پنجاب بھر کی طرح منڈی بہاءالدین میں بھی محکمہ صحت کے ملازمین نے مراکز صحت کی آوُٹ سورسنگ کے خلاف احتجاج، ملازمین کی کثیر تعداد احتجاج میں شریک ہوئی ۔
پنجاب حکومت کے مراکز صحت کو آوُٹ سورس کرنے کے فیصلہ کے بعد شعبہ صحت کے ملازمین شدید پریشان اور مستقبل کے بارے میں بے یقینی کی کیفیت میں مبتلا ہیں۔ صوبہ بھر کی طرح منڈی بہاءالدین میں بھی پیرا میڈیکل سٹاف ،ویکسنیٹرز ڈسپنسرز، لیڈی ہیلتھ ویزٹرز، میڈ وائفز اور درجہ چہارم ملازمین کی بڑی تعداد نے کام چھوڑ کر DHA آفس کے باہر شدید احتجاج کیا اور اجتجاجی ریلی بھی نکالی .
محکمہ صحت کے معذور ملازمین بھی اپنی مخصوص گاڑی میں سوار ہو کر احتجاج میں شریک ہوئے ۔ ریلی کے شرکاء نے فلیکس اٹھا رکھی تھی جس پر مطالبات تحریر تھے ۔ ریلی کے شرکاء نے حکومتی پالییسی کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرہ بازی کی صدر ینگ پیرا میڈکس علی رضا منہاس نے مطالبات پیش کئے ۔
جبکہ CEO ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد نے احتجاج کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کے مستقل ملازمین کو نوکری سے نہیں نکالا جا رہا بلکہ انہیں ضلع کے اندر ہی مختلف ملازمتوں پر تعینات کیا جائے گا ۔ جبکہ ایڈہاک ملازمین کو ترجیحاّ روزگار کے نئے مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔