weather today

تیز ہوائیں اور سخت بارشیں! محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے پاکستانیوں کو خوشخبری سُنا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم آج بھی شدید گرم رہے گا جبکہ اسلام آباد میں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے، گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ لاہور ، سرگودھا، خوشاب اور گجرات میں ہلکی بارش کا امکان ہے،منڈی بہاؤالدین ، سیالکوٹ اور نارووال میں بھی گردآلودہوائیں چلنے اورہلکی بارش متوقع ہے اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں رات گئے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے،پشاور،دیر، چترال، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مردان میں بارش متوقع ہے،سندھ کے بیشتر علاقوں میں گردآلود ہوائیں چلنےکا امکان ہے۔دیر، چترال، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مردان ، باجوڑ، خیبر، پشاور، چارسدہ ، کرم ، کوہاٹ، وزیرستان اوربنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔

یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ بری ہوائیں ملک کے بیشترعلاقوں پراثرانداز ہو رہی ہیں۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کےبالا ئی علاقوں پر موجود ہے۔ ایک اور مغربی ہواؤں کاسلسلہ 19 اور 20 مئی 2022 کو بالائی حصوں کو متاثر کرنے کا امکان ہے۔ آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیراورملحقہ پہا ڑی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران پنجاب کے وسطی اورجنوبی اضلاع میں آندھی کا امکان ہے۔ بدھ کے روز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔

تاہم گلگت بلتستان، کشمیراورملحقہ پہا ڑی علاقوں میں چند مقامات پرتیزآندھی اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران پنجاب کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں آندھی کا امکان ہے۔ جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان کشمیر،اسلام آباداورخطہ پٹھوہار میں بعض مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان، کشمیر اورخطہ پوٹھوہارمیں بعض مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ہفتے کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر

تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد اوربالائی پبنجاب بعض مقامات پرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پیر کے روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد اوربالائی پبنجاب بعض مقامات پرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں