drugs

اے این ایف نے منڈی بہاؤالدین کے رہائشی کے سامان سے چرس برآمد کرلی

اے این ایف نے منڈی بہاؤالدین کے رہائشی عاصم شہزاد نامی مسافر کے سامان سے چرس برآمد کرلی. ملزم پرواز نمبر جی ایف 771 کے ذریعے بحرین کیلئے روانہ ہو رہا تھا.

منڈی بہاءالدین + راولپنڈی (تازہ ترین ۔ 05 اپریل2022ء) اے این ایف اور اے ایس ایف نے اسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منڈی بہاؤالدین کے رہائشی عاصم شہزاد نامی مسافر کے سامان سے چرس برآمد کرلی ۔

ترجمان کے مطابق ملزم نے 2 کلو 412 گرام چرس سوٹ کیس میں مہارت سے چھپا رکھی تھی،ملزم پرواز نمبر جی ایف 771 کے ذریعے بحرین کیلئے روانہ ہو رہا تھا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں