ramzan bazar mandi bahauddin

صوبائی سیکرٹری اوقاف کا منڈی بہاءالدین کے رمضان بازار کا دورہ

صوبائی سیکرٹری اوقاف جواد اکرم نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں کے قیام کا مقصد عوام بالخصوص کم آمدنی والے افراد کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ہے تا کہ وہ ماہ مقدس میں خدا کی نعمتوں سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ صارفین کی سہولت کو ہر صورت مقدم رکھا جائے۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز یکم اپریل 2022 ) ان خیالات کا اظہار انہوں نے منڈی بہاﺅالدین سٹی رمضان بازار کے اچانک دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد شاہد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر احسان الحق ضیاء، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز صاحبان بھی موجودتھے۔ اپنے دورے کے دورا ن صوبائی سیکرٹری اوقاف نے رمضان بازار میں مختلف اسٹالوں اور سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا اوروہاں پر موجودعملے کوضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

رمضان بازار میں پھل، سبزی، گوشت کی تازہ ترین ریٹ‌لسٹ دیکھیں

اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اوقاف کو بتایا گیا کہ رمضان بازار میں ایگریکلچر فئیر پرائس شاپ کے ذریعے13اشیائے خوردونوش ، آٹا، گھی ، چینی ،پھلوں ،گوشت اور سبزیوں پر سبسڈی دی جارہی ہے اسی وجہ سے اشیائے خوردونوش کے ریٹس اوپن مارکیٹ کی نسبت کم ہونے کی وجہ سے صارفین کی بڑی تعداد رمضان بازاروں سے استفادہ حاصل کررہی ہے ۔

منڈی بہاءالدین کا رمضان کیلنڈر دیکھیں

جس پر صوبائی سیکرٹری نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں ، معیاراور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔سبزیوں اور پھلوں سمیت تمام اشیاءکا معیار باقاعدگی سے چیک کیا جائے اور غیرمعیاری چیزیں فروخت کرنے والوں کے سٹالز بند کر دئیے جائےں ۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔تمام افسران اور اہلکاران خدمت کے جذبے کو بروئے کار لائیں۔

یہاں تعینات سرکاری عملہ اپنی ڈیوٹی کے ساتھ ماہ مقدس میں نیکی کمانے کا جذبہ بھی بروئے کار لا کر شہریوں کی ہر ممکن خدمت کرکے بھر پور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔ صوبائی سیکرٹری نے رمضان بازار میں بہترین انتظامات پر ڈپٹی کمشنر سمیت ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ حکومت حکومتی پالیسی کے مطابق شہریوں کو بہترین سہولیات مہیا کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں