wheat fields

تھانہ سول لائن، ریسکیو 1122 نے گندم کی فصل کو آگ لگنے سے بچا لیا

تھانہ سول لائن منڈی بہاءالدین میں ریسکیو 1122 کی ٹیکم نے گندم کی فصل کو آگ لگنے سے بچا لیا، عوام کا ریسکیو ٹیم کو خراج تحسین

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 14 اپریل 2022) محلہ ممتاز آباد نزد تھانہ سول لائن کے قریب بانس کی فصل کو آگ لگ گئی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ ساتھ والے گندم کی کھیت تک جا پہنچی جس پر اہل علاقہ نے فوری پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کو فون کیا.

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین گندم و کماد پیداوار ی مقابلہ: پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کسانوں میں نقد انعامات اور چیکس تقسیم

ریسکیو 1122 کی بر وقت کارروائی نے گندم کی فصل کو زیادہ نقصان سے بچا لیا. ریسکیو 1122 کی بروقت کاروائی پر اہل علاقہ نے پوری ٹیم کو شاباش دی اور گندم کی فصل بچ جانے پر اللہ کا شکر ادا کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں