Category: موسم

  • پنجاب کے کن کن اضلاع میں بارش ہوگی؟

    پنجاب کے کن کن اضلاع میں بارش ہوگی؟

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے جب کہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور صبح کے اوقات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔

    ہفتہ کو موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں دن کے وقت موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ رات میں جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ صبح کے وقت چند مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔

    اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے پیشتر اضلاح چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، کرک اور کوہاٹ، میں تیز ہوائیں/جھکڑ چلنے کےساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم سرداور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، قصور ،ا وکاڑہ، ساہیوال ، سیالکوٹ، نارووال ،گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، جہلم، گجرات، میانوالی، رحیم یار خان، خان پور، بہاولنگر، بہاولپور، پاکپتن، خانیوال، وہاڑی، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور گرد و نواح میں درمیانی سے شدید دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے۔

    تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں شام/رات کو ہلکی بارش/برفباری کے ساتھ موسم انتہائی سرد رہنے کا امکان ہے۔

  • جنوری کے پہلے ہفتے میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

    جنوری کے پہلے ہفتے میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

    جنوری (2025) کے پہلے ہفتے کے دوران ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر شدید برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق، مغربی ہوائیں، جو طویل خشک موسم کے بعد بارش کا باعث بنتی ہیں، یکم جنوری (شام/رات) سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی اور 06 جنوری 2025 تک بالائی علاقوں میں موجود رہیں گی۔

    پنجاب/اسلام آباد: 01(رات) سے06جنوری 2025کے دوران مری اورگلیات میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور شدید برفباری کا امکان۔

    گلگت بلتستان/کشمیر: 01جنوری(رات) سے06جنوری 2025کے دوران گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش اور شدید برفباری کا امکان۔

    خیبر پختونخوا: 01 سے05جنوری 2025 کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان۔

    بلوچستان: 01 جنوری سے04جنوری 2025کے دوران کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، قلات، خضدار،ہرنائی، ژوب اور موسیٰ خیل میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

    02جنوری (شام/رات) سے06جنوری 2025 کی صبح کے دوران اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، سرگودھا، میانوالی، بھکر، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش کا امکان۔

    جبکہ02 جنوری(رات) سے05 جنوری 2025 کے دوران ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ، تونسہ شریف، خانیوال، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور بہاولنگر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع۔

    سندھ: صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ03 جنوری اور 04 جنوری 2025 کو بالائی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

  • خشک سردی کا اختتام، محکمہ موسمیات نے پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی کردی

    خشک سردی کا اختتام، محکمہ موسمیات نے پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی کردی

    لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم خشک ہے۔ تاہم بارش کے بادل 23 دسمبر کو پاکستان میں داخل ہوں گے اور پنجاب میں بارش سے آلودگی اور دھند میں کمی آئے گی۔

    لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم خشک ہے۔ بڑھتی ہوئی سموگ اور آلودگی سے فضا دھندلا ہو گئی ہے۔ تاہم بارش لانے والا سسٹم پیر 23 دسمبر کو پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ بارش آلودگی اور خشک موسم کے چکر کو توڑ دے گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

  • دسمبر میں ملک میں وقفے وقفے سے بارشوں کے 3 سپیل متوقع ہیں

    دسمبر میں ملک میں وقفے وقفے سے بارشوں کے 3 سپیل متوقع ہیں

    ڈپٹی ڈائریکٹر ویدر فورکاسٹنگ ڈاکٹر عرفان ورک نے بتایا کہ دسمبر کے مہینے میں ملک میں وقفے وقفے سے بارشوں کے تین سپیل متوقع ہیں۔ بارشیں آئندہ 3 سے 4 روز کے بعد پاکستان میں داخل ہوں گی۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش ہوگی۔ شمال مشرقی پنجاب اور جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بادل برسیں گے، بارش سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا۔

    ڈاکٹر عرفان ورک نے بتایا کہ رواں ماہ کے وسط سے بارشوں کا ایک اور سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ دسمبر کے آخر میں بارشیں کتنی شدید ہوں گی۔

    دوسری جانب اسلام آباد اور گردونواح میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، قصور، حافظ آباد، نارووال میں دھند چھائی رہے گی۔ گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد میں بھی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے اوکاڑہ، جھنگ، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور رحیم یار خان کو بھی شامل کیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں موسم خشک اور سرد ہے، شمالی اضلاع میں شدید سردی ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ سکھر، کشمور، جیکب آباد میں دھند اور سموگ کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

  • محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی

    محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، شمالی بلوچستان، بالائی/وسطی پنجاب اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لیہ، بھکر اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی اور موسیٰ خیل میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران بارکھان، نصیرآباد، لورالائی، سبی، خضدار، کوہلو اور آواران میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

    کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مالاکنڈ، بونیر، کرم، وزیرستان، خیبر، باجوڑ اور مہمند میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران ہری پور، پشاور، کوہاٹ، کرک، مردان، نوشہرہ اور صوابی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

  • محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے

    محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے

    محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

    اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، راولپنڈی، مری، گلیات اور گردونواح میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ چارسدہ، مردان، چترال اور دیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    پشاور، صوابی، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مہمند، کوہاٹ اور خیبر میں بارش کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، حافظ آباد، جھنگ، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، خانیوال، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، کشمور، سکھر، جیکب آباد اور ٹنڈو جام میں سموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔ .

  • سموگ میں کمی کے باعث کاروباری اور تفریحی پابندیاں نرم کر دی گئیں

    سموگ میں کمی کے باعث کاروباری اور تفریحی پابندیاں نرم کر دی گئیں

    سموگ میں کمی کے باعث پنجاب بھر میں کاروباری اور تفریحی پابندیوں میں نرمی کر دی گئی ہے۔ پابندیوں میں نرمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں تفریحی مقامات آج سے کھل جائیں گے۔

    پارکس، چڑیا گھر، کھیل کے میدان، بیرونی کھیلوں کی اجازت دی گئی ہے۔ تمام تفریحی مقامات کو رات 8 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ تمام قسم کے تہواروں اور نمائشوں کی بھی اجازت دی گئی ہے۔ لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند ہو جائیں گی۔ اب ہفتہ اور اتوار کو بھی کاروبار کی اجازت ہوگی۔

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف ریکارڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر 32 لاکھ جرمانے کیے گئے۔ لاہور شہر میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ 24 نومبر تک مکمل طور پر بند ہے، پابندی سے مستثنیٰ گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے ہم سب کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ دوسری جانب پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سرحد کے دونوں جانب سموگ ایک مسئلہ ہے۔ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے سموگ کے حوالے سے ہماری باتوں کا مذاق اڑایا۔ لاہور میں سکھ یاتریوں کی تقریب میں اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو اس پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

  • مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں موسم ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں موسم خشک رہے گا تاہم موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہے گا۔

    بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، گجرات، سیالکوٹ اور نارووال میں مطلع جزوی ابر آلود ہونے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    لاہور، قصور، اوکاڑہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، سرگودھا، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، لیہ، بھکر، خانیوال، خانپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں رات کے اوقات میں سموگ اور شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

    صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو گی۔

  • منڈی بہاؤالدین کے بیشتر علاقے شدید دھند اور سموگ کی لپیٹ میں

    منڈی بہاؤالدین کے بیشتر علاقے شدید دھند اور سموگ کی لپیٹ میں

    منڈی بہاؤالدین کے بیشتر علاقے شدید دھند اور سموگ کی لپیٹ میں. منڈی بہاؤالدین کے مختلف و بیشتر مقامات پر شدت کے ساتھ دھند چھائی ہے ۔

    قادرآباد ، پھالیہ ، گوجرہ ، ملکوال سمیت منڈی بہاؤالدین کے اکثر علاقوں میں سموگ اور دھند کا راج ہے. سفر کے دوران فوگ لائٹ کا استعمال لازمی کریں۔ شدید دھند اور سموگ کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔

  • منڈی بہاؤالدین میں فضائی آلودگی بڑھ گئی، ایئر کوالٹی انڈیکس 185 تک پہنچ گیا

    منڈی بہاؤالدین میں فضائی آلودگی بڑھ گئی، ایئر کوالٹی انڈیکس 185 تک پہنچ گیا

    منڈی بہاؤالدین میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی۔ آج شہر میں ہوا کے معیار یعنی ایئر کوالٹی انڈیکس 185 تک پہنچ گیا۔

    لاہور شہر دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے جس کی وجہ دن میں 253 پارٹیکولیٹ میٹر اور رات کے وقت 360 پارٹیکولیٹ میٹرز ہوتے ہیں۔ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دہلی (انڈیا) دوسرے نمبر پر، ووہان (چین) تیسرے نمبر پر اور ڈھاکہ (بنگلہ دیش) چوتھے نمبر پر ہے۔

    ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آلودگی کی 151 سے 200 کی سطح نقصان دہ ہے، 201 سے 300 کی سطح انتہائی غیر صحت بخش ہے، اور 301 سے زیادہ کی سطح خطرناک آلودگی ہے۔