Category: Uncategorized

  • منڈی بہاؤالدین، گجرات اور کھاریاں کو ملانے والی سڑکیں بند

    منڈی بہاؤالدین، گجرات اور کھاریاں کو ملانے والی سڑکیں بند

    تمام موٹرویز کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ مرید کے پر کنٹینر لگا کر روڈ بند کر دیا گیا۔ دریائے جہلم تینوں پل بند . سرائے عالمگیر، کھاریاں، گجرات، منڈی بہاوالدین، میرپور سے آزاد کشمیر کو ملانے والے تمام زمینی راستے بند کر دے گئے۔

    گجرات وزیر آباد چناب ٹول پلازہ کو بھی مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔گوجرانوالہ لاہور موٹر وے انٹرچینج (واہنڈو) بھی بند کر دی گئی. گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کو بھی کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا۔

    آؤٹ آف ڈسٹرکٹ تمام آنےجانے والے تمام چھوٹے بڑے راستے بند کر دیے گئے ہیں اس لئیےسفر کرنے سے گریز کریں پریشانی سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔

  • پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکے نے محبوبہ کو قتل کر کے خود کو گولی مار لی

    پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکے نے محبوبہ کو قتل کر کے خود کو گولی مار لی

    منڈی بہاؤالدین محلہ شفقت آباد علاقہ تھانہ سٹی میں قتل کی لرزا خیز واردات! پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکے نے محبوبہ کو قتل کر کے خود کو گولی مار لی.

    تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین محلہ شفت آباد ڈاکٹر عثمان اکبر والی گلی میں لڑکے نے لڑکی کو فائر مار کر بعد میں خود کو فائر مار لیا. لڑکی موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ لڑکا زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جسے بعد میں گجرات ریفر کردیا گیا.

    دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے. پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کردیا

  • اسرائیل کی لبنان پر بمباری، 47 افراد شہید

    اسرائیل کی لبنان پر بمباری، 47 افراد شہید

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز نے لبنان اور شام کے درمیان سرحدی علاقے میں اندھا دھند بمباری کی جس کے نتیجے میں 47 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا اور حملوں سے قبل شہریوں کو علاقہ خالی کرنے کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔

    اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق لبنان سے شمالی قصبے نہاریہ پر 10 راکٹ فائر کیے گئے۔ راکٹ حملے میں ایک 30 سالہ اسرائیلی شہری مارا گیا جب کہ زیادہ تر راکٹ اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ ہو گئے۔

    حزب اللہ نے اسرائیل پر راکٹ حملے کی تصدیق کی ہے۔ شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے حملوں میں اب تک 70 سے زائد فوجیوں سمیت 100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔