Category: منڈی بہاوالدین

  • یکم فروری سے 13 فروری تک منڈی بہاوالدین میں انسداد ٹائیفائیڈ مہم کا انعقاد کیا جائے گا

    یکم فروری سے 13 فروری تک منڈی بہاوالدین میں انسداد ٹائیفائیڈ مہم کا انعقاد کیا جائے گا

    منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 12دسمبر2020)ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ ٹائیفائیڈ ایک خطرناک جان لیوا مرض ہے ، صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے بچوں کو ٹائیفائیڈ جیسی مہلک بیماری سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی ٹیکوں کا تین سالہ کورس ناگزیر ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر موثر اقدامات کئے جارہے ہیںتا ہم والدین اپنے بچوں میں ٹائیفائیڈ کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ کیلئے ویکسی نیشن لازمی کروائیں تا کہ قوم کے مستقبل کی صحت کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے آج یہاں ڈپٹی کمشنر آفس میں انسداد ٹائیفائیڈ مہم کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر افتخار احمد،ڈی ڈی ایچ اوز ڈاکٹر خالد عباسی، ڈاکٹر فرخ ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ منڈی بہاﺅالدین ڈاکٹر مہار اختر حسین بلوچ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پھالیہ ڈاکٹر بشریٰ چوہدری،ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے ای پی آئی/پولیورافعہ ناہید،نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر صدف خالق،پی اے ٹو سی او ہیلتھ ارسلان رﺅف کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

    ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے ای پی آئی/پولیورافعہ ناہید اور نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر صدف خالق نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یکم فروری سے لے کر 13فروری 2021تک جاری رہنے والی انسداد ٹائیفائیڈ مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں ۔ ضلع منڈی بہاﺅالدین کی 8یونین کونسلوں جن میں 5تحصیل منڈی بہاﺅالدین، 2ملکوال اور ایک پھالیہ کی یونین کونسل میں 9ماہ سے لے کر 15سال تک کی عمر کے 92ہزار506بچوں کو انسداد ٹائیفائیڈ کے حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جائیں گے۔

    انہوں نے بتایا اس مہم میں 2،400فکسڈ سائیٹس مقرر کی گئی ہیں ،مہم میں تربیت یافتہ ویکسینیٹرز، نرسز، ایل ایچ ویز، ایل ایچ ڈبلیوز، سوشل موبلائزرزاور میڈیکل ٹیکنیشنز حصہ لیں گے۔جس پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ انسداد ٹائیفائیڈ مہم میںمقرر کردہ یونین کونسلوں میں 9ماہ سے لے کر 15سال تک کی عمر کا کوئی بچہ ٹیکہ جات لگنے سے محروم نہیں رہنا چاہیئے۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو باور کرایا کہ ٹائیفائیڈ کا خاتمہ ہی ہمارا اصل ہدف ہونا چاہیئے اور اس کے خاتمے کیلئے پوری محنت اور لگن کے ساتھ کام کیا جائے ۔

    انہوں نے کہا کہ یکم فروری سے شروع ہونے والی انسداد ٹائیفائیڈ مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے تمام تر انتظامات ہر لحاظ سے مکمل ہونے چاہیئں اور اس ضمن میں مائیکرپلان کے مطابق عملدرآمد کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد ٹائیفائیڈ مہم میں عوامی آگاہی کیلئے علمائے کرام اور میڈیا کے رول کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ان کی خدمات سے بھر پور استفادہ کیا جائے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاﺅ کے ٹیکہ جات لگوانے کیلئے محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ ہم اپنی نسلوں کو اس خطرناک مرض سے محفوظ رکھ سکیں۔

  • ڈی پی او منڈی بہاوالدین نے زخمی کنسٹیبل امتیاز احمد کی تیمارداری کی، نقد رقم اور پھول پیش کئے

    ڈی پی او منڈی بہاوالدین نے زخمی کنسٹیبل امتیاز احمد کی تیمارداری کی، نقد رقم اور پھول پیش کئے

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین سید علی رضانے ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑا صاحب کے احکامات پر کنسٹیبل امتیاز احمد 1154/C جو کہ DHQ ہسپتال منڈی بہاوالدین میں داخل ہے کی تیمارداری کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاوالدین گئے،

    ڈی پی او نے زخمی کانسٹیبل کی خیریت دریافت کی اور ہسپتال کے عملہ کو اچھے طریقے سے دیکھ بھال کر نے کی ہدایت کی۔ ڈی پی او نے علاج معالجہ کے لیے نقد رقم بھی دی، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک تمنآوں سے نوازا۔ اس موقع پر خالد محمود رانجھا DSP ہیڈ کواٹر بھی ہمراہ تھے۔

  • انسپکٹرخالد خان کا حافظ آباد تبادلہ، ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

    انسپکٹرخالد خان کا حافظ آباد تبادلہ، ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

    منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 12 دسمبر 2020)منڈی بہاؤالدین پولیس کی جانب سے انسپکٹرخالد خان کے منڈی بہاؤالدین سے حافظ آباد تبادلہ کے موقع پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیاگیا. منڈی بہاؤالدین میں تعیناتی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا،

    اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین سید علی رضا نے کہا کہ محنتی اور دیانتدار افسران محکمہ کا سرمایہ ہیں اس ضلع سے جانے کے بعد آپکو کوئی بھی مسئلہ ہو آپ ہمہ وقت میرے پاس آسکتے ہیں، تقریب کے اختتام پر تواضع کی گئی،یادگاری شیلڈ پیش کی گئی اور نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ رخصت کیاگیا۔

  • سینئر صحافی فیاض احمد گوندل کے والد محترم کی ختم قل ان کی رہائش گاہ کٹھیالہ خورد ملکوال میں پڑھائی گئی

    سینئر صحافی فیاض احمد گوندل کے والد محترم کی ختم قل ان کی رہائش گاہ کٹھیالہ خورد ملکوال میں پڑھائی گئی

    منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 12 دسمبر 2020) سینئر صحافی صدر اتحاد تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ ملکوال فیاض احمد گوندل کے والد محترم چوہدری محمد زمان گوندل کا ختم قل ان کی رہائش گاہ کٹھیالہ خورد ملکوال میں پڑھائی گی.

    ختم قل میں پی ٹی آئی راہنما سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل، تحصیل صدر پی ٹی آئی طارق مختار گوندل، سابق صدر بار ملکوال شفیق گوندل، ڈریکٹر واپڈا نعیم رضا گوندل، کرنل احمد رضا گوندل، سینئر سول جج تصور نوید گوندل، چیئرمین چوہدری محمد اختر گوندل، پی ٹی آئی راہنما چوہدری طفیل گوندل، چوہدری عامر ذکاء مہوٹہ ،چیف ایڈیٹر روز نامہ باز پرس یونس شاہد

    چیف ایڈیٹر روز نامہ جرم و سزا سید امجد بخاری چوہدری، منیر احمد طاہر منیر وڑائچ ،سرفراز احمد ،چوہدری نفیس انجم ،فوجی منیر احمد ،محمد ارشد بابر، علی نصیر سیال، ارشد پرویز سندھو سمیت میڈیا وکلاء تاجر برادری سیاسی و سماجی راہنما اور عزیز اقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی گی ۔۔۔۔

  • چک بساوا نہر کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا، ئی ایکٹر رقبہ زیر آب۔ ویڈیو دیکھیں

    چک بساوا نہر کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا، ئی ایکٹر رقبہ زیر آب۔ ویڈیو دیکھیں

    منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 12 دسمبر 2020) منڈی بہاوالدین کے نواحی گائوں چک بساوا نہر کا حفاظتی بند رات کے وقت ٹوٹ گیا جس کے باعث چک بساوا اور اسکے ملحقہ گائوں ڈھوک دائود میں نہری پانی داخل ہو گیا۔

    نہری پانی سے کئی ایکٹر رقبہ زیر آب گیا جس سے علاقہ مکین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ علاقہ مکین کے مطابق انتظامیہ کا کوئی اہلکار ابھی تک نہیں پہنچا۔ اہلیان علاقہ نے اعلی حکام اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ سردی کے اس سرد موسم میں بند تو جلد سے جلد مرمت کیا جائے۔

  • منڈی بہاوالدین میں انڈے برائلر مرغی کی قیمت کے برابر فروخت ہونے لگے

    منڈی بہاوالدین میں انڈے برائلر مرغی کی قیمت کے برابر فروخت ہونے لگے

    منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 12 دسمبر 2020) سردیاں شروع ہوتے ہیں منڈی بہاوالدین میں برائلر مرغی کے برائلر انڈوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں. انڈے کی فی درجن قیمت 200 کے قریب پہنچ گئی، جلد ہی ڈبل سنچری مکمل ہونے کی توقع.

    منڈی بہاوالدین میں زندہ برائلر مرغ کی فی کلو قیمت 197 روپے ہے جبکہ انڈے 190 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں جبکہ منڈی بہاوالدین کے کئی علاقوں میں انڈے ابھی سے 200 روپے فی درجن تک فروخت کئے جا رہے ہیں.

    منڈی بہاوالدین میں آج سبزی، پھل اور گوشت کی تازہ ترین ریٹ لسٹ بھی دیکھیں

  • منڈی بہاوالدین میں بارش، سردی کی شدت میں اضافہ، پارہ 7 ڈگری تک گر گیا

    منڈی بہاوالدین میں بارش، سردی کی شدت میں اضافہ، پارہ 7 ڈگری تک گر گیا

    منڈی بہاوالدین اور اسکے گردونواح میں کل شام کو ہونے والی بوندا باندی اور تیز ہوا سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا. تیز ٹھنڈی ہوا چلنے سے پارہ 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا. محکمہ موسمیات کے مطابق منڈی بہاوالدین میں موسم آج بھی ابر آلود رہنے کی توقع ہے. جبکہ اگلے 7 دن میں موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ہے

    منڈی بہاوالدین میں آج کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے.

  • ای.روزگار ٹریننگ سنٹر اب ضلع منڈی بہاوالدین میں بھی. مفت داخلے جاری ہیں، تفصیلات دیکھیں

    ای.روزگار ٹریننگ سنٹر اب ضلع منڈی بہاوالدین میں بھی. مفت داخلے جاری ہیں، تفصیلات دیکھیں

    ای روزگار ، محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ ، حکومت پنجاب ، پاکستان اور پنجاب انفارمیشن ٹکنالوجی بورڈ (PITB) کا ایک پروگرام ہے جس میں پنجاب کے بے روزگار طلبا کو ڈیجیٹل مہارت اور فری لانسنگ کی تربیت دی جاتی ہے تاکہ وہ آن لائن کمانے کے قابل ہو جائیں.

    ضلع منڈی بہاوالدین کے نوجوانوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ ای.روزگار ٹریننگ سنٹر کا تربیتی سنٹر اب ضلع منڈی بہاوالدین میں بھی قائم ہو چکا ہے. یہ تربیتی سنٹر منڈی بہاوالدین کے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج فار بوائز منڈی بہاوالدین میں بنایا گیا ہے جہاں پر طلبا ٹیکنیکل مہارت حاصل کر سکیں گے.

    ای روزگار ٹریننگ پروگرام میں 3 بڑے کورسز کروائے جا رہے ہیں. جن میں
    1. کانٹینٹ مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزمنٹ کورس
    2. ٹیکنیکل کورس
    3. کریٹیو ڈیزائین کورس

    اہلیت:
    ان کوسز میں وہ تمام طلبا اہل ہیں جو پنجاب کے رہائشی ہوں. عمر کی حد زیادہ سے زیادہ 35 سال ہے. تعلیم ماسٹرز ہو اور بےروزگار ہوں.

    اس پروگرام کے بارے میں مزید جاننے کیلئے اس لنک پہ کلک کریں

  • وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن کے والد حاجی محمد افضل چن کورونا وائرس کا شکار ہو گئ

    وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن کے والد حاجی محمد افضل چن کورونا وائرس کا شکار ہو گئ

    ملکوال: وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن کے والد حاجی محمد افضل چن کورونا وائرس کا شکار ہو گئے . شوکت خانم میموریل ہسپتال سے جاری لیبارٹری رپورٹ نے کورونا وائرس کی تصدیق کر دی

    ملکوال: حاجی محمد افضل چن صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں. حاجی محمد افضل چن کے بیٹے گلریز افضل چن پی ٹی آئی سے پنجاب اسمبلی کے ممبر ہیں

  • پولیس کا سرچ آپریشن: ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد

    پولیس کا سرچ آپریشن: ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید علی رضا کی ہدایات پر سرچ آپریشن کے دوران ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد

    منڈی بہاوالدین پولیس( ایم.بی.ڈین نیوز 12 دسمبر 2020 )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا کی ہدایات پر سرچ آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضہ سے رائفل 44بور۔ رائفل 8MM.رائفل 223 بور۔رائفل MP5 ایک ضرب ۔پسٹل 30 بور 3 ضرب۔منشیات 3260 گرام اور شراب 20 لیٹر برآمد کر کے ملزمان کے خلاف تھانہ جات میانہ گوندل۔پاہڑیانوالی۔سٹی۔صدر۔سول لائن۔ملکوال۔میں علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئے