ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کیلئے ادویات کی خریداری کیلئے 4 ارب 83 کروڑ 48 لاکھ 58 ہزار 699 روپے کے فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔
بہاول پور : فنانس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھرکی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کیلئے میڈیسن پرچیزنگ کی مد میں 4 ارب 83 کروڑ 48 لاکھ 58 ہزار 699 روپے کے فنڈزجاری کردئیے گئے۔
جس کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کو 8 ڈی ایچ کیوز، ٹی ایچ کیوز کیلئے 13 کروڑ 7 لاکھ 83 ہزار 229 روپے، اٹک کے 7 ڈی ایچ کیوز، ٹی ایچ کیوز کیلئے 12 کروڑ 3 لاکھ 35 ہزار 740 روپے، ضلع جہلم کے 4 ڈی ایچ کیوز، ٹی ایچ کیوز کیلئے 10 کروڑ 42 لاکھ 31 ہزار 112 روپے، ضلع چکوال کے 5 ڈی ایچ کیوز، ٹی ایچ کیوز کیلئے 11 کروڑ 33 لاکھ 55 ہزار 448 روپے، ضلع سرگودھا کے 10 ٹی ایچ کیوز کیلئے 14 کروڑ 88 لاکھ 7597 روپے جاری کئے گئے ہیں.
میانوالی کے پانچ ڈی ایچ کیوز، ٹی ایچ کیوز کیلئے 11 کروڑ 36 ہزار 91 ہزار 699 روپے، بھکر کے 5 ڈی ایچ کیوز، ٹی ایچ کیوز کیلئے 11 کروڑ چار لاکھ 75 ہزار 846 روپے، خوشاب کے 6 ڈی ایچ کیوز، ٹی ایچ کیوز کیلئے 9 کروڑ 69 لاکھ 14 ہزار 551 روپے، گوجرانوالہ کے چار ٹی ایچ کیوز کیلئے 12 کروڑ 34 لاکھ 60 ہزار 834 روپے، حافظ آباد کے تین ڈی ایچ کیوز، ٹی ایچ کیوز کیلئے 7 کروڑ 41 لاکھ ایک ہزار 204 روپے، گجرات کے 11 ڈی ایچ کیوز، ٹی ایچ کیوز کیلئے 14 کروڑ 91 لاکھ 94875 روپے جاری کئے گئے ہیں.
سیالکوٹ کے 6 ٹی ایچ کیوز کیلئے 12 کروڑ 25 لاکھ 73 ہزار 708 روپے، ناروال کے 4 ڈی ایچ کیوز، ٹی ایچ کیوز کیلئے 13 کروڑ 15 لاکھ 46 ہزار 780 روپے، منڈی بہاؤالدین کے چار ڈی ایچ کیوز، ٹی ایچ کیوز کیلئے 8 کروڑ 69 لاکھ 13613 روپے، لاہور کے 2 ڈی ایچ کیوز، ٹی ایچ کیوز کیلئے 37 کروڑ 40 لاکھ 95 ہزار 283 روپے، شیخوپورہ کے 6 ڈی ایچ کیوز، ٹی ایچ کیوز کیلئے 21 کروڑ 76 لاکھ 40 ہزار 793 روپے، اوکاڑہ کے 5 ڈی ایچ کیوز، ٹی ایچ کیوز کیلئے 17 کروڑ 40 لاکھ 29 ہزار 777 روپے، ملتان کے 5 ڈی ایچ کیوز، ٹی ایچ کیوز کیلئے 16 کروڑ 81 لاکھ 23 ہزار 978 روپے جاری کئے گئے ہیں.
لودھراں کے 5 ڈی ایچ کیوز، ٹی ایچ کیوز کیلئے 8 کروڑ 86 لاکھ 53 ہزار 726 روپے، وہاڑی کے 4 ڈی ایچ کیوز، ٹی ایچ کیوز کیلئے 15 کروڑ 22 لاکھ دس ہزار 898 روپے، ساہیوال کے 3 ڈی ایچ کیوز، ٹی ایچ کیوز کیلئے 9 کروڑ 95 لاکھ 21 ہزار 258 روپے، پاکپتن کے تین ڈی ایچ کیوز، ٹی ایچ کیوز کیلئے 7 کروڑ 45 لاکھ 61 ہزار 565 روپے، خانیوال کے 5 ڈی ایچ کیوز، ٹی ایچ کیوز کیلئے 12 کروڑ 61 لاکھ 60 ہزار 444 روپے، فیصل آباد کے 8 ڈی ایچ کیوز، ٹی ایچ کیوز کیلئے 21 کروڑ 56 لاکھ 51 ہزار 690 روپے جاری کئے گئے ہیں.
ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 5 ڈی ایچ کیوز، ٹی ایچ کیوز کیلئے 11 کروڑ 97 لاکھ 89 ہزار 785 روپے، جھنگ کے 6 ڈی ایچ کیوز، ٹی ایچ کیوز کیلئے 15 کروڑ 19 لاکھ 15 ہزار856 روپے، ڈی جی خان کے تین ڈی ایچ کیوز، ٹی ایچ کیوز کیلئے 6 کروڑ 55 لاکھ 84ہزار 481 روپے، راجن پور کے 4 ڈی ایچ کیوز، ٹی ایچ کیوزکیلئے 8 کروڑ 55 لاکھ 57 ہزار 288 روپے، مظفرگڑھ کے 6 ڈی ایچ کیوز، ٹی ایچ کیوز کیلئے 20 کروڑ 18 لاکھ 51 ہزار 653 روپے، لیہ کے 8 ڈی ایچ کیوز، ٹی ایچ کیوز کیلئے 13 کروڑ 81 لاکھ 42 ہزار216 روپے جاری کئے گئے ہیں.
بہاولپور کے 5 ٹی ایچ کیوز کیلئے 12 کروڑ 97 لاکھ 72 ہزار 704 روپے، بہاولنگر کے 6 ڈی ایچ کیوز، ٹی ایچ کیوز کیلئے 16 کروڑ 44 لاکھ 38 ہزار 973 روپے، رحیم یارخان کے 5 ڈی ایچ کیوز، ٹی ایچ کیوز کیلئے 12 کروڑ 10 لاکھ 7899 روپے، ننکانہ صاحب کے 4 ڈی ایچ کیوز، ٹی ایچ کیوز کیلئے 9 کروڑ 40 لاکھ 8546 روپے اور چنیوٹ کے 4 ڈی ایچ کیوز، ٹی ایچ کیوز کیلئے 8 کروڑ 28 لاکھ 24 ہزار 277 روپے جاری کر دئیے گئے ہیں۔