thana civil line mandi bahauddin

ایس ایچ او تھانہ سول لائن منشیات کی بھاری کھیپ برآمد

منڈی بہاوالدین(پولیس ) آئی جی پنجاب پولیس راؤ سردار علی خان کے ویژن اور ریجینل پولیس آفیسر عابد خان کی ہدایات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کے احکامات پر جرائم سے پاک معاشرہ اور پرامن منڈی بہاوالدین مہم کے دوران ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری .

طارق محمود وڑائچ SHO تھانہ سول لائن کی زبردست کاروائی، فیصل ولد پرویز قوم عیسائی سکنہ کرسچن کالونی 80 بوتل شراب برآمد، بدنام زمانہ منشیات فروش شہباز احمد ولد الطاف قوم مسلم شیخ 1540 گرام، شاہد اقبال ولد محمد اقبال سے 1460 گرام چرس اسکے ساتھ علی رضا ولد عبدالروف سے 30 بور پسٹل دوران ناکہ بندی برآمد کر لیا سب کے خلاف الگ الگ مقدمات درج ملزمان پابند سلاسل.

اس موقع پر ایس ایچ او سول لائن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔جو شر پسند عناصر قانون کی رٹ کو چیلنج کرے گا اس سے قانون کے آہنی ھاتھوں سے نپٹا جائے گا۔۔قانون اپنا راستہ بنانا جانتا ہے کسی صورت بھی جرائم پیشہ افراد کو رعایت نہیں دی جائے گی۔بہترین و عمدہ کارکردگی پر جناب انور سعید کنگرا ( DPO منڈی بہاؤالدین) کیطرف سے پوری ٹیم کو شاباش

اپنا تبصرہ بھیجیں