Category: موسم

  • منڈی بہاؤالدین اور گردونواح میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا

    منڈی بہاؤالدین اور گردونواح میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا

    منڈی بہاءالدین اور گردونواح میں ہلکی پھلکی بوندا باندی سے موسم سہانا ہو گیا

    گزشتہ چند دنوں سے گرمی میں اضافہ ہو رہا تھا تاہم آج صبح سے ہلکی پھلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جس نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے۔

    رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ٹھنڈی ہواؤں اور ہلکی بارش سے روزہ داروں کو راحت ملی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں تک مزید ہلکی بارش کا امکان ہے جس سے درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے.

  • محکمہ موسمیات نے رمضان کے دوسرے عشرہ میں بارشوں کی پیشگوئی کردی

    محکمہ موسمیات نے رمضان کے دوسرے عشرہ میں بارشوں کی پیشگوئی کردی

    محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دریں اثناء خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع بشمول چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، باجوڑ، مہمند، کرم، خیبر اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

    اس دوران پشاور، کوہاٹ، نوشہرہ، صوابی، مردان، ہنگو اور بنوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاءالدین، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، گجرات، سیالکوٹ، شیخوپورہ، لاہور اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش/ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ چاغی، کوئٹہ، ژوب، موسیٰ خیل اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور بالائی اضلاع میں جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں ابر آلود موسم کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ آج لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10، گوپس منفی 03 اور استور اور بگروٹ میں منفی 02 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

  • ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی/وسطی پنجاب اور اسلام آباد میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    آج بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

    اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، جہلم، گجرات، منڈی بہاءالدین، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، نور پور تھل اورگرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کچھ مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    مری، گلیات اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    ایبٹ آباد، پشاور، مانسہرہ، دیر، چترال، کوہستان، سوات، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، صوابی، مردان، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو، اورکزئی، کرک، بنوں، وزیرستان، لکی مروت اور ڈی آئی خان میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔ مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، کوہستان، مانسہرہ، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلیاں میں بارش کا امکان ہے۔

  • محکمہ موسمیات کی 25 سے 28 فروری تک منڈی بہاءالدین میں بارشوں کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات کی 25 سے 28 فروری تک منڈی بہاءالدین میں بارشوں کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات نے 25 سے 28 فروری تک فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، لاہور، شیخوپورہ، نارووال، میانوالی اور سیالکوٹ میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

    محکمہ کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ 25 فروری سے یکم مارچ تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مری اور گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں کے علاوہ سرگودھا، بھکر، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین اور گجرات میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 25 سے 27 فروری تک ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ، خانیوال، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور بہاولنگر میں ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ پہاڑی علاقوں میں بارش کے ساتھ برفباری کا بھی امکان ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سیاح موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے پروگراموں کی منصوبہ بندی کریں۔ انہوں نے کہا کہ خراب موسم میں شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اس کے علاوہ ایمرجنسی کی صورت میں PDMA ہیلپ لائن 1129 پر کال کی جا سکتی ہے۔

  • منگل سے ملک کے کن کن شہروں میں بارش کا امکان ہے؟

    منگل سے ملک کے کن کن شہروں میں بارش کا امکان ہے؟

    محکمہ موسمیات نے موسم کی صورتحال اور ممکنہ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

    آج (پیر 17 فروری) کو موسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان ہے جس میں ہوا میں نمی کی سطح 31 سے 35 فیصد تک رہے گی جب کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 152 ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق طویل خشک سالی کے بعد 18 فروری سے 20 فروری تک بارشوں کا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا، مزید بتایا گیا ہے کہ اس دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال اور اندرون پنجاب میں بارش کا امکان ہے۔

    اسی طرح اسلام آباد اور راولپنڈی میں پولن لیول زیادہ رہے گا اور بڑھے گا۔

  • بارشیں برسانے والا سسٹم پنجاب میں داخل، جاتی سردی لوٹ آئی

    بارشیں برسانے والا سسٹم پنجاب میں داخل، جاتی سردی لوٹ آئی

    بارش برسانے والا سسٹم پنجاب میں داخل ہو گیا ہے۔ اسلام آباد سمیت ملک کے کئی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی۔ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔

    فروری کا دوسرا ہفتہ قریب آتے ہی پنجاب میں موسم پھر سے سرد ہونے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں بارش کا نیا سپیل شروع ہونے کا امکان ہے جس سے موسم مزید سرد ہو گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کلاؤڈ بیئرنگ سسٹم پنجاب کے بیشتر اضلاع میں داخل ہوگیا ہے۔ اس سسٹم کے باعث اسلام آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

    لاہور اور سیالکوٹ کے گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔ملک بھر میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    ملک کے سیاحتی مقامات مری، گلیات، گردونواح اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ملک میں ان دنوں سرد ترین موسم گلگت بلتستان میں ہے۔ گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت لیہہ -12، اسکردو، استور، گوپس -6، کالام -5، ہنزہ -4، بگروٹ، گلگت -3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • پنجاب کے کن کن اضلاع میں بارش ہوگی؟

    پنجاب کے کن کن اضلاع میں بارش ہوگی؟

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے جب کہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور صبح کے اوقات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔

    ہفتہ کو موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں دن کے وقت موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ رات میں جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ صبح کے وقت چند مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔

    اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے پیشتر اضلاح چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، کرک اور کوہاٹ، میں تیز ہوائیں/جھکڑ چلنے کےساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم سرداور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، قصور ،ا وکاڑہ، ساہیوال ، سیالکوٹ، نارووال ،گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، جہلم، گجرات، میانوالی، رحیم یار خان، خان پور، بہاولنگر، بہاولپور، پاکپتن، خانیوال، وہاڑی، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور گرد و نواح میں درمیانی سے شدید دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے۔

    تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں شام/رات کو ہلکی بارش/برفباری کے ساتھ موسم انتہائی سرد رہنے کا امکان ہے۔

  • جنوری کے پہلے ہفتے میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

    جنوری کے پہلے ہفتے میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

    جنوری (2025) کے پہلے ہفتے کے دوران ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر شدید برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق، مغربی ہوائیں، جو طویل خشک موسم کے بعد بارش کا باعث بنتی ہیں، یکم جنوری (شام/رات) سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی اور 06 جنوری 2025 تک بالائی علاقوں میں موجود رہیں گی۔

    پنجاب/اسلام آباد: 01(رات) سے06جنوری 2025کے دوران مری اورگلیات میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور شدید برفباری کا امکان۔

    گلگت بلتستان/کشمیر: 01جنوری(رات) سے06جنوری 2025کے دوران گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش اور شدید برفباری کا امکان۔

    خیبر پختونخوا: 01 سے05جنوری 2025 کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان۔

    بلوچستان: 01 جنوری سے04جنوری 2025کے دوران کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، قلات، خضدار،ہرنائی، ژوب اور موسیٰ خیل میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

    02جنوری (شام/رات) سے06جنوری 2025 کی صبح کے دوران اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، سرگودھا، میانوالی، بھکر، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش کا امکان۔

    جبکہ02 جنوری(رات) سے05 جنوری 2025 کے دوران ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ، تونسہ شریف، خانیوال، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور بہاولنگر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع۔

    سندھ: صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ03 جنوری اور 04 جنوری 2025 کو بالائی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

  • خشک سردی کا اختتام، محکمہ موسمیات نے پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی کردی

    خشک سردی کا اختتام، محکمہ موسمیات نے پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی کردی

    لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم خشک ہے۔ تاہم بارش کے بادل 23 دسمبر کو پاکستان میں داخل ہوں گے اور پنجاب میں بارش سے آلودگی اور دھند میں کمی آئے گی۔

    لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم خشک ہے۔ بڑھتی ہوئی سموگ اور آلودگی سے فضا دھندلا ہو گئی ہے۔ تاہم بارش لانے والا سسٹم پیر 23 دسمبر کو پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ بارش آلودگی اور خشک موسم کے چکر کو توڑ دے گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

  • دسمبر میں ملک میں وقفے وقفے سے بارشوں کے 3 سپیل متوقع ہیں

    دسمبر میں ملک میں وقفے وقفے سے بارشوں کے 3 سپیل متوقع ہیں

    ڈپٹی ڈائریکٹر ویدر فورکاسٹنگ ڈاکٹر عرفان ورک نے بتایا کہ دسمبر کے مہینے میں ملک میں وقفے وقفے سے بارشوں کے تین سپیل متوقع ہیں۔ بارشیں آئندہ 3 سے 4 روز کے بعد پاکستان میں داخل ہوں گی۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش ہوگی۔ شمال مشرقی پنجاب اور جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بادل برسیں گے، بارش سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا۔

    ڈاکٹر عرفان ورک نے بتایا کہ رواں ماہ کے وسط سے بارشوں کا ایک اور سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ دسمبر کے آخر میں بارشیں کتنی شدید ہوں گی۔

    دوسری جانب اسلام آباد اور گردونواح میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، قصور، حافظ آباد، نارووال میں دھند چھائی رہے گی۔ گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد میں بھی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے اوکاڑہ، جھنگ، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور رحیم یار خان کو بھی شامل کیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں موسم خشک اور سرد ہے، شمالی اضلاع میں شدید سردی ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ سکھر، کشمور، جیکب آباد میں دھند اور سموگ کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔