mohtasib punjab

وفاقی محتسب 19 مئی کو منڈی بہاءالدین میں کھلی کچہری لگائیں گے

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 18مئی 2022 ) وفاقی محتسب سرگودھا 19 مئی 2022 کو منڈی بہاءالدین میں کھلی کچہری لگائیں گے اور عوامی مسائل سنیں گے

وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی خصوصی ہدایت پر انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد اعوان مورخہ 19 مئی 2022 بروز جمعرات صبح 11 بجے صوبائی محتسب کیمپ آفس منڈی بہاوالدین میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایت سننے کے لئے کھلی کچہری لگائیں گے۔

رجسٹرڈ شکایات کے بارے سائلین اور محکمانہ مجاز افسران کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ پرنٹ میڈیا و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے بھی عوام کو آگاہ کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں