Category: موسم

  • محکمہ موسمیات نے آج سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی

    محکمہ موسمیات نے آج سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی

    گرمی میں معمولی اضافے کے بعد محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اسلام آباد اور گر دو اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    چترال، دیر، سوات، شانگلہ ، کوہستان، مالاکنڈ، بٹگرام، بونیر، ایبٹ آباد،مانسہرہ، مردان،صوابی،چارسدہ،نوشہرہ، پشاور، باجوڑ، مہمند، خیبر، کوہاٹ، کرم، ہنگو،کرک،لکی مروت، بنوں، وزیرستان اور ڈیرہ اسمعیل خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

    پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ پوٹھوہار ریجن میں رات کے وقت چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

    بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ اس دوران ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی، بارکھان، لورالائی، کوہلو، سبی، کوئٹہ، چمن، قلعہ سیف اللہ، پشین اور زیارت میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جب کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہے۔

  • مریم نواز شریف کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے کی فلڈ الرٹ فیکٹ شیٹ جاری کر دی گئی

    مریم نواز شریف کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے کی فلڈ الرٹ فیکٹ شیٹ جاری کر دی گئی

    وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کی فلڈ الرٹ فیکٹ شیٹ جاری کر دی گئی۔ فلڈ الرٹ فیکٹ شیٹ میں مون سون کی بارشوں، دریاؤں، بیراجوں اور پنجاب کے ڈیموں میں پانی کی سطح کا ڈیٹا موجود ہے۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ ڈیرہ غازی خان ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں سیلاب کا خدشہ ہے۔

    عرفان علی کاٹھیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں منگلا 147 ملی میٹر، منڈی بہاؤالدین 78، جہلم 76، ٹوبہ ٹیک سنگھ 40، گجرات 35 اور نارووال میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ لاہور، ملتان، رحیم یار خان، راولپنڈی، قصور اور دیگر شہروں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے دریاؤں اور نہروں، دریائے سندھ، چناب، راوی ستلج اور جہلم میں پانی کا بہاؤ معمول کی سطح پر ہے۔ پہاڑی ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ بھی معمول کے مطابق ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔ ہل ٹورینٹ میں ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر انتظامات مکمل ہیں۔

    منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 74 فیصد، تربیلا میں 100 فیصد، ستلج، بیاس اور راوی پر بھارتی ڈیموں میں پانی کی سطح 60 فیصد تک ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق کنٹرول روم میں 24 گھنٹے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کے پیش نظر تمام محکمے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے نے عوام سے بارش کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ کبھی بھی گندے مکانوں اور خستہ حال عمارتوں میں نہ رہیں۔ خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں۔ ایمرجنسی کی صورت میں PDMA ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

  • پنجاب اور سندھ میں 27 سے 28 اگست تک بارش کی پیشگوئی

    پنجاب اور سندھ میں 27 سے 28 اگست تک بارش کی پیشگوئی

    نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے پنجاب اور سندھ میں 27 سے 28 اگست کو بارش کی پیش گوئی کی ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ہوا کا نظام اس وقت بھارت کے گجرات کے قریب ہے۔ سندھ کے علاقوں نگرپارکر، تھرپارکر، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، دادو میں 36 سے 48 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔

    ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 36 سے 48 گھنٹوں کے دوران ٹنڈوالہ یار، ٹنڈو محمد خان، عمرکوٹ، مٹیاری میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مون سون کا نظام موجود ہے۔ راولپنڈی، اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، شمال مشرقی پنجاب، وسطی اور جنوبی پنجاب میں آئندہ 36 سے 48 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

    اسی طرح گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال ڈویژن سمیت اٹک، مری، گلیات، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یارخان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، ملتان، خانیوال، لودھراں، خانپور، لیہ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر، کوٹ ادو، منڈی بہاؤالدین اور مظفرگڑھ میں بھی وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

    این ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں سے شہروں میں طغیانی اور مقامی دریاؤں میں بہاؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

  • شدید بارش کے باعث کروڑوں روپے مالیت کا سیوریج سسٹم فلاپ ہو گیا

    شدید بارش کے باعث کروڑوں روپے مالیت کا سیوریج سسٹم فلاپ ہو گیا

    منڈی بہاؤالدین شہر اور گردونواح میں موسلا دھار بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل. بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی. سکول کالج اور دفاتر جانے والے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا

    منڈی بہاؤالدین پانی لوگوں کے گھروں دکانوں میں داخل لاکھوں روپے کے نقصان. کروڑوں روپے کی لاگت سے بنایا گیا سیوریج سسٹم فلاپ شہری اپنی مدد اپ کے ساتھ گھروں سے پانی نکالنے میں مصروف. صدر تھانہ سٹی تھانہ جیل روڈ مکمل طور پر پانی میں ڈوب کے آمد و رفت معطل

    منڈی بہاوالدین: کالج چوک کمیٹی بازار ریلوے روڈ سڑکیں پانی میں ڈوب گئی ٹریفک کی روانی متاثر . سکول محلہ۔منشی محلہ ۔عنائت محلہ کشمیر کالونی گوڑھا محلہ شفقت آباد گلیاں پانی میں ڈوب گئی.بارش کے ساتھ متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

    منڈی بہاؤالدین: سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے موٹر سائیکل اور گاڑیاں بند شہری دھکے لگانے پر مجبور .میونسپل کمیٹی کا عملہ پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے میں مصروف ڈپٹی کمشنر

  • ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں بھی چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

    اسلام آباد اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تونسہ، لیہ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، قصور، لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، ڈیرہ اسماعیل خان اورخوشاب میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    بالاکوٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ، مہمند، خیبر، باجوڑ، مالاکنڈ، مردان، پشاور، کرک، کوہاٹ اور کرم میں بارش کا امکان ہے۔ زیارت، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، لورالائی، کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، قلات، خضدار، قلعہ سیف اللہ اور لسبیلہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

    کراچی، جامشورو، ٹھٹھہ اور بدین میں بارش کا امکان ہے۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹ گرام اور مانسہرہ میں بارش متوقع ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  • محکمہ موسمیات نے 16 سے 20 اگست تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے

    محکمہ موسمیات نے 16 سے 20 اگست تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے

    محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی تیز ہوائیں بحیرہ عرب سے ملک کے جنوبی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ بلوچستان اور سندھ میں 16 سے 19 اگست تک موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔جبکہ بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ 20 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔

    16 سے 19 اگست کے دوران سبی، ہرنائی، زیارت، کوہلو، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، ژوب، موسیٰ خیل میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔نصیر آباد، اوستہ محمد، جھل مگسی، صحب پور، خضدار، قلات سمیت مختلف اضلاع میں مزید بارشیں بھی ہوں گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد میں 16 سے20 اگست تک راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، لاہور سمیت چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کہیں کہیں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

  • آئندہ 24 گھنٹوں میں دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ

    آئندہ 24 گھنٹوں میں دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ

    پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق مرالہ، خانکی، قادر آباد اور ملحقہ دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ دریائے چناب میں سیلابی پانی کی سطح 2 لاکھ کیوسک سے بڑھ کر اڑھائی لاکھ کیوسک ہونے کا امکان ہے۔

    کمشنر ملتان، گجرات، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور ڈیرہ غازی خان کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ سیالکوٹ، گجرات، گجران اللہ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، سرگودھا، جھنگ، خانیوال، ملتان، کوٹ ادو اور مظفر گڑھ کے ڈی سیز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام انتظامات پہلے سے مکمل کریں۔ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں عملہ کو الرٹ کیا جائے۔ ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے۔

    ریسکیو آپریشن کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کا وافر ذخیرہ ہونا چاہیے جبکہ عوام کو موجودہ صورتحال سے آگاہ رکھا جائے۔ دریائی طاسوں میں مکانات اور مویشیوں کے انخلاء کو یقینی بنائیں۔ فلڈ ریلیف کیمپ میں خوراک، پینے کے صاف پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

    عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ہنگامی انخلاء کی صورت میں حکام کے ساتھ تعاون کریں۔ پنجاب حکومت آپ کی اور آپ کی املاک اور مویشیوں کا خیال رکھے گی۔

  • گزشتہ روز منڈی بہاؤالدین میں 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

    گزشتہ روز منڈی بہاؤالدین میں 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

    گزشہ روز سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں (زیروپوائنٹ 119، ایئرپورٹ 29، گولڑہ ، بوکرا 26، سید پور 17)، نارووال 87، راولپنڈی (چکلالہ 85، شمس آباد 55، کچہری 27)، لاہور (ایئرپورٹ 79، سٹی 45)، گجرات 36، گوجرانوالہ 53 ،سیالکوٹ (سٹی 35، ایئرپورٹ 25)، منڈی بہاؤالدین 27،سرگودھا، اٹک 24، شیخوپورہ 15، جہلم، مری 11 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی.

    قصور 9، چکوال 4، حافظ آباد 3،منگلا 2، مالم جبہ 80، کاکول 49، مردان 42، پشاور (ایئرپورٹ 22، سٹی 14)، باچا خان ایئرپورٹ 15، چراٹ 7، بالاکوٹ 5، کوٹلی 21، راولاکوٹ 14، مظفر آباد (ایئرپورٹ 11، سٹی 10)، گڑھی دوپٹہ 8، استور 9، بگروٹ 6، بونجی 3، چلاس 2، کراچی (کیماڑی 5،صدر 4، اولڈ ایریا ایئرپورٹ3، جناح ٹرمینل، یونیورسٹی روڈ 2، فیصل بیس، مسرور بیس ایک) اور بار کھان میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    اتوار کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق نوکنڈی، دالبندین میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ اور سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری انتباہ کے مطابق آج رات اور 12اگست کے دوران شدید بارشوں کے باعث کو ہاٹ، کرک، نوشہرہ،مردان ، صوابی ، پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ ،ہری پور، دیر، سوات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک ، تلہ گنگ، چکوال، میانوالی ، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گجرات ، گوجرانوالہ ، منڈی بہاؤالدین ، لاہور ،حافظ آباد،ڈیرہ غازی خان ، مری، گلیات اور کشمیر کے مقامی ، بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

    ادھر موسلادھار بارش کے باعث مردان، صوابی، نوشہرہ، پشاور، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، لاہور، شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، نارووال، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا اور فیصل آباد کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ جبکہ شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

  • ملک کے مختلف شہروں میں بارش کھل کر برسنے کو تیار

    ملک کے مختلف شہروں میں بارش کھل کر برسنے کو تیار

    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ جڑواں شہروں میں آج صبح بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور زیریں سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

    مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ، اوکاڑہ، قصور، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ڈیرہ غازی خان اور ملحقہ علاقوں میں بعض مقا مات پر موسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔

    دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، صوابی، نوشہرہ، مردان، مالاکنڈ، مہمند، خیبر، باجوڑ، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، کرک، بنوں، ٹانک، ڈی آئی خان، وزیرستان اور اورکزئی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

    بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم زیریں سندھ میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

  • 5 اگست بروز سوموار کو مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟

    5 اگست بروز سوموار کو مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟

    آج پیر کے روز سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ جبکہ شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان، سندھ سمیت کراچی، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی/جنوبی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور چند ایک مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔

    گزشےتہ روز سب سے زیادہ بارش سکرنڈ میں 132 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ نواب شاہ 108، جیکب آباد 79، میر پور خاص 77، پڈعیدن 76، دادو 65، ٹنڈو جام 61، خیرپور 38، سکھر 38، لاڑکانہ 26، موہنجوداڑو 23، مٹھی 21، روہڑی 19،حیدرآباد (ایئرپورٹ 16، شہر 01)، چھور 15، بالاکوٹ 113، چراٹ 105، دیر (لوئر 78،بالائی 12)، سیدو شریف 36، مالم جبہ 31، باچا خان ایئرپورٹ 30، پشاور سٹی 28، تخت بائی 20، ڈی آئی خان (ایئرپورٹ 18، سٹی 09)،بنوں، پٹن 04، کالام 02،

    نارووال 101، گجرات 83، شیخوپورہ 65، سیالکوٹ( سٹی 50، ایئرپورٹ 47)، منڈی بہاؤالدین 40، مری 31، بھکر 30، نور پور تھل 26، آر وائی خان 21، خانپور 18، جہلم 11،فیصل آباد 07،کوٹ ادو 06، ڈیرہ غازی خان 04، گوجرانوالہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 02، اسلام آباد (گولڑہ 02)، لیہ 01، خضدار 49، قلات 45، سبی 41، لسبیلہ 14، بار خان 05، کوئٹہ (سمنگلی 03، شیخ ماندہ 02)، مظفرآباد (شہر 12، ایئرپورٹ 09)، گلگت بلتستان: گوپس 03، استور اور گلگت میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔