ملک بھر کی طرح ضلع منڈی بہاوالدین میں بھی یوم سیاہ کشمیر بھر پور طریقے سے منایا گیا، اس حوالے سے مرکزی تقریب ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، اساتذہ، طلباء،میڈیا نمائندگان، سماجی رہنماﺅں کے علاوہ عوام الناس کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ قبضے اور مظالم کا نوٹس لے، کشمیریوں سے ان کی آزادی کا حق کوئی نہیں چھین سکتا، انہوں نے کہا کہ 24کروڑ پاکستانی عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
Has The 9 November Holiday Been Restored? See Notification
آج یوم سیاہ منانے کا مقصد پوری دنیا کو بھارت کا بھیانک چہرہ اور کشمیریوں پر جاری ظلم و ستم کو دکھانا ہے، وہ دن دور نہیں جب کشمیر پر آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔ تقریب میں طلباءنے ملی نغموں اور تقاریر کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا۔
بعدازاں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا،ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے نعرے لگا رہے تھے۔ اسی طرح تحصیل پھالیہ اور ملکوال میں بھی یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے تقاریب اور ریلیاں منعقد کی گئیں ۔