محکمہ لائیو سٹاک کے چھاپے، کھل، ونڈا اور چوکر کے سیمپل لیبارٹری بھجوا دئیے

( ایم.بی.ڈین نیوز 22 جون 2022)ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ کی زیر نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک /فیڈ انسپیکٹر تحصیل منڈی بہائوالدین ڈاکٹر ضیا اللہ گوندل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ضلع منڈی بہاوالدین میں تین اینیملز فیڈ ملز سمیت مختلف ڈیلرز سے مجموعی طور پر پچاس کھل ،ونڈا اور چوکر کے سیمپل لے کر کوالٹی چیکنگ کے لیے متعلقہ لیبارٹری بھجوا دیے ہیں۔

منڈی بہاوالدین: انھوں نے واضع کیا کہ بغیر رجسٹریشن کے کھل ونڈے کی تیاری، سٹوریج اور سیل غیر قانونی ہے۔اگر کوئی دوکاندار بغیر لایسنس کے کاروبار یا نان رجسٹرڈ ونڈا سیل کرے گا ۔اس کی دوکان سیل کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جاے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں