Category: موسم

  • گزشتہ روز آپ کے علاقے میں کتنے ملی میٹر بارش ہوئی؟

    گزشتہ روز آپ کے علاقے میں کتنے ملی میٹر بارش ہوئی؟

    آج بروز سوموار خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک /تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

    کشمیر، گلگت بلتستان ،خیبر پختونخوا اورپنجاب میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، مری، گلیات اور خیبرپختونخوا کے بعض مقامات پر ژالہ باری ہوئی۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش کشمیر راولاکوٹ میں 65 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح مظفر آباد (شہر 43 اور ایئرپورٹ 39)، گڑھی دوپٹہ 37، کوٹلی 24، گلگت بلتستان استور 48، چلاس 21، سکردو 13، گلگت 09، بگروٹ 10، ہنزہ 04، خیبرپختونخوا: سیدو شریف 47، کالام 39، دیر (بالائی 36 اور زیریں 34)، میرکھانی 36، دروش 31، پٹن 28، چترال 24، کاکول، مالم جبہ 22، پاراچنار، باچا خان ایئرپورٹ، بنوں 16، چراٹ، تخت بائی 11، پشاور (سٹی 10)

    اسلام آباد (گولڑہ 19، زیرو پوائنٹ 13، ایئرپورٹ 08، بوکرا 06 اور سید پور 05)، مری 17، اٹک 10، جوہر آباد 05، راولپنڈی (چکلالہ، کچہری اور شمس آباد 04)، منڈی بہاؤالدین 04، سیالکوٹ (ایئرپورٹ اور سٹی 03) ، چکوال 03، قصور 02، بہاولنگر، فیصل آباد، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، نارووال میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

    کل منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

  • محکمہ موسمیات نے 29 اپریل تک مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کر دی

    محکمہ موسمیات نے 29 اپریل تک مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کر دی

    لاہور: شہری بارشوں کیلئے پھر سے ہو جائیں تیار. پی ڈی ایم اے نے صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 29 اپریل تک گرج چمک اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی ہے.

    ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ 24 اپریل کی رات کو پنجاب میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہو جائے گا۔ 26 سے 29 اپریل تک جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشیں ہوں گی۔ ترجمان کے مطابق لاہور سمیت مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات میں بارشیں ہوں گی۔

    حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے ترجمان نے بتایا کہ جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔ جبکہ بیشتر اضلاع میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو گی۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ کسان گندم کی فصل کی کٹائی موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔ موسم کی نئی صورتحال سے صوبے کے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے لئے اگلے دس دن انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے۔

  • گزشتہ روز سب سے زیادہ 12 ملی میٹر بارش منڈی بہاءالدین میں ریکارڈ کی گئی

    گزشتہ روز سب سے زیادہ 12 ملی میٹر بارش منڈی بہاءالدین میں ریکارڈ کی گئی

    آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ 12 ملی میٹر بارش منڈی بہاؤالدین میں ریکارڈ کی گئی۔

    آج صوبہ پنجاب کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ مری، گلیات اور گردونواح میں دوپہر کے وقت مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش منڈی بہاؤالدین میں 12 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ملتان (ایئرپورٹ 09، شہر 08)، جہلم 08، مری 07، اوکاڑہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 05، حافظ آباد 04، جھنگ 03، شیخوپورہ، قصور، لاہور (ایئرپورٹ) 02، راولپنڈی (کچہری 01)، منگلا، فیصل آباد 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ۔

    خیبرپختونخوا کاکول، زیریں دیر 07، مالم جبہ 05، پشاور (سٹی، ایئرپورٹ 01) ملی میٹر، جبکہ مظفر آباد (ایئرپورٹ 03، سٹی 02)، گڑھی دوپٹہ 02 اور راولاکوٹ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد 42 ، پڈ عیدن اوردادو میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • ملک بھر میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری

    ملک بھر میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، مری اور گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، شانگلہ ،بونیر، مالاکنڈ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کرک، کوہاٹ، لکی مروت، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے ۔

    محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ دادو، جامشورو، لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد میں بارش متوقع ہے۔ نوشہرو فیروز، گھوٹکی، خیرپور اور کشمور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، میرپور خاص میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، میانوالی میں بارش ہوگی۔ ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، پاکپتن، ساہیوال، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، بہاولپور اور بہاولنگر میں آندھی کے ساتھ بارش ہوگی۔

    ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں ژوب، کوہلو، سبی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لسبیلہ، قلات، خضدار، بارکھان، مسلم باغ، تربت، ہرنائی، نصیر آباد، جعفرآباد، گوادر اور کیچ میں مزید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں موسلادھار بارش کے باعث مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ بھی ظاہر کردیا۔

  • عید پر طوفانی بارشیں، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی

    عید پر طوفانی بارشیں، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی

    محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 10 سے 15 اپریل تک چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر اور مالاکنڈ کے اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ جبکہ وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اور کرم میں 12 سے 15 اپریل کے درمیان ژالہ باری کا امکان ہے۔

    گلگت بلتستان میں 10 سے 15 اپریل کے دوران پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ جبکہ دیامر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، شگر جب کہ کشمیر میں وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، باغ، حویلیاں، کوٹلی، بھمبھر، میرپور میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

    پنجاب کے اضلاع جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، ناروال، لاہور، قصور، اوکاڑا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، میانوالی، راجنپور، بھکر، لیہ، ملتان، پاک پتن، ساہیوال، کوٹ ادو، مظفرگڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خانپور، بہالپور اور بہاولنگر میں بھی 12 اپریل کی رات سے 15 اپریل تک بارش کا امان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جبکہ 13 سے 15 اپریل تک چند ایک مقام پر تیز ہواؤں اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

    دوسری جانب راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال کے اضلاع میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بلوچستان کے اضلاع ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، قلات، لسبیلہ، خضدار، چاغی، پنجگور، گوادر اور کیچ میں 12 سے 14 اپریل کے دوران تیز ہواؤن کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

  • منڈی بہاؤالدین میں رات گئے آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار

    منڈی بہاؤالدین میں رات گئے آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار

    رات گئے منڈی بہاؤالدین میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش، موسم خوشگوار. بارش کے بعد روزہ ٹھنڈا ہو گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے بیشتر علاقوں میں بجلی کی ترسیل کا نظام بھی متاثر ہوا۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو بارش کی پیش گوئی کر دی

  • محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو بارش کی پیش گوئی کر دی

    محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو بارش کی پیش گوئی کر دی

    محکمہ موسمیات نے 19 ویں رمضان کو وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔

    رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اور گر دو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی /جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ اورملتان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پرژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

    خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، مالاکنڈ، باجوڑ، پشاور، مہمند، خیبر، کرم، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، کرک اور وزیرستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ جبکہ چترال، دیر، سوات ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

    صوبہ بلوچستان کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم کوئٹہ، ژوب، بار خان، چمن، پشین اور زیارت میں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    ادھر سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

  • رمضان کے دوسرے عشرے میں بارشوں کی پیش گوئی

    رمضان کے دوسرے عشرے میں بارشوں کی پیش گوئی

    پی ڈی ایم اے پنجاب نے متوقع بارشوں سے متعلق انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج سے 30 مارچ تک بارش کا امکان ہے

    مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، منڈی بہاؤالدین، گجرات، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، اور دیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملتان، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈی سیز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت کے حکام بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت چوکس رہیں۔

  • منڈی بہاءالدین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    منڈی بہاءالدین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ تاہم شمال اور شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    منگل کو موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، اس کے علاوہ شام یا رات کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام یا رات میں وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، باجوڑ، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اورکرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم شام یا رات میں ڈیرہ غازی خان، لیہ ، رحیم یار خان،بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، ملتان، میانوالی، خوشاب،سرگودھا، بھکر، جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد،نارووال، اوکاڑہ، لاہور، حافظ آباد، گجرات ،منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ،اٹک ،چکوال، جہلم، راولپنڈی ،مری، گلیات اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  • رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    ملک میں گزشتہ چند روز سے ہونے والی بارش کے بعد موسم ایک بار پھر سرد ہوگیا ہے۔ اس سے پہلے مسلسل دھوپ نے یوں محسوس کیا کہ موسم گرما گیا ہے لیکن گزشتہ ہفتے کی بارشوں نے اس احساس کو زائل کر دیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں آج بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 12 مارچ سے موسلا دھار بارش بلوچستان میں داخل ہوگی۔پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بادل برسیں گے۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر نے کہا کہ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ اچھا گزرے گا تاہم مارچ کے آخری ہفتے سے موسم گرم ہونا شروع ہو جائے گا۔

    میڈیا رپورٹس میں محکمہ موسمیات کے حکام کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کا آغاز بہت اچھا ہو گا کیونکہ رمضان کا آغاز بارشوں سے بھرپور ہو سکتا ہے۔ لیکن مجموعی طور پر اگر رمضان کے مہینے میں موسم کی بات کی جائے تو پورا مہینہ ابر آلود اور دھوپ والا ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق اگر 2 دن بارش ہوئی تو اگلے 4 دن دھوپ نکلے گی۔ اسی طرح 2 سے 4 دن دھوپ نکلنے کے بعد بارش ہوگی۔ لہذا، پورا مہینہ دھوپ اور ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ موسم خوشگوار رہے گا۔

    حکام کے مطابق رمضان المبارک کے بعد موسمی حالات کا جائزہ لیا جائے تو موسم گرما کا آغاز ہو جائے گا اور پیشین گوئیوں کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے اس سال گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔