منڈی بہاوالدین( اسماعیل شاد ) سب انسپکٹر ارمغان مقسط گوندل کو ایس ایچ او تھانہ کٹھیالہ شیخاں تعینات کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں یاد رہے اس سے پہلے ارمغان گوندل ایس ایچ او تھانہ سول لائن سمیت دیگر تھانوں میں تعینات رہے. چوکی صافی سٹی میں بھی انہوں نے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کیا انہوں نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا امید ہے کے تھانہ کٹھیالہ شیخاں میں بھی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں کرکے پولیس کا مورال بلند اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے.
Category: منڈی بہاوالدین
-
انسپکٹر سید حسنات شاہ کی زبردست کاروائی، بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ ٹیٹو گینگ کے سرغنہ ملزمان گرفتار
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا کی ہدایات پر انسپکٹر سید حسنات شاہSHO تھانہ صدر کی زبردست کاروائی. بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ ٹیٹو گینگ کے سرغنہ ملزمان گرفتار . موٹر سائیکل سی ڈی 70 – بندوق پمپ ایکشن۔پسٹل 30 بور برآمد
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 11 دسمبر 2020) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ صدر SHO انسپکٹر سید حسنات شاہ کی زبردست کاروائی بدنام زمانہ ٹیٹو گینگ کے سرغنہ ملزمان 01-اسجد اقبال عرف ٹیٹو ولد شان علی سکنہ چیلیانوالہ 02-شہباز عرف مہنگا ولد لطیف قوم جوگی سکنہ امرہ کلاں کے قبضہ سے بندوق پمپ ایکشن۔ پسٹل 30بور۔ اور ڈکیتی کیا گیا موٹر سائیکل برآمد کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
-
منڈی بہاوالدین میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، عملہ کے جاتے ہی تجاوزات دوبارہ سڑکوں پر سجا دی گئیں
منڈی بہاؤالدین.وزیراعظم پورٹل پر تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کا آپریشن، شہر کے لنڈا بازار، سبزی منڈی اور کمیٹی بازار میں قائم تجاوزات کو ہٹا دیا گیا، تجاوزات کے عملہ کے جاتے ہی تجاوزات دوبارہ سڑکوں پر سجا دی گئیں، شہری تشویش میں مبتلا ہوگئے
منڈی بہاؤالدین میں شہریوں کو کی جانب وزیر اعظم پورٹل پر تجاوزات کے حوالے سے سنگین نوعیت کی شکایات کی گئیں جس پر ضلعی انتظامیہ کو فوری کارروائی کا حکم دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر کاشف نواز نے میونسپل کمیٹی اور پولیس اہلکار کے ہمراہ لنڈا بازار کمیٹی بازار اور سبزی منڈی کے بازاروں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں ہٹا دیا گیا، ۔
یہ بھی پڑھیں: اسسٹنٹ کمشنر کا منڈی بہاوالدین میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، رکاوٹیں ختم کروادیں
شہریوں کی پورٹل پر شکایات کی تھی کہ سڑکیں تنگ اور گزرنا محال ہوگیا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر طارق بسرا کی ہدایت پر کارروائی کی گئی لیکن جیسے ہی تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے والا عملا واپس ہوا تمام کی تمام تجاوزات واپس اپنی جگہ پر لگا دی گئیں جس پر شہریوں نے گہری تشویش کا اظہارِ کیا ہے
-
منڈی بہاوالدین: حمیدہ وحید الدین ایم پی اے اپنے عہدے سے مستعفی
منڈی بہاؤالدین حلقہ PP65 سے منتخب ایم پی اے محترمہ حمیدہ وحیدالدین نے اپنا استعفی مسلم لیگ ن کی قیادت کو جمع کرا دیا۔ یہ استعفی اس سلسلے کی کڑی ہے جس میں اپوزیشن کے اتحاد PDM کی قیادت نے اجتماعی طور پر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے منڈی بہاوالدین میں ریلیوں کا انعقاد
منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 10دسمبر2020)اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم کا نوٹس لے، کشمیریوں سے ان کی آزادی کا حق کوئی نہیں چھین سکتا، 22کروڑ پاکستانی عوام کے د ل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، منڈی بہاﺅالدین کے عوام کشمیریوں کے حق خودارادیت اور آزادی کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنرمنڈی بہاﺅالدین ملک کاشف نواز، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار اور اسسٹنٹ کمشنر ملکوال اسد عباس شیرازی نے اپنی اپنی تحصیلوں میں عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے منعقدہ ریلیوں کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔ ریلیوں کا انعقاد حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تینوں تحصیلوں کی انتظامیہ کے زیر اہتمام کیا گیا تھا۔یہ ریلیاں میونسپل کمیٹی سے لے کر پریس کلبز چوک تک نکالی گئیں۔ ریلیوں میں تمام محکموں کے افسران اور اہلکاران،تاجر، سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندگان کے علاوہ عوام الناس کی کثیر تعداد بھی شریک تھی۔
شرکائے ریلی نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی پر مبنی نعروں اور تحریروں کے بینرز ، پلے کارڈز اور کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے۔اسسٹنٹ کمشنر ملک کاشف نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی اخلاقی ، سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عالمی فورم پر کشمیر کے حوالے سے پاکستانی قوم کا موقف ذمہ دارانہ انداز میں پیش کیا جس سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر ایک بنیادی ایشو بن گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر ساجد منیر کلیار نے ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ تھا اور رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آج عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر ہر پاکستانی نے مل کر پوری دنیا کو بھارت کا بھیانک چہرہ اور کشمیریوں پر جاری ظلم و ستم کو دکھا دیا ہے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر پر آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔
اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر اسد عباس شیرازی نے کہا کہ ہم کشمیریوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔پاکستانی عوام کشمیریوں کی جدوجہد کی آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کشمیر کی آزادی تک ہر فورم پر ان کی بھر پور سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی نے بھارت کو مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری میں تنہا کر دیا ہے۔
-
منڈی بہاوالدین: کورونا ایس او پیز کی خلافوری پر 2 ریسٹورنٹس سیل، دکانداروں کو 25ہزار روپے جرمانہ
منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 09دسمبر2020 )ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین ملک کاشف نواز اور اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے کاروائیاں کیں۔
اسسٹنٹ کمشنر ملک کاشف نواز نے شہر کے مختلف ریسٹورنٹس، میرج ہالز، شاپس کا معائنہ کیا حاکم مال میں قائم 2ریسٹورنٹس کو وارننگ کی باوجود کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے بازاروں ، بس سٹینڈز اور میونسپل کمیٹی کے دفاترز کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے عوام الناس میں کورونا ایس او پیز کی آگاہی کے حوالے سے ماسک بھی تقسیم کئے اور مختلف دکانداروں کو وارننگ کے باوجود کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 25ہزار روپے جرمانہ کیا۔
انہوں نے ٹرانسپورٹ اڈوں کا معائنہ کرتے ہوئے ٹرانسپورٹر حضرات کو واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ اڈوں پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے بالخصوص ٹرانسپورٹر حضرات اور مسافروں، ویٹنگ ایریاز اور گاڑیوں میں سفر کے دوران سماجی فاصلے اور فیس ماسک کے استعمال پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ پنجاب حکومت کی واضح ہدایات ہیں کہ ٹرانسپورٹ سٹینڈز پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور مسافروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی غفلت ، سستی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔٭٭٭٭٭
-
ملکوال: تیز رفتار گاڑی نہرمیں گر گئی، ڈرائیور ڈوب کر جاں بحق
ملکوال نہر سے لاش برآمد
ملکوال(نامہ نگار)گزشتہ شام تیز رفتار شہ زور ڈالہ ملکوال سے منڈی بہاؤالدین جاتے چک ڈڈاں اور کوٹ ہست کے درمیان نہر لوئر جہلم میں گر گیا،قریب سے گزرتے راہگیر نے واقعہ کی اطلاع ریسکیو1122 ملکوال کو دی مگر ریسکیو سٹاف آنے سے قبل ہی مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈرائیورکی لاش نکال لی
تاہم نہر سے گاڑی نہیں نکالی جاسکی کیونکہ ریسکیو ٹیم کے مطابق انکے پاس ایسا کوئی بندوبست نہیں ہے،ڈرائیور کی شناخت محمد نواز ولد محمد حیات سکنہ کٹھیالہ شیخاں کے نام سے ہوئی ہے جس بنا پر رات گئے لاش کٹھیالہ شیخاں پہنچا دی گئی۔۔۔
-
ووٹ قومی امانت ہے، اس کا تقدس ہم سب پر فر ض ہے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر
منڈی بہاو ¿الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 09دسمبر2020 )ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سید ساجد حسین شاہ نے کہا ہے کہ ووٹ قومی امانت ہے، اس کا تقدس ہم سب پر فر ض ہے، ووٹ کی اہمیت کے پیش نظر شہری اپنے ووٹ کا اندراج کرائیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے نیشنل قومی ووٹرز ڈے کے حوالہ سے الیکشن کمیشن آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا محمد عمران، ڈی اے آئی محمد یوسف، این جی اوز اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اورلوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سید ساجد حسین نے ووٹ کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ ووٹر ڈے منانے کا مقصد ہر مکتبہ فکر کے افراد کو ووٹ اندراج اور حق رائے دہی کے درست استعمال سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے تا کہ جمہوریت اور جمہوری عمل کو مضبوظ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹر ایجوکیشن کے ذریعے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار سے متعلق آگاہی ضروری ہے تا کہ ووٹوں کے مسترد ہونے کی شرح میں نمایاں کمی لائی جا سکے جس کیلئے عوام الناس کو ووٹ کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا محمد عمران نے کہا کہ پاکستان میں ووٹ ڈالنے کی شرح انتہائی کم ہے جس کی بنیادی وجہ عوام کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہ نہ ہونا ہے۔ انہوںنے کہا کہ شہری عام انتخابات سے پہلے نا صرف اپنے ووٹ کا اندراج کرائیں بلکہ اس سے ضروری آگاہی بھی حاصل کریں ۔
-
ضلع کے تاریخی ، ثقافتی، سماجی اور صنعتی پہلوئوں کے متعلق بہترین علمی معلوماتی کتاب بنانے کی تیاریاں
منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 09دسمبر2020)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں ضلعی افسران کے ساتھ ڈسٹرکٹ گزیٹیر کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جس میں محکمہ تعلیم ، صحت، بلڈنگ، کالجز، پی ایچ ڈی ، ماحولیات، کوآپریٹو، پاسپورٹ، مال، زراعت، خوراک ، لیبر، ٹریفک، پولیس، جیل ، انڈسٹریز، رینجرز، شاہ تاج شوگر ملز، ہائی وے، واپڈا، پوسٹ آفس، سوئی گیس، پی ٹی سی ایل، اکاﺅنٹ آفس، ایکسائز ، ایم سیز کے سی اوز ، ڈویلپمنٹ، زکوٰة، پراسیکیوٹر، وائلڈ لائف اور دیگر تمام محکموں اوراداروں کے افسران موجود تھے۔
اجلاس میں تمام محکموں کے ساتھ ڈسٹرکٹ گیزیٹیر کی تکمیل کی پیش رفت کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ۔ اے ڈی سی جنرل نے ضلعی گزیٹیر کی تیاری کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ کی سربراہی میں سی ای او ایجوکیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اور ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر پر مشتمل چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جبکہ ایس این اے اس کمیٹی کو تمام محکموں سے ان کے اپنے اپنے ادارہ جاتی امورز اور اغراض و مقاصد کے حوالے سے معلوماتی مواد اکٹھا کر کے فراہم کرے گاجسے بعد ازاں ماہرین کی نگرانی میں جائزہ لے کر اور اس کی تدوین کر کے ایک کتابی شکل دے جائے گی۔
یہ کتاب ضلع کے تاریخی ، ثقافتی، سماجی اور صنعتی پہلوﺅں کے متعلق بہترین علمی معلومات پر مشتمل ہو گی جسے اعلیٰ حکام کو پیش کی جائے گا اوربعد ازاں دیگر اضلاع میں بھی یہ گیزیٹیر بھیجا جائے گا تا کہ قارئین بھر پور علمی اور معلوماتی استفادہ حاسل کر سکیں۔اس موقع پر اے ڈی سی جی نے افسران پر زور دیا کہ ان کے محکموں کی جانب سے فراہم کردہ معلوماتی دستاویز جامع ، خوبصورت اورآسان طرز اسلوب کا مرکب ہو تا کہ ہر پڑھنے والے کو لطف محسوس ہو اور یہ دستاویز 5صفحات سے لے کر 15صفحات پر مشتمل ہو اور اگلے اجلاس سے قبل اس دستاویز کو ایس این اے اور تشکیل کردہ کمیٹی کو فراہم کر دیا جائے تا کہ اس کو بر وقت تیار کیا جا سکے۔
-
اپنی اور اپنے پیاروں کی جان کی حفاظت کیلئے کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جائے اور اپنے پیاروں کو بھی اس پر عمل کروایا جائے، محمد شفیق
منڈی بہاو الدین(ایم.بی.ڈین نیوز 08دسمبر2020 ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہی کورونا وائرس سے بچاﺅ اور تحفظ کو ممکن بنایا جا سکتا ہے،کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں بلکہ آگاہی پیدا کر کے حفاظتی اقدامات کو اپنا نا ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ اس قومی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے اور انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ہمیں بلا غرض و غایت ایک دوسرے سے تعاون کرنا ہے تا کہ کل خدائے برتر کی عدالت میں سرخرو ہو سکیں۔
ان خیالات کاظہار انہوں نے آج یہاں بانو بازار ، حاکم مال میں عوام الناس کو جبکہ جنرل بس سٹینڈ پر عوام الناس، ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کو کورونا وائرس کے متعلق آگاہی کیلئے ماسک پہناتے اور عوام الناس کو کوررونا ایس او پیز کے حولاے سے آگاہی دیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ملک کاشف نواز ،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد افتخار،ڈی او انڈسٹریز رانا گلفام حیدر، سی او میونسپل کمیٹی محمد فیاض، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر طارق شفیع اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ہمراہ تھے۔
اس موقع پر اے ڈی سی جی نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر زیادہ خطرناک اور تیزی سے پھیل رہا ہے لہذا عوام الناس اس سے بچاﺅ کیلئے آئندہ چند ماہ تک کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔اور اس سے بچاﺅکے لیے احتیاط کے طور پر بار بار ہاتھوں کو صابن سے دھوئیں، سینی ٹائیزراور ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں،سماجی فاصلہ برقرارر رکھیں، صحت و صفائی کا خیال رکھیں، بھیڑ اور رش والی جگہوں پر جانے سے اجتناب کریں اور اگر ایسی جگہوں پر جانا ضروری ہو تو ماسک کا استعمال لازماکریں ۔
انہوں نے کہا میرج ہالز، ہوٹلز، شاپنگ مالز ، دوکان دار، تاجر حضرات اور نجی و سرکاری بس اسٹینڈز مالکان و مینجرز صاحبان حکومت کی جانب سے جاری کردہ کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو سو فیصد یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی جان کی حفاظت کیلئے کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جائے اور اپنے پیاروں کو بھی اس پر عمل کروایا جائے۔انہوں نے تاجر حضرات سے اپیل کی کہ وہ خود بھی ماسک کا استعمال کریں اور گاہکوں کو بھی ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں سی میں ہی ہم سب کی بقا ہے۔