورت دیگر آپ کو پولیس لائن میں داخل نہ ہونے دیا جائے گا. کسی بھی قسم کے مسئلہ کیلئے آر پی او برانچ ٹو ڈی پی او دفتر منڈی بہاوالدین میں اس واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں 03006430064

  • منڈی بہاءالدین میں آج کی ریٹ لسٹ

    منڈی بہاءالدین میں آج کی ریٹ لسٹ

    منڈی بہاوالدین میں آج برائلر مرغی کے گوشت، انڈے، تازہ ترین سبزی، پھل اور اشیائے خوردونوش کی تازہ  ترین ریٹ لسٹ دیکھیں۔

    Chicken Rate list today

    Last updated on: 16-05-2025
    Today Chicken rate in Mandi Bahauddin | Mandi Bahauddin chicken rate list | Mandi Bahauddin poultry rate list today | today poultry rate list in mandi bahauddin
    نام اشیاوزنریٹ
    زندہ برائلر مرغی فارمفی کلو (ہزار گرام)383
    زندہ برائلر مرغی تھوکفی کلو (ہزار گرام)397
    زندہ برائلر مرغی پرچونفی کلو (ہزار گرام)411
    برائلر گوشت مرغیفی کلو (ہزار گرام)
    انڈہ فارمی تھوکپیٹی8340
    انڈہ فارمی فی درجن282



    Fruit rate list

    Last Updated on 16-05-2025
    Today fruit rate list in Mandi Bahauddin | Mandi Bahauddin fruit list today
    نام پھلکم از کمزیادہ سے زیادہ
    سیب کالا کولو اول340350
    سیب کالا کولو دوم270280
    سیب کالا کولو سوم210220
    سیب گولڈن اول260270
    سیب گولڈن دوم200210
    سیب ایرانی اول320330
    سیب ایرانی دوم250260
    سیب سفید اول
    سیب سفید دوم
    کیلا اول190200
    کیلا دوم150160
    کیلا سوم100110
    بیر
    امردو اول140150
    امرود دوم100110
    انار قندھاری اول
    گنڈیری95100
    پپیتا200210
    خربوزہ دیسی95100
    خربوزہ ہائی بریڈ سفید7075
    خربوزہ ہائی بریڈ زرد6265
    تربوز3740
    کینوں فی درجن
    تربوز3740
    خوبانی210220
    گرما8590
    کھجور ایرانی420430
    لوکاٹ140150
    آڑو سواتی170180
    آڑو پشاوری110120
    آم سندھڑی230240
    آم سرولی130140
    آم لنگڑا

    Vegetable rate list

    Last updated on 16-05-2025
    Today vegetable rate list in Mandi Bahauddin | Mandi Bahauddin vegetable rate list today – Mandi Bahauddin rate list today
    نام سبزیکم از کمزیادہ سے زیادہ
    آلو نیا اول4548
    آلو نیا دوم4042
    آلو نیا سوم3638
    آلو سٹور
    پیاز اول 110 گرام فی دانہ3840
    پیاز دوئم 70 گرام فی دانہ3436
    پیاز سوئم 70 گرام فی دانہ3032
    ٹماٹر اول 80 گرام فی دانہ3235
    ٹماٹر دوئم 50 گرام فی دانہ2830
    ٹماٹر سوئم 50 گرام فی دانہ2426
    لہسن چائنہ350360
    لہسن دیسی سفید
    لہسن دیسی نیا140150
    ادرک چائنہ560580
    ادرک تھائی لینڈ
    سبز مرچ اول115120
    سبز مرچ دوم8590
    شملہ مرچ105110
    لیموں چائنہ
    ٹینڈی6568
    میتھی
    کھیرا فارمی7580
    پھول گوبھی اول170180
    پھول گوبھی دوم115120
    بند گوبھی4750
    کالی توری120130
    پالک4750
    چھولیا فی مٹھہ
    بینگن95100
    بھنڈی160170
    کریلا95100
    کدو5760
    مولی
    مٹر اول190200
    پھلیاں240250
    شلجم
    تراں

    Daily goods Rate List

    Last updated on 01-04-2025
    Daily goods price in Mandi Bahauddin | Mandi Bahauddin ratelist today | today rate list mand bahauddin
    نمبر شمارنام اشیاوزننرخ اوپن مارکیٹ (روپے)
    1آٹا20 کلوبمطابق گورنمنٹ پالیسی
    2آٹا10 کلوبمطابق گورنمنٹ پالیسی
    3گھی1 کلوپرنٹ ریٹ
    4چاول سپر باسمتی1 کلو250
    5دال چنا باریک1 کلو270
    6دال چنا موٹی1 کلو290
    7دال مسور باریک1 کلو
    8دال مسور موٹی1 کلو260
    9دال ماش (دھلی ہوئی)1 کلو420
    10دال ماش (چھلکا)1 کلو410
    11دال مونگ (دھلی ہوئی)1 کلو370
    12دال مونگ (چھلکا)1 کلو
    13سیاہ چنا1 کلو280
    14سفید چنا (باریک)1 کلو250
    15سفید چنا (موٹا)1 کلو
    16بیسن1 کلو300
    17چینی1 کلوX-Mill+3
    18روٹی (100 گرام)100 گرام13
    19نان (120 گرام)120 گرام
    20گوشت چھاٹا (مٹن)1 کلو1600
    21گوشت بڑا (بیف)1 کلو800
    22دودھ (فی لیٹر)1 لیٹر160
    23دہی1 کلو170
    24چاول باسمتی سپر نیا1 کلو250
    25چاول باسمتی سپر پرانا1 کلو
    26چاول کائنات/سٹیم/سہیلا1 کلو270
    27چاول 3861 کلو
    28سوجی1 کلو150
    میدہ1 کلو150
    گذ سفید نمبر 21 کلو200
    گری کھوپرا1 کلو800
    بادام کاغذی نمبر 11 کلو2000
    بادام چمن1 کلو800
    مسور سالم موٹے1 کلو360
    دھنیا سالم1 کلو700
    سوگی گول نمبر 11 کلو900
    ہلدی پسی ہوئی1 کلو1000
    گڑ سفید نمبر 11 کلو250
    کالی مرچ 50 گرام150
    چاول ٹوٹا1 کلو170
    چھوہارے1 کلو600

    یہ تمام ریٹ لسٹ مارکیٹ کمیٹی ضلع منڈی بہاوالدین سے روزانہ کی بنیاد پر فراہم کی جاتی ہیں۔ ایم۔بی۔ڈین نیوز ضلع منڈی بہاوالدین کا پہلا اور سب سے بڑا نیٹ ورک ہے جو جاری ہونے والی تمام ریٹ لسٹ کو روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کرتا ہے۔ ریٹ لسٹ دیکھنے سے پہلے اوپر دی گئی تاریخ کو لازمی دیکھ لیں کسی بھی قسم کی شکایت کیلئے ہمیں ای۔میل کریں۔ ہمارا ای۔میل ایڈریس ہے news.mbdin@gmail.com ہم جلد ہی آپ کی شکایات کا جواب دیں گے۔ شکریہ

    منڈی بہاوالدین کی تازہ ترین خبریں اب اپنے واٹس ایپ نمبر پر حاصل کریں. ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کیلئے اس لنک پہ کلک کریں یا ہمیں اس نمبر پر واٹس ایپ کریں.00966595840502

    Mandi Bahauddin chicken rate today | today chicken rate in mandi bahauddin | fruit rate in mandi bahauddin | mandi bahauddin fruit rate today | vegetable rate in mandi bahauddin | mandi bahauddin vegetable rate today

  • ایم.بی.ڈین نیوز پر 2020 میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں، رپورٹ جاری

    ایم.بی.ڈین نیوز پر 2020 میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں، رپورٹ جاری

    منڈی بہاوالدین: ایم بی ڈین نیوز نے سال 2020 میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی ٹاپ 5 خبروں کی فہرست جاری کر دی.

    منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 2 جنوری 2020) ضلع منڈی بہاوالدین کے سب سے بڑے اور پرانے نیوز نیٹ ورک ایم.بی.ڈین نیوز نے سال 2020 میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبروں کی فہرست جاری کر دی. سب سے زیادہ کون سی خبریں پڑھی گئیں، کون سے ممالک نے زیادہ خبریں پڑھیں، رپورٹ جاری.

    نمبر 1: ایم.بی.ڈین نیوز ویب سائیٹ
    نمبر 2: ویڈیو بناتے ہوئے سر پر گولی لگنے سے ٹک ٹاکر کی حالت نازک
    نمبر 3: واٹس ایپ میں سات روز بعد میسج غائب ہونے کا نیا آپشن
    نمبر 4: پیک رزلٹ کلاس 5 اور کلاس 8
    نمبر 5: نیورو سرجن ڈاکٹر تیمور نے منڈی بہاؤالدین میں تاریخ رقم کر دی

    ضلع منڈی بہاوالدین کی نیوز ویب سائیٹ کو سب سے زیادہ پاکستان سے وزٹ کیا، جبکہ سعودی عرب دوسرے نمبر پر جبکہ یونائیٹیڈ اسٹیٹ امریکہ پانچویں نمبر پر رہا جنہوں نے ایم.بی.ڈین نیوز ویب سائیٹ کو وزٹ کیا

    نمبر 1: پاکستان
    نمبر 2: سعودی عرب
    نمبر 3: یو اے ای ( دبئی)
    نمبر 4: فرانس
    نمبر 5: امریکہ

  • منڈی بہاوالدین میں آج کی ریٹ لسٹ

    منڈی بہاوالدین میں آج کی ریٹ لسٹ

    chicken rate list today in mandi bahauddin

    منڈی بہاوالدین میں آج برائلر مرغی کے گوشت، انڈے، تازہ ترین سبزی، پھل اور اشیائے خوردونوش کی تازہ ترین ریٹ لسٹ دیکھیں۔ نوٹ: ریٹ لسٹ کے اوپر دی گئی تاریخ کو مد نظر رکھ کر ریٹس دیکھیں. شکریہ

    Chicken Rate list today

    Last updated on: 16-05-2025
    Today Chicken rate in Mandi Bahauddin | Mandi Bahauddin chicken rate list | Mandi Bahauddin poultry rate list today | today poultry rate list in mandi bahauddin
    نام اشیاوزنریٹ
    زندہ برائلر مرغی فارمفی کلو (ہزار گرام)383
    زندہ برائلر مرغی تھوکفی کلو (ہزار گرام)397
    زندہ برائلر مرغی پرچونفی کلو (ہزار گرام)411
    برائلر گوشت مرغیفی کلو (ہزار گرام)
    انڈہ فارمی تھوکپیٹی8340
    انڈہ فارمی فی درجن282




    Fruit rate list

    Last Updated on 16-05-2025
    Today fruit rate list in Mandi Bahauddin | Mandi Bahauddin fruit list today
    نام پھلکم از کمزیادہ سے زیادہ
    سیب کالا کولو اول340350
    سیب کالا کولو دوم270280
    سیب کالا کولو سوم210220
    سیب گولڈن اول260270
    سیب گولڈن دوم200210
    سیب ایرانی اول320330
    سیب ایرانی دوم250260
    سیب سفید اول
    سیب سفید دوم
    کیلا اول190200
    کیلا دوم150160
    کیلا سوم100110
    بیر
    امردو اول140150
    امرود دوم100110
    انار قندھاری اول
    گنڈیری95100
    پپیتا200210
    خربوزہ دیسی95100
    خربوزہ ہائی بریڈ سفید7075
    خربوزہ ہائی بریڈ زرد6265
    تربوز3740
    کینوں فی درجن
    تربوز3740
    خوبانی210220
    گرما8590
    کھجور ایرانی420430
    لوکاٹ140150
    آڑو سواتی170180
    آڑو پشاوری110120
    آم سندھڑی230240
    آم سرولی130140
    آم لنگڑا

    Vegetable rate list

    Last updated on 16-05-2025
    Today vegetable rate list in Mandi Bahauddin | Mandi Bahauddin vegetable rate list today – Mandi Bahauddin rate list today
    نام سبزیکم از کمزیادہ سے زیادہ
    آلو نیا اول4548
    آلو نیا دوم4042
    آلو نیا سوم3638
    آلو سٹور
    پیاز اول 110 گرام فی دانہ3840
    پیاز دوئم 70 گرام فی دانہ3436
    پیاز سوئم 70 گرام فی دانہ3032
    ٹماٹر اول 80 گرام فی دانہ3235
    ٹماٹر دوئم 50 گرام فی دانہ2830
    ٹماٹر سوئم 50 گرام فی دانہ2426
    لہسن چائنہ350360
    لہسن دیسی سفید
    لہسن دیسی نیا140150
    ادرک چائنہ560580
    ادرک تھائی لینڈ
    سبز مرچ اول115120
    سبز مرچ دوم8590
    شملہ مرچ105110
    لیموں چائنہ
    ٹینڈی6568
    میتھی
    کھیرا فارمی7580
    پھول گوبھی اول170180
    پھول گوبھی دوم115120
    بند گوبھی4750
    کالی توری120130
    پالک4750
    چھولیا فی مٹھہ
    بینگن95100
    بھنڈی160170
    کریلا95100
    کدو5760
    مولی
    مٹر اول190200
    پھلیاں240250
    شلجم
    تراں

    Daily goods Rate List

    Last updated on 01-04-2025
    Daily goods price in Mandi Bahauddin | Mandi Bahauddin ratelist today | today rate list mand bahauddin
    نمبر شمارنام اشیاوزننرخ اوپن مارکیٹ (روپے)
    1آٹا20 کلوبمطابق گورنمنٹ پالیسی
    2آٹا10 کلوبمطابق گورنمنٹ پالیسی
    3گھی1 کلوپرنٹ ریٹ
    4چاول سپر باسمتی1 کلو250
    5دال چنا باریک1 کلو270
    6دال چنا موٹی1 کلو290
    7دال مسور باریک1 کلو
    8دال مسور موٹی1 کلو260
    9دال ماش (دھلی ہوئی)1 کلو420
    10دال ماش (چھلکا)1 کلو410
    11دال مونگ (دھلی ہوئی)1 کلو370
    12دال مونگ (چھلکا)1 کلو
    13سیاہ چنا1 کلو280
    14سفید چنا (باریک)1 کلو250
    15سفید چنا (موٹا)1 کلو
    16بیسن1 کلو300
    17چینی1 کلوX-Mill+3
    18روٹی (100 گرام)100 گرام13
    19نان (120 گرام)120 گرام
    20گوشت چھاٹا (مٹن)1 کلو1600
    21گوشت بڑا (بیف)1 کلو800
    22دودھ (فی لیٹر)1 لیٹر160
    23دہی1 کلو170
    24چاول باسمتی سپر نیا1 کلو250
    25چاول باسمتی سپر پرانا1 کلو
    26چاول کائنات/سٹیم/سہیلا1 کلو270
    27چاول 3861 کلو
    28سوجی1 کلو150
    میدہ1 کلو150
    گذ سفید نمبر 21 کلو200
    گری کھوپرا1 کلو800
    بادام کاغذی نمبر 11 کلو2000
    بادام چمن1 کلو800
    مسور سالم موٹے1 کلو360
    دھنیا سالم1 کلو700
    سوگی گول نمبر 11 کلو900
    ہلدی پسی ہوئی1 کلو1000
    گڑ سفید نمبر 11 کلو250
    کالی مرچ 50 گرام150
    چاول ٹوٹا1 کلو170
    چھوہارے1 کلو600



    یہ تمام ریٹ لسٹ مارکیٹ کمیٹی ضلع منڈی بہاوالدین سے روزانہ کی بنیاد پر فراہم کی جاتی ہیں۔ ایم۔بی۔ڈین نیوز ضلع منڈی بہاوالدین کا پہلا اور سب سے بڑا نیٹ ورک ہے جو جاری ہونے والی تمام ریٹ لسٹ کو روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کرتا ہے۔ ریٹ لسٹ دیکھنے سےپہلے اوپر دی گئی تاریخ کو لازمی دیکھ لیں

    کسی بھی قسم کی شکایت کیلئے ہمیں ای۔میل کریں۔ ہمارا ای۔میل ایڈریس ہے news.mbdin@gmail.com ہم جلد ہی آپ کی شکایات کا جواب دیں گے. نوٹ: منڈی بہاءالدین کی تازہ ترین خبریں اور روزانہ کی ریٹ لسٹ اب ہمارے واٹس ایپ گروپ میں بھی حاصل کریں. گروپ میں شامل ہونے کیلئے نمبر کمنٹس باکس میں لکھیں. شکریہ

    [siteorigin_widget class=”upress_grid_block_widget”][/siteorigin_widget]