superior college mandi bahauddin campus

سپیئرئیر کالج کے زیر اہتمام انٹرنیشنل نیوٹریشن ڈے کے حوالے سےآگاہی کیمپ اور سیمینار کا انعقاد

منڈی بہاءالدین سپیئرئیر کالج کیمپس فار یونیورسٹی پروگرامز کے زیر اہتمام انٹرنیشنل نیوٹریشن ڈے کے حوالے سے نیوٹریشنل آگاہی کیمپ اور سیمینار کا انعقاد، طالبات نے متوازن غذا کی آگاہی کیلئے اسٹال لگائے

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز یکم مارچ 2022) منڈی بہاءالدین سپیئرئیر کالج کیمپس فار یونیورسٹی پروگرامز کے زیر اہتمام انٹرنیشنل نیوٹریشن ڈے کے موقع پر سیمینار اور اسٹال کا انعقاد ہوا نیو ٹریشنل اگایی کیمپ کا افتتاح سپیریئر گروپ آف کالجز کے ایڈمنسٹریٹر پروفیسر حفیظ احمد ملک اور یونیورسٹی کیمپس انچارج پروفیسر کاشف شیخ نے کیا.

اس موقع پر طالبات کی جانب سے غذا اور غذائیت کے حوالے سے آگاہی اسٹال لگائے گئے. یونیورسٹی کے ایڈمنسٹریٹر پروفیسر حفیظ احمد کا کہنا تھا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے متوازن غذا کے متعلق اگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے، شہریوں اور خصوصاً طلباء و طالبات کو چاییے کہ وہ متوازن غذاؤں کے استعمال کو اپنا معمول بنائیں.

کیمپ ہیومن نیو ٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر طائلہ عارف اور طالبات کی جانب سے سیمینار اور غذائیت کے ماڈل بنا کر متوازن غذائیت کی افادیت اور اہمیت کو اجاگر کیا گیا، ڈاکٹر طائلہ عارف میں غذائیت کے متوازن استعمال اور اسکی اہمیت پر روشنی ڈالی

اپنا تبصرہ لکھیں