Category: موسم

  • آج کا موسم کیسا رہے گا؟ 17 دسمبر 2023

    آج کا موسم کیسا رہے گا؟ 17 دسمبر 2023

    اتوار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ رات کے اوقات میں پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

    پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

    اتوار کو پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم سرد رہے گا۔ بہاولپور، ساہیوال، سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال، ملتان، خانپور، رحیم یار خان، سیالکوٹ، حافظ آباد، گجرات، منڈی بہاؤالدین، جہلم، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان میں رات کے اوقات میں میں شدید دھند/سموگ کا امکان ہے۔

    خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ تاہم مردان، صوابی، چارسدہ نوشہرہ، پشاور اور ڈی آئی خان میں رات کے وقت دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔

    سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں رات کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

    پیر کو پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم سرد رہے گا۔ بہاولپور، ساہیوال، سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال، ملتان، خانپور، رحیم یار خان، سیالکوٹ، حافظ آباد، گجرات، منڈی بہاؤالدین، جہلم، بھکر، لیہ، ڈیرہ۔ غازی خان اور گر دو نواح میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند/سموگ کا امکان ہے۔

  • محکمہ موسمیات نے دسمبر میں بارشوں کے حوالے سے بتا دیا

    محکمہ موسمیات نے دسمبر میں بارشوں کے حوالے سے بتا دیا

    دسمبر میں موسم اور بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر میں بارشوں کے ایک یا دو سپیل ہو سکتے ہیں۔ لیکن اس سے بھی دھند یا سموگ میں کمی نہیں آئے گی۔

    محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے سے دسمبر میں معمول سے کم بارشیں ہوئی ہیں۔ سرد ہوا کی وجہ سے صبح کا درجہ حرارت کم ہو رہا ہے۔ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت مزید گرے گا۔

    ملک میں خشک سردی کا راج ہے اور ہر کوئی بارش کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہے۔ لیکن شروع میں بارشیں نہیں ہو رہی ہیں۔ خشک سردی کے باعث نزلہ زکام میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

  • محکمہ موسمیات کی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ دوپہر اور شام میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تاہم سندھ اور بلوچستان کے بعد محکمہ موسمیات نے پنجاب میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان،مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، مردان، ہری پور،پشاور، کوہاٹ، کرم، بنوں اور وزیرستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے۔

    پنجاب کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ رات گئے مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گوجرانولہ، وزیرآباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، حافظ آباد سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، خوشاب، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،اوکاڑہ اور قصور میں آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

  • آئندہ چار روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں، موسم سرد رہے گا، محکمہ موسمیات

    آئندہ چار روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں، موسم سرد رہے گا، محکمہ موسمیات

    لاہور: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ تین سے چار روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ تاہم بالائی علاقوں میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں سموگ اور دھند چھائی رہے گی۔

    ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ تین سے چار روز کے دوران ملک میں موسم کا کوئی ایسا بڑا نمونہ آنے والا نہیں ہے جس کے نتیجے میں اچھی بارشوں کی توقع کی جاسکتی ہے۔ ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ابر آلود موسم کی پیش گوئی کے باعث پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں سموگ اور دھند پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور بالائی علاقوں میں سرد رہا۔ جبکہ سندھ، اوماڑہ اور پنجگور میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

    سب سے زیادہ بارش سندھ کے علاقے حیدر آباد میں 22 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیا گیا کم سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ، سکردو میں منفی 04، کالام، ہنزہ اور گوپس میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔