protest

تحریک انصاف کے ہزاروں کارکنان کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، شدید نعرے بازی

منڈی بہاءالدین سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر امپورٹڈ حکومت کے خلاف تحریک انصاف کے ہزاروں کارکنوں کا پریس کلب کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ، موجودہ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی، میڈیا مردہ باد کے نعرے، باپ بیٹے کے پنجاب اسمبلی میں غنڈہ گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے غنڈہ گردی نامنظور کے نعرے بازی کی گئی

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 17 اپریل 2022) سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر امپورٹڈ حکومت کے خلاف تحریک انصاف سابق ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری، طارق محمود ساہی سابق ایم پی اے،اعجاز احمد چوہدری سابق ایم این اے امیدوار ڈسٹرکٹ میئر کی قیادت میں ریلیاں نکالی گئیں.

جو شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے پہنچی جہاں کارکنوں نے ہریس کلب کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے موجودہ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے میڈیا مردہ باد کے نعرے، پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی اور پارٹی ورکرز میں زبردست جوش وخروش تھا، پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ س چاروں اطراف کی ٹریفک بلاک ہو گئی

امپورٹڈ حکومت نامنظور، حکومت مخالف نعرے بازی، ڈیزل ڈیزل نامنظور نامنظور، عمران خان وزیراعظم کے نعرے، کارکنوں نے عمران خان تیرے جانثار بے شمار،بے شمار، آئی آئی پی ٹی آئی، نعرے لگائے گئے،باپ بیٹے کی پنجاب اسمبلی میں غنڈہ گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی پر تشدد کا حساب دینا ہوگا،اور میاں نواز شریف اور امپورٹڈ حکمران کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی گئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں