منڈی بہاوالدین تھانہ سٹی کی حوالات میں موجود قیدیوں کیلئے پانی کی عدم دستیابی، شہریوں کا ڈی پی او سے نوٹس لے کر فلٹریشن پلانٹ نصب کرنے کا مطالبہ کردیا
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 4 اپریل 2022) منڈی بہاوالدین تھانہ سٹی میں حوالات میں موجود قیدیوں کیلئے پانی کا فلٹریشن پلانٹ نہ ہونے کی وجہ سے قیدی پیاسے رہنے لگے جبکہ تھانہ سٹی سے بات چیت کی گی انکا کہنا ہے کہ قیدیوں کے پانی کیلئے ہم باہر فلٹریشن سے پانی بھر کر لاتے ہیں انکی پیاس بجھا کر رکھتے ہیں
تھانہ سٹی میں فلٹریشن پلانٹ نہ ہونے سے کافی مشکلات ہیں شہریوں نے اعلی افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ اس گرمی کی شدت میں اور رمضان المبارک کی آمد ہے پانی کی اشد ضرورت ہے تھانہ سٹی کی حوالات میں قیدیوں کیلئے پینے کے پانی کا بندوبست کیا جائے.