Category: منڈی بہاوالدین

  • میانوال رانجھا: نامعلوم چور ایک ہی رات میں 4 دکانوں سے 20لاکھ  سے زائد مالیت کاسامان لے اڑے

    میانوال رانجھا: نامعلوم چور ایک ہی رات میں 4 دکانوں سے 20لاکھ سے زائد مالیت کاسامان لے اڑے

    منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 8 دسمبر 2020) میانوال رانجھامیں ایک ہی رات میں چار مختلف دکانوں سے 20لاکھ سے زائد مالیت کا کاسامان چوری کرلیاگیا. آٹوزورکشاپ سے 20 لاکھ روپے زرعی ادویات کی دکان سے 70ہزار درزی کی دکان سے 30ہزار روپے کے سوٹ جبکہ ہوٹل سے ایک بوری پیازچوری کئے گئے پولیس تھانہ کٹهیالہ شیخاں نے رپورٹ درج کر لی ہے .

  • منڈی بہاوالدین میں پاکستان اوورسیز کے مرکزی دفتر کا افتتاح کردیاگیا

    منڈی بہاوالدین میں پاکستان اوورسیز کے مرکزی دفتر کا افتتاح کردیاگیا

    منڈی بہاوالدین۔پاکستان اوورسیز کے مرکزی دفتر کا افتتاح کردیاگیا. افتتاحی تقریب میں 25لوڈر رکشےمستحق بیروزگاروں میں تقسیم کئے گئے. ہرسال 500 بیروزگاروں کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔ خواتین کو سلائی مشینیں،کسانوں اور دیگر کاروبارکے لیے قرض دیاجائے گا. مستحقین کو دیا گیالون 50 فیصد معافی کے ساتھ آسان اقساط میں واپس لیا جائے گا۔شاہد رضا رانجھا

    منڈی بہاوالدین۔اوورسیز فورم بیس لاکھ لوگوں کو روزگار دے گا. ذہین طلبا کو سکالر شپ بھی آج کی تقریب میں دیے جارہے ہیں۔ حکومت پاکستان ہمارے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے. صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جارہے ہیں. اوورسیز فورم کا مقصد بیرون ملک پاکستانیوں کو انصاف کی فراہمی اور پرامن معاشرہ کا قیام ہے۔ غریب لوگوں کو پاوں پر کھڑاکرنے کے لیے مختلف منصوبے شروع کرینگے۔شاہد رضا رانجھا

    منڈی بہاوالدین۔یہ روزگار سکیم دنیاکی منفرد سکیم ہے۔ پہلے مرحلے میں ڈیڑھ کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ آئندہ چند سالوں میں اوورسیز مائیکروفنانس بنک قائم کریں گے۔ میڈیکل کالج اور یونیورسٹی کے قیام کے لیے کوششیں جاری ہیں۔جلد خوشخبری دیں گے. پاکستان اوورسیز فورم دنیا کے 45ممالک میں دفتر قائم کیے جارہے ہیں۔شاہد رضا رانجھا

    منڈی بہاوالدین۔اوورسیزفورم بنانے کا مقصد تمام ملکوں میں موجودتارکین وطن کو ایک پلیٹ فارم پر لاناہے۔ساجد تارڑ اور شاہد رضا رانجھا انسانی خدمت کے جذبہ کے تحت فورم کی قیادت کررہے ہیں۔ اوورسیز فورم دنیا بھر میں موجود منڈی بہاوالدین کے لوگوں کے حقوق کا تحفظ کرینگے. فورم کا دائرہ کار مرحلہ وار پورے ملک کے تارکین وطن کے لیے پھیلایا جائے گا۔اعظم گوندل کا تقریب سے خطاب۔اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کی مضبوطی میں کرداراداکررہے ہیں۔ڈویلپر اینڈ بلڈر فلک شیر رانجھا

  • کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10 میرج ہالز کو 1 لاکھ 23 ہزار روپے جرمانہ، 31 گاڑیوں کے چالان

    کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10 میرج ہالز کو 1 لاکھ 23 ہزار روپے جرمانہ، 31 گاڑیوں کے چالان

    منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 07دسمبر2020)ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران فیلڈ میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے متحرک ہو گئے۔ دریں اثناءڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے شہر بھر میں کورونا ایس پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے میرج ہالز، ریسٹورنٹس اور دکانوں کی باقاعدگی کے ساتھ چیکنگ شروع کر دی ہے۔ انہوں نے 30انسپکشنز کیں جن میں دکانیں ، ریسٹورنٹس اور میرج ہالز شامل تھے۔انہوں نے کوویڈ 19ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر10 میرج ہالز، مارکیزاور ریسٹورنٹس کو ایک لاکھ 23ہزار روپے جرمانہ کیا۔

    اس موقع پر انہوں نے واررننگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہر گز برداشت نیں کی جائے گی۔ کوویڈ 19کی حکومتی ہدایت پر عمل نہ کرنے والے میرج ہالز ، ریسٹورنٹس ، مارکیٹس اور دیگر تجارتی ادارے سیل کر دئیے جائیں گے۔محکمہ صحت کے زیر اہتمام کورونا وائرس کے متعلق آگاہی مہم کے تحت سی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے شاہراہوں ، چوکوں، اور سڑکوں پر جا کر گاڑیوں، مووٹر سائیکلوں پر اور دکانوں پر جا کر خود ماسک تقسیم کئے اور انہیں آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر میں سب کو احتیاط کرنا ہو گی۔ سماجی فاصلے، ماسک پہننے اور ہاتھوں کو بار بار دھونے سے کورونا وائرس سے ممکنہ طور پر بچا جا سکتا ہے ۔

    اسی طرح ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک محمد طاہرنے شہر کے مختلف اڈہ جات اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کا از خود معائنہ کیا،معائنے کے دوران انہوں نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر31گاڑیوں کے چالان کرتے ہوئے 6گاڑیوں کو ضلع کے مختلف تھانہ جات میں بندجبکہ 53ہزار روپے جرمانہ بھی کیا۔انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو سو فیصد یقینی بنائیں۔ حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز اور گاڑی مالکان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیورز، کنڈیکٹرز کے علاوہ تمام سواریوں کا ماسک پہننا لازم ہے اور سواریوں کیلئے سینیٹائزر کے استعمال اور سوشل ڈسٹنسنگ کا خصوصی خیال رکھا جائے اس پر کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے۔

    یہ بھی پڑھیں: سوال : “ڈاکٹر صاحب مجھے یا میرے کسی پیارے کو کرونا ہوگیا ہے اب مجھے کیا کرنا چاہیے”؟ ضرور پڑھیں

    انہوں نے ماسک نہ پہننے والی سواریوں میں فری ماسک تقسیم کئے اور انہیں آئندہ ماسک پہن کر سفر کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے واضح کیا کہ ٹرانسپورٹ اڈوں پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے بالخصوص ٹرانسپورٹر حضرات اور مسافروں، ویٹنگ ایریاز اور گاڑیوں میں سفر کے دوران سماجی فاصلے اور فیس ماسک کے استعمال پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔

  • چلڈرن ہسپتال منڈی بہاوالدین میں بروقت علاج نہ ہونے پر بچی جاں بحق، والدہ کا لاش رکھ کر احتجاج

    چلڈرن ہسپتال منڈی بہاوالدین میں بروقت علاج نہ ہونے پر بچی جاں بحق، والدہ کا لاش رکھ کر احتجاج

    منڈی بہاؤالدین, چلڈرن ہسپتال کے سامنے ایک مجبور ماں اپنی بچی کی لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کر رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ صبح چھ بجے بچی کو ہسپتال لایا گیا، ڈاکٹر اور عملہ نے چیک نہیں کیا۔ اسی دوران بچی فوت ہو گئی۔

    بتایا جا رہا ہے کہ صبح 6 بجے بچی کو ہسپتال لایا گیا، ڈاکٹر اور عملہ نے چیک نہی کیا۔ اسی دوران بچی فوت ہو گئی۔ اگر واقعی ایسا ہوا ہے تو ہم بطور معاشرہ یہ سوچنے پہ مجبور ہیں کہ یہ بے حسی کب تک ؟؟؟؟ جبکہ ہسپتال کے عملہ اور ڈاکٹرز کا مؤقف اس سے مختلف ہے ۔۔۔
    ان کے مطابق اس بچی کو صبح 8:22 پر لایا گیا اس وقت دن کی او پی ڈی شروع تھی ۔ یہ لوگ بنچ پر بیٹھ گٸے اور دس منٹ مزید گزرنے پر یہ کاٶنٹر کی طرف گٸے تو ڈاکٹر نے چیک کرکے مردہ قرار دیا۔ اس بات کی تصدیق سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی کی جا سکتی ہے
  • چوہدری راج بختیار گوندل ضلعی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ نامزد، نو ٹیفکیشن جاری

    چوہدری راج بختیار گوندل ضلعی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ نامزد، نو ٹیفکیشن جاری

    منڈی بہاؤالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 7 دسمبر 2020) ضلعی صدر مسلم لیگ ن چوہدری مشاہد رضا چیلیانوالہ کی ریکمنڈیشن پر امیدوار برائے چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری راج بختیار گوندل لکھن کا آف پنڈی بہاؤالدین کو ضلعی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ نامزد کردیا گیا۔ اس سلسلے میں صوبائی صدر یوتھ ونگ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    چوہدری راج بختیار گوندل پنڈی بہاؤالدین کی لکھن کا فیملی سے تعلق رکھتے ہیں جو گزشتہ تین دہائیوں سے ضلع کی سیاست میں اہم مقام رکھتی ہے۔ چوہدری راج بختیار گوندل آمدہ بلدیاتی انتخابات میں امیدوار برائے چیئرمین میونسپل کمیٹی منڈی بہاؤالدین ہیں اور انھوں نے اپنی الیکشن کمپین کا آغاز بھی کررکھا ہے۔ ضلعی صدر یوتھ ونگ کی سیٹ مئی 2019ء سے عرفان بابر چوہدری کے استعفی کے بعد خالی چلی آرہی تھی۔ مسلم لیگ ن کی حالیہ تنظیم سازی کے دوران یوتھ ونگ کی ضلعی صدارت جیسی اہم سیٹ کیلئے ضلعی صدر مسلم لیگ ن چوہدری مشاہد رضا چیلیانوالہ کی نگاہِ مردم شناس چوہدری راج بختیار پر پڑی اور انکی تجویز پر مرکزی قیادت نے چوہدری راج بختیار گوندل کا با ضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    چوہدری راج بختیار گوندل مقبول نوجوان سیاسی رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے صف اوّل کے گھڑ سوار بھی ہیں جو نیزہ بازی کے کئی مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکے ہیں۔ چوہدری راج بختیار گوندل نے اپنی نامزدگی پر ضلعی صدر مسلم لیگ ن چوہدری مشاہد رضا چیلیانوالہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ چیئرمین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وہ یوتھ ونگ کو ضلع میں نوجوانوں کی سب سے بڑی تنظیم بنا کر دم لیں گے۔

  • ٹریفک  کے نظام کی بہتری کیلئے عوام کا ساتھ ضروری ہے، انسپکٹر  پرویز اقبال

    ٹریفک کے نظام کی بہتری کیلئے عوام کا ساتھ ضروری ہے، انسپکٹر پرویز اقبال

    منڈی بہاوالدین (اسماعیل شاد ) ٹریفک پولیس منڈی بہاوالدین کے انسپکٹر پرویز اقبال گوندل نے سنئیر صحافی اسماعیل شاد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے ضلع منڈی بہاوالدین کی عوام ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنا شروع کردے تو ٹریفک کی بحالی میں آسانی پیدا ہوسکتی ہے. ٹریفک وارڈن ڈیوٹیاں احسن طریقے سے نبھائیں. ٹریفک قوانین کے بارے عوام کو آگاہی دیں اور موٹر سائیکل سوار ہو کار یا امیر ہو یا غریب سب کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آئیں.

    اگر قانون کی خلاف ورزی کوئی کرتا ہے تو اسکیخلاف کاروائی کریں قانون کی خلاف ورزی پر گز نہیں برداشت کی جائے گی چاہے میرا عزیز ہی کیو نہ ہو کسی کو رعایت نہیں برتی جائے گی والدین اگر اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ نہ کرنے دیں تو ٹریفک حادثات سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے انسپکٹر پرویز اقبال گوندل

  • پولیس کا منشیات، ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی، پسٹل، رائفل، بندوق سمیت شراب کی بوتلیں برآمد

    پولیس کا منشیات، ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی، پسٹل، رائفل، بندوق سمیت شراب کی بوتلیں برآمد

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاوالدین سید علی رضا کی ہدایات پر پولیس اہلکاران کا منشیات فروشوں و ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈائون. کاروائیوں کے دوران ملزمان سے1 عدد رائفل، 2 عدد کلاشنکوف، 1 عدد بندوق اور 4 عدد پسٹل برآمد

    منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 7 دسمبر 2020) انسپکٹر جنرل انعام غنی صاحب و ریجنل پولیس آفیسر طارق نذیر گاڑا کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا کی ہدایات پر منشیات فروشوں و ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضہ سے ایک ضرب رائفل،2 ضرب کلاشنکوف، بندوق 12 بور، 4 ضرب پسٹل، شراب 33 لیٹر برآمد کر کے انکے خلاف تھانہ بھاگٹ، گوجرہ،میانہ گوندل، کھٹیالہ شیخاں، قادر آباد اورپاہڑیانوالی میں علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئیے۔

  • جے آئی یوتھ ضلع منڈی بہاؤالدین کے نئے عہدیداران نے آج حلف اٹھایا

    جے آئی یوتھ ضلع منڈی بہاؤالدین کے نئے عہدیداران نے آج حلف اٹھایا

    امیر جماعت اسلامی ضلع منڈی بہاؤالدین جناب محترم رانا محمد اعظم صاحب نے نو منتخب صدر ضلع برادرم محمد علی خان اور ان کی ٹیم سے حلف لیا ۔ مہمان خصوصی جناب میاں عبدالرؤف ایڈووکیٹ نائب صدر جے آئی یوتھ صوبہ پنجاب شمالی اور ریاض فاروق ساہی صاحب رکن مرکزی شورٰی جماعت اسلامی پاکستان تھے۔۔

  • منڈی بہاوالدین کا اعزاز، گوڑھا محلہ کےہاکی پلئیر حسین احمد نیشنل ہاکی چیمپئن انڈر 16پنجاب کی ٹیم میں سلیکٹ ہوگئے

    منڈی بہاوالدین کا اعزاز، گوڑھا محلہ کےہاکی پلئیر حسین احمد نیشنل ہاکی چیمپئن انڈر 16پنجاب کی ٹیم میں سلیکٹ ہوگئے

    منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 06دسمبر2020)ضلع منڈی بہاﺅالدین کے محلہ گوڑھا کے نامور ہاکی پلیئر حسین احمد نیشنل ہاکی چیمپئن انڈر 16پنجاب کی ٹیم میں سلیکٹ ہوگئے جس پر انہیں شہر کی سیاسی اورسماجی شخصیات نے پر مبارکباد دی ہے۔ مبارکباد دینے والوں میں سابق ایم پی اے وسیم افضل چن،اسسٹنٹ انفارمیشن آفیسر عاطف منیر، محمد اقبال کھرل، رانا عمران ، ملک مصطفیٰ، منشاءتارڑ، راجہ ریاض، ڈاکٹر ارشاد اورمیاں کلیم اللہ شامل ہیں۔

    اس موقع پر ہاکی پلیئرحسین احمد نے کہا کہ میری یہ کامیابی میرے والدین، اساتذہ اور کوچز کی بدولت ہے اور میں اپنی یہ کامیابی انہی شخصیات کے نام کرتا ہوں کہ جن کی بدولت سے آج مجھے اتنی بڑی کامیابی ملی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بہت کم مدت میں اورہر قسم کے حالات میں اپنی پرفارمنس اور بہتر صلاحیتوں کی بناءپر مطلوبہ ٹارگٹس کو حاصل کر کے ٹیم میں سلیکٹ ہوا اور یہ میرے لئے اور اس ضلع کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ ٹیم میں اپنی شاندار پرفارمنس سے منڈی بہاﺅالدین کا نام پوری دنیا میں روشن کریں گے۔

    حسین احمد نے نوجوان نسل کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کہا کہ بے راہ روی اور نشہ جیسی لعنت سے بچنے کیلئے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے ۔ کھیل کود سے جسمانی فٹنس کے ساتھ ساتھ ذہنی نشوونما کو فروغ اور استحکام حاصل ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کامستقبل ہے اور اپنے مستقبل کو درخشندہ بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے میدان آباد کرنا ہوں گے ۔

  • تفتیشی افسران کو دوران تفتیش ہونے والے اخراجات کی ادائیگی کے چیک تقسیم کئے گئے

    تفتیشی افسران کو دوران تفتیش ہونے والے اخراجات کی ادائیگی کے چیک تقسیم کئے گئے

    تفتیشی افسران میں 07لاکھ 3500روپے تقسیم کئے گئے . تفتیشی افسران کو دوران تفتیش ہونے والے اخراجات کی ادائیگی کے چیک تقسیم کئے گئے

    منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 05 دسمبر 2020ُ) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی صاحب کے ویژن کے مطابق اور ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ریاض نذیر گاڑا صاحب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین سید علی رضانے اپنے آفس میں تفتیشی افسران میں تفتیش مقدمات کے سلسلہ میں تفتیشی بل کے کراس چیک تقسیم کئے،

    مقدمات کی تفتیش میں شفافیت پیدا کرنے کے لئے تفتیشی افسران میں انویسٹی گیشن فنڈز کی تقسیم کا عمل جاری رہے گا،ضلع بھر کے تفتیشی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے تفتیش کے دوران ہونے والے تمام اخراجات محکمہ پولیس ادا کرے گا، تمام ادائیگی بذریعہ کراس چیک کی جارہی ہے تاکہ رقوم کی تقسیم میں کوئی بددیانتی نظر نہ آئے . اے ایس آئی ظفیر احمد کو تفتیش مقدمات میں سب سے زیادہ رقم 105،000روپے تقسیم کئے گئے